Search
Close this search box.
Search
Close this search box.
Search
Close this search box.

تھیونس نے بینک الفلاح کے ساتھ شراکت کے ذریعے پاکستان بھرمیں صارفین کی فوری ادائیگی کو فعال کردیا

سنگاپور اور کراچی،پاکستان،25 آگست،2021/پی آر نیوز وائر/–سنگاپور کی ایک فن ٹیک کمپنی اور سرحد پارادائیگی کرنے کے لیے عالمی سطح پر ایک سرکردہ   کمپنی تھیونس،نے آج پاکستان کے بڑے بینکوں میں سے ایک ،بینک الفلاح کے ساتھ شراکت کرنے کا اعلان کیا،جس کے ذریعے پاکستان میں صارفین کے لیے کم خرچ پر سرحد پار ادئیگیوں کو فعال کردیاگیا۔

یہ شراکت داری تھیونس کے صارفین کو نہ صرف بینک الفلاح کے صارفین کو ادائیگیوں کے قابل بنائے گی،بلکہ پاکستان میں بینک استعمال کرنے والی 57ملین آبادی کو بھی اسکے استعمال کے قابل بنائے گی۔یہ فوری  طور پربروقت ادائیگی میں بھی استعمال کیا جائے گا ،جس کے لیے تھیونس کے زبردست ڈیجیٹل ٹریژی نظام  کی فراہمی پر ہم بے حد مشکور ہیں ۔

ورلڈ بینک ڈیٹا کے مطابق پاکستان سال 2020 میں دنیا بھرکے ممالک  میں ترسیل زر وصول کرنے میں چھٹے (6)نمبر پر ہے۔COVID-19پھیلاوٗ کے باوجود بیرون ملک مزدوروں کی جانب سے پاکستان کو موصول ترسیلات زر میں اضافہ ہوتارہاہے،جس میں جولائی 2020–مئی 2021کے دوران 29%کا اضافہ ہوکر سالانہ طور پر 26.7بلین ڈالر کی تاریخی حد تک پہنچ چکا۔یہ رقوم پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کے لیے ایک اہم ذریعہ ہیں اور ضرورت مند خاندانوں کی روزمرہ ضروریات ،جیسےکہ خوراک ،گھر،صحت اور تعلیم کا ایک اہم ذریعہ ہیں ۔

تھیونس کے نیٹ ورکس کے گلوبل ہیڈ،اینڈریو اسٹیوارٹ کا کہناتھا ’’ہم بینک الفلاح کے ساتھ پاکستان میں صارفین کو رقوم کی ترسیل کے لیے ایک آسان اور کارگر ذریعہ کی فراہمی کے لیے شراکت پر انتہائی خوش ہیں۔تاریخی طور پر،پاکستان میں سرحد پار رقوم کی ترسیل کو شفافیت کے نہ ہونے،طویل وقت تک انتظار اور نہ دیکھنے والی فیسوں کی وجہ سے پیچیدہ رہی ہیں۔ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے ایک ایسا نظام بنایا جو خاندانوں،دوردراز کام کرنے والوں اور ملک بھر میں ان افرادکو جن کا گزر بیرون ممالک سے بھیجے جانے والی رقوم پر ہوتاہے،ان  کو فائدہ پہنچائے گا۔اور ہم بینک الفلاح کے ساتھ اپنی شراکت کو مزید آگے بڑھانے ،اور پاکستان اور دنیا کے مابین معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں،نیزآسان رسائی،شفاف نیز یہ کہ ہم، کم خرچ رقوم کی ادائیگی فراہم کرنے کے اپنے اصل مقصد سے بھی جڑے رہیں گے‘‘۔

بینک الفلاح کے کارپوریٹ ،انوسٹمنٹ بینکنگ اور انٹرنیشنل بزنس کے ہیڈ،سعدالرحمان کا کہناتھا’’بینک الفلاح تھیونس کے ساتھ شراکت کررہاہےجس کے ذریعے پاکستانیوں کو جدید خودکار اور بغیر کسی رکاوٹ کے سرحد پار ادائیگیوں کا موقع فراہم ہو۔یہ طریقہ کار ہمارے اس عزم کو قابل عمل بناتاہےجس کے ذریعے جدید اختراعات کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں زرمبادلہ بھیجنے کے تیز رفتار اور زبردست طریقہ کار فراہم کیے جائیں گے۔تھیونس کے ساتھ یہ نئی دلچسپ شراکت بینک الفلاح کو پاکستان بھر میں تمام بینک اکاوٗنٹ رکھنے والوں کو فوری طور پر سرحد پار رقوم کی ادائیگی کا موقع فراہم کرکے ایک گیم چینجر بنانے میں مدد کرے گی۔‘‘

پاکستان کے شامل ہونے کے ساتھ،تھیونس کا گلوبل نیٹ ورک  113ممالک تک ہوجائے گا جہاں یہ صارفین کی رقوم لانے اور کاروباری ادائیگیوں میں مدد کرے گا۔

تھیونس کے بارے میں

تھیونس ایک بزنس ٹو بزنس کمپنی ہے جو دنیا کے تیزی سے پھلنے والے کاروباروں کو ادائیگیوں کی قوت فراہم کرتاہے۔کمپنیاں اور مالیات کے ادارے تھیونس کے زبردست طریقے سے بنائے گئے ،قابل اعتماد،اور وسیع رسائی رکھنے والے نیٹ ورک کے ذریعے بغیر کسی رکاوٹ کے،محفوظ  اور کم خرچ پر فنڈز منتقل کرسکتے ہیں۔ دنیا بھر میں تھیونس کو سرکردہ عالمی بینک،رقوم کی ترسیل کے ادارے،پلیٹ فارم اور دیگر کئی کاروباری کمپنیوں کے بینک اکاونٹس میں رقوم کی منتقلی،موبائل والٹ اور نقد پک اپ فراہمی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس کے ذریعے ایک سادہ کنکشن کے ساتھ،آپ کا کاروبار اور کسٹمر دنیا کے ہر کونے میں فوری طور پر رقوم بھیج سکتے  اور حاصل کرسکتے ہیں۔

تھیونس کا صدر دفتر سنگاپور میں ہے اور اس کے لندن،فرانس،شنگھائی ،نیو یارک،دبئی  اور نیروبی میں علاقائی دفاتر موجود ہیں۔

مزید معلومات کے لیے ،برائے مہربانی www.thunes.com پر وزٹ کریں۔

بینک الفلاح کے بارے میں

بینک الفلاح پاکستان کے 200شہروں میں 740برانچوں کے نیٹ ورک کے ساتھ پاکستان کے بڑے بینکوں میں سے ایک نجی بینک ہے،اور بین الاقوامی سطح پر بنگلہ دیش،افغانستان،بحرین،اور یواے ای میں  بھی موجودہے۔یہ بینک ابو ظہبی گروپ کی ملکیت میں ہے اور یہی گروپ اس کے تمام امور انجام دیتا ہے۔بینک الفلاح ترسیل زر اور کھاتے داروں کوہمارے عالمی نیٹ ورک کے شراکت دار بینکوں،رقوم کی ترسیل کے اداروں او ر ایکسچینج کمپنیوں کی جانب سے   تیز،قابل بھروسہ اور بلامعاوضہ  رقوم کے حصول کی سہولیات کی فراہمی  کے شعبے میں نمایاں اور کلیدی کردار ادا کررہا ہے ۔

مزید معلومات کے لیے برائے مہربانی www.bankalfalah.com  پر وزٹ کریں۔

Copyright © 2024 Pakistan Press Release Point. All rights reserved.