Search
Close this search box.
Search
Close this search box.
Search
Close this search box.

سینڈوسو نے اہم ایگزیکٹو تقرریوں کے ساتھ عالمی ترقی کو مہمیز کردیا

نئے ملازمین نے گاہکوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے سیریز سی فنڈنگ اور یورپی توسیع کو فروغ دینے  کےلئے  شمولیت اختیار کی ہے

سان فرانسسکو، 12نومبر 2021 / پی آر نیوزوائر / — سینڈوسو، معروف سینڈنگ پلیٹ فارم ™، نے آج اعلان کیا کہ اس نے اپنی سی سوٹ، قیادت اور یورپی ہیڈ کوارٹر ٹیم میں توسیع کی ہے۔ یہ اہم ایگزیکٹو ہائر سینڈوسو کے گاہکوں اور پارٹنر کی بنیاد، لاجسٹکس اینڈ سپلائی چین آپریشنز، برانڈ اور مصنوعات کے اختراع کی توسیع میں معاونت کریں گے۔ یہ خبر کمپنی کے 100 ملین ڈالر کے سیریز سی فنڈنگ کے اعلان اور اس کے نئے یورپی ہیڈ کوارٹر کے افتتاح کے موقع پر سامنے آئی ہے۔

سینڈوسو کے سی ای او اور شریک بانی کرس روڈیگراپ نے کہا کہ سینڈوسو میں، ہم ان ذاتی رابطوں کو قبول کرتے ہیں جو گاہکوں اور خریداروں کے ساتھ اہم تعلقات استوار کرنے کے لئے طویل سفر طے کرتے ہیں۔ ہم جو رفتار دیکھ رہے ہیں وہ دلچسپ ہے اور مجھے فخر ہے کہ میرے پاس صنعتی تجربہ کار لوگوں کی ایک ٹیم ہے جو کارپوریٹ روابط بنانے اور مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے ہمارے وژن کو شیئر کرتی ہے۔

سینڈوسو میں شامل ہونے والے سینئر ایگزیکٹوز یہ ہیں:

ایلکس اورٹیز، چیف مارکیٹنگ آفیسر عالمی مارکیٹنگ اور شراکت دار تنظیم کے ذمہ دار ہیں اور زمرہ کی قیادت، برانڈ حکمت عملی اور گاہکوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کریں گے۔ اس سے قبل آرٹیز نے ٹرے ڈاٹ آئی او، کوانٹک مائنڈ اور سیلز فورس سمیت اعلی ترقی یافتہ ٹیکنالوجی کمپنیوں میں ایگزیکٹو مارکیٹنگ کے عہدے پر فائزتھے۔ وہ انٹرپرائز مارکیٹنگ میں 20 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں۔

گریڈی لینو، چیف پروڈکٹ آفیسر 25  سالہ تجربے کے ساتھ سینڈوسو ٹیم میں شمولیت اختیار کی ہے۔ وہ مصنوعات کی حکمت عملی اور کمپنی کے لئے پروڈکٹ مینجمنٹ کی قیادت کریں گے۔ اس سے قبل لینو نے گو پف، ورک مارکیٹ، مائیکروسافٹ اور وونج جیسی کمپنیوں میں سینیئر پروڈکٹ مینجمنٹ کے طور پر فرائض انجام دیے ہیں ۔

ڈیوڈ ریان، یورپی ہیڈ کوارٹر لیڈ آئرلینڈ میں قائم سینڈوسو کی یورپی توسیع اور لاجسٹک آپریشنز کی قیادت کریں گے۔ سینڈوسو میں شمولیت سے قبل ریان نے ڈبلن میں واقع والمارٹ گلوبل ٹیک میں آپریشنز، انجینئرنگ اور سائٹ کی قیادت کے طور پر 5 سال سے زیادہ گزارے ہیں۔ وہاں انہوں نے کمپنی کی ای کامرس ٹیکنالوجی ڈیلویری ٹیم کو پروان چڑھایا اور اس کے آپریشن کی نگرانی کی۔ ریان وی پی کے عہدوں پر بھی فائز تھے اور جیٹ ڈاٹ کام، الیکٹرانک آرٹس اور اورنج جیسی کمپنیوں میں آن لائن سروسز کی فراہمی کے ذمہ دار تھے۔

برائن کلیونگر، کارپوریٹ مارکیٹنگ کے سینئر نائب صدر  کلائنٹس اور ایجنسیوں کے لئے برانڈز، تعلقات اور مکمل کاروباروں کو شروع کرنے میں 20 سال سے زیادہ قائدانہ تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ اورٹیز کو کمپنی کی عالمی برانڈ کی موجودگی اور مارکیٹنگ حکمت عملی تیار کرنے میں مدد کرے گا جو گاہکوں کی ترقی اور کیٹگری کی قیادت کے لئے تیار ہے۔ سینڈوسو سے قبل، کلیونگر بلیک بیری میں کارپوریٹ مارکیٹنگ کے نائب صدر تھے، جہاں انہوں نے برانڈ، تخلیقی، ویب، پروجیکٹ مینجمنٹ اور میڈیا مہمات کی نگرانی کرتے تھے۔ انہوں نے متعدد ایجنسیوں میں سینئر کریٹیو کے طور پر بھی کام کیا ہے جن میں پبلکس، کلاک فور اور گرے ورلڈ وائڈ شامل ہیں۔

