Search
Close this search box.
Search
Close this search box.
Search
Close this search box.

‫سولر پاکستان 2022 کے دوران سنگرو (Sungrow) کا 100 میگاواٹ سیلز کنٹریکٹ کاحصول اور نئی پروڈکٹ کا اجرا

لاہور، پاکستان، 01 اپریل، 2022/پی آرنیوزوائر/ — 28 مارچ کو، قابل تجدید توانائی ذرائع کے لیےممتاز عالمی انورٹر حل فراہم کرنے والے سنگرو (Sungrow) نے سولر پاکستان ایکسپو 2022 کے دوران اپنے قابل اعتماد پارٹنر انرجی فار یو کے ساتھ 100 میگاواٹ کے معاہدے پر دستخط کردیے ۔ یہ معاہدہ پاکستان کی قابل تجدید توانائی کی صنعت میں سنگرو کی اہم پوزیشن کو مستحکم کرتا ہے۔ سنگرو نے دو اہم مصنوعات: انتہائی طاقتور SG350HX اور بالکل نئی جنریشن تھری فیز C&I انورٹر SG125CX آن سائٹ، بھی لانچ کیں ہیں جو قابل تجدید ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کی پاکستان کی زبردست صلاحیت کو بہتر طریقے سے تلاش کر سکتی ہیں۔

پاکستان اپنی شمسی شعاع ریزی کے اعلیٰ درجے کی وجہ سے شمسی توانائی کو فروغ دینے کے لیے ایک بہترین جگہ ہے، اور حکومت قابل تجدید توانائی کی منتقلی کو آسان بنانے کے لیے انڈیکیٹیو جنریشن کیپیسیٹی ایکسپینشن پلان 2021-2030  پر بھی عمل پیرا ہے۔ پاکستان کے صاف اور سبز توانائی کے اہداف کو پورا کرنے میں مدد کے لیے، سنگرو نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) کے ساتھ ساتھ ترقی پزیر رہائشی صارفین کو بہتر طور پر بااختیار بنانے کے لیے مقامی تقسیم کاروں کے ساتھ تعاون کی استعدادکو بڑھایا ہے۔  معرض عمل 100 میگاواٹ کی فروخت کا معاہدہ پاکستان میں مقامی صارفین کے لیے صاف ستھری بجلی فراہم کرنے میں مدد گار ہے۔

اس تقریب کے دوران، سنگرو نے اپنے پروڈکٹ پورٹ فولیو سے دو طاقتور انورٹرز بھی متعارف کرائے ہیں۔ SG350HX اب یوٹیلیٹی اسکیل PV پلانٹس کے لیے سب سے مضبوط اسٹرنگ انورٹر ہے۔ اس کی انتہائی آؤٹ پٹ پاور 352 کلو واٹ ہے، جو بڑے فارمیٹ کی اعلی کارکردگی اور بائی فیشل پی وی ماڈیولز کے لیے مطابقت رکھتی ہے ، اور 40A  MPPT  جو میڈیم والٹیج خاتمہ کے لیے قابل اطلاق ہے، اور اس طرح اسٹیک ہولڈرز کے لیے سرمایہ کاری پر بے مثال منافع کی ضمانت دیتا ہے۔ نیوجنریشن SG125CX ایک اپ ڈیٹ شدہ ورژن ہے جو پاکستان کے تجارتی اور صنعتی صارفین کے لیے 400V پر آؤٹ پٹ کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ 125kW تک بڑھتی ہوئی طاقت کے ساتھ، یہ ملک بھر میں تقریباً تمام تجارتی اور صنعتی ضروریات کو پورا کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، SG125CX بہتر حفاظتی تحفظ سے لیس ہے اور اسے انسٹال کرنا، چلانے اور برقرار رکھنا زیادہ آسان ہے۔

“پاکستان کی قابل تجدید توانائی کی صنعت میں سنگرو کی موجودہ مستحکم صلاحیت  کی بنیاد پر، ہم مزید شعبوں خاص طور پر رہائشی اور چھوٹے   و  درمیانے کاروباروںمیں داخلے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ہم جدید ٹیکنالوجیز اور صنعت کے معروف حل کے ساتھ اس تیزی سے بڑھتی ہوئی مارکیٹ کی قیادت برقرار رکھنے کے لئے پراعتماد ہیں”، سنگرو کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان ہاورڈ فو کا یہ کہنا تھا۔

سنگرو (Sungrow) کے بارے میں

سنگرو پاور سپلائی کمپنی لمیٹڈ (“سنگرو “)  جو دسمبر 2021 تک دنیا بھر میں نصب شدہ  زائد از 224GW کے ساتھ دنیا کا سب سے زیادہ بینک ایبل انورٹر برانڈ ہے۔ سنگرو جسے 1997 میں یونیورسٹی پروفیسر ساؤ  رنشیان  (Cao Renxian) نے قائم کیا، شمسی توانائی کے انورٹرز کی تحقیق اور ترقی میں ایک رہنما ہے جس کے پاس صنعت کی سب سے بڑی اور سرگرم تحقیق وترقی کی ٹیم ہے اور ایک وسیع پروڈکٹ پورٹ فولیو ہے جو پی وی انورٹر سلوشنز اور انرجی سٹوریج سسٹم کو یوٹیلیٹی اسکیل، کمرشل اور صنعتی، اور رہائشی ایپلی کیشنز، نیز بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ فلوٹنگ PV پلانٹ سلوشنز، NEV ڈرائیونگ سلوشنز اور EV چارجنگ اسٹیشن سلوشنز پیش کرتاہے۔ پی وی اسپیس میں ایک مستحکم 25 سالہ ٹریک ریکارڈ کے ساتھ، سنگرو مصنوعات کی پاور انسٹالیشنز 150 سے زائد ممالک میں ہیں۔

www.sungrowpower.com  پر جا کر سنگرو کے بارے میں مزید آگہی   حاصل کیجئے۔

Copyright © 2024 Pakistan Press Release Point. All rights reserved.