ولیم لیڈز ،ڈیٹا سائنس اور ڈیٹا پلیٹ فارم کے سربراہ، سینڈوسو کی ان کوششوں کی قیادت کریں گے جو اس کے ڈیٹا کا جائزہ لیں گے، بہترین طریقوں کو اپنانے میں مدد دیں گے اور ڈیٹا سائنس اور مشین لرننگ کا استعمال کرتے ہوئے کاروبار اور اس کی آمدنی کو بڑھانے اور ترقی دینے کے لئے حکمت عملی تیار کریں گے۔ لیڈز نے گزشتہ دس سال ویلیو، اسٹیچ فکس اور کلائمٹ کارپوریشن میں ڈیٹا ٹیموں کی قیادت کی ہے۔

مشیل پالچی، جو 2018 سے سینڈوسو کی چیف آپریٹنگ آفیسر ہیں،اس کے ساتھ ساتھ  انجر رارک، جو اس سے قبل گاہکوں کی کامیابی کے نائب صدر تھے، کو بالترتیب صدر اور سینئر نائب صدر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

مشیل پالچی سینڈوسو کی کامیابی کا لازمی حصہ رہی ہیں جس سے اس کی کامیاب ڈیمانڈ جنریشن، اکاؤنٹ پر مبنی اور گاہکوں کے تجربے کے پروگراموں کو بنانے میں مدد ملی ہے۔ ٹیم میں شامل ہونے سے قبل، پالچی نے بالترتیب پانچ اور دس سال سے زیادہ عرصے تک ایپل اور سسکو میں سینئر فنانشل عہدے پر فائز رہی ہیں۔ شریک بانی ہونے کے علاوہ، پالچی کمپنی کے اندر پہلی سرمایہ کاروں میں سے ایک ہیں۔

رارک نے اسٹریٹجک آپریشنز کی ہدایت کاری میں وسیع تجربے کے ساتھ اکاؤنٹ مینجمنٹ، مارکیٹنگ اور گاہکوں کی کامیابی میں 20 سال سے زیادہ کے تجربے کے ساتھ اپنی تازہ ترین پروموشن تک پہنچی ہیں۔ وہ سینڈوسو کی سی ایس ٹیم کی سربراہی جاری رکھیں گی، جس میں عالمی معیار کے گاہکوں کے تجربے کو بنانے اور بڑھانے پر بھاری توجہ مرکوز کی جائے گی تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ سینڈوسو کے گاہکوں کو بہترین سروس ملے جس کے وہ مستحق ہیں۔

سینڈوسو ایک موجد اور کیٹگری کا رہنما ہے، جس کے خریدار (+900 )، گاہکوں (+20,000 )، سرمایہ اور ملازمین کسی بھی دوسرے وینڈر کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔ اس کے پاس گاہکوں کی کامیابی کی ایک مشہور ٹیم ہے جو کاروباری اداروں کو مشاورتی تجویز پیش کرتی ہے کہ ذاتی مصروفیت کی حکمت عملی کے ذریعے بامعنی تعلقات کیسے بنائے جائیں۔ سینڈوسو کے گاہک شمالی امریکہ، یورپ اور ایشیا میں 30,000 گفٹ آپشنز اور عالمی گوداموں کے صنعت کے سب سے متنوع روسٹر سے مستفید ہوتے ہیں جس نے 165 سے زائد ممالک میں 30 لاکھ سے زائد بھیجے گئے سامان کے انتظام کو سنبھالاہے۔

سینڈوسو کے بارے میں

سینڈسو، معروف سینڈنگ پلیٹ فارم ہے، جو کمپنیوں کو خریدار کے سفر کے دوران گاہکوں کے ساتھ مشغول ہونے کے نئے طریقے دے کر آگے بڑھنے میں مدد کرتا ہے۔ ڈیجیٹل اور فزیکل سینڈںگ کی حکمت عملی کو مربوط کرکے کمپنیاں اپنے موجودہ گو ٹو مارکیٹ (بازار جانے کے) پروگراموں کی کارکردگی میں اضافہ کر سکتی ہیں اور گاہکوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنا سکتی ہیں۔ 900 سے زائد کمپنیوں کے اعتماد کے ساتھ، سینڈوسو کامیاب ڈٰمانڈ جنریشن، اکاؤنٹ پر مبنی اور گاہکوں کے تجربے کے پروگراموں کا ایک لازمی حصہ ہے۔ 2016 میں قائم ہونے والے سینڈوسو کو وینچر فنڈنگ میں 152 ملین ڈالر کی مددحاصل ہے اور شمالی امریکہ، یورپ اور ایشیا پیسیفک میں موجودگی کے ساتھ ایک  گلوبل فٹ پرنٹ  کی حامل ہے۔

مزید جاننے کےلئے وزٹ کریں: sendoso.com

میڈیا رابطہ:

سینڈوسو کے لئے گریویٹیٹ پی آر

sendoso@gravitatepr.com

لوگو: https://mma.prnewswire.com/media/1624868/Sendoso_Logo.jpg

Copyright © 2024 Pakistan Press Release Point. All rights reserved.