Search
Close this search box.
Search
Close this search box.
Search
Close this search box.

‫ٹرینا سولر کا پاکستان میں مقامی مارکیٹ لیڈرز کے اشتراک سے قابل تجدید توانائی کیلئے پائنئیرایڈوانسڈ سولر سلوشن پیش کرنے کا اعلان۔

لاہور، پاکستان، ۲۰ مئی ۲۰۲۴ْ۔۔۔ پی آر نیوز وائر/۔۔  ٹرینا سولر، اسمار ٹ پی وی اور انرجی اسٹوریج سلوشن کے عالمی لیڈر، پاکستانی مارکیٹ م ورلڈ ریکارڈ کے حامل سولر ماڈیول متعارف کروارہے ہیں۔ پاکستان میں سولر انرجی کی صنعت کو تقویت دینے کیلئے ٹرینا سولر نے حکمت عملی کے تحت صف اول کے مقامی ڈسٹر بیوٹرز کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں  (MOUs) پر دستخط کئے ہیں اور پاکستان کو اعلیٰ ترین سلوشنز کی فراہمی کا اعادہ کیا ہے۔

پاکستان، دھوپ کی فراوانی اور قابل تجدید توانائی کی شدید ضرورت کے لحاظ سے سولر انوویشن کیلئے ایک مثالی ملک ہے۔ ٹرینا سولر جدت اور ٹیکنالوجی کی مہارت کیلئے مشہورکمپنی ہے جو پاکستان کی قابل تجدید توانائی پر تبدیلی کی اہمیت سے بخوبی واقف ہے اور اس بنا  پر اپنے  Vertex N  موڈیول متعارف کروارہی ہے، جو اعلی درجے کی خصوصیات، جیسے 210mmکے بڑے سائز کے سیلزمع مارکیٹ لیڈنگ  n-type i-TOPConسیل ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ ان موڈیولز نے حال ہی میں لیب میں 740.6Wپاورآؤٹ پٹ کا ہدف حاصل کیاہے جو ایک نیا ورلڈ ریکارڈ ہے اور ژنگ ژو،زیانسو صوبے میں پی وی سئانس اینڈ ٹیکنالوجی کی اسٹیٹ کی لیبارٹری کے مطابقTÜV SÜD سے تصدیق شدہ ہے۔ یہ ریکارڈ پی وی موڈیول میں استعداد کی منتقلی اور آؤٹ پٹ پاور میں چھبیسویں مرتبہ حاصل کیا ہے جو پی وی انڈسٹری میں اس کی لیڈرشپ کی تائید کرتاہے۔ ٹرینا سولر 700Wسے زیادہ پاور کے TOPConموڈیولزبڑی تعداد میں تیار کرنے والی پہلی موڈیول ساز کمپنی ہے۔ کمپنی کے n-type  , 210mmموڈیولز 720.53Wکی حد تک پہنچ چکے ہیں، جو بھاری تعداد میں TOPCon موڈیولزتیار کرنے میں سے سے اونچے نمبر پرہے اور پاکستانی مارکیٹ میں ہائی پاور آؤٹ پٹ موڈیولز کی ترجیح کے لحاظ سے بالکل مطابقت رکھتی ہے۔

ہائی پاور اور زیادہ استعداد کے حامل سولر پینلز فی مربع فٹ زیادہ بجلی پیدا کرتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ آپ کم پینلز کے ساتھ زیادہ پاور حاصل کرسکتے ہیں اوراس کے نتیجے میں LCOE بھی کم ہوگی۔ مثال کے طور پر بڑے کمرشل اور انڈسٹریل (C&I)  پروجیکٹ میں 500KWسسٹم استعمال ہوتا ہے، اسے  21.6%استعداد کے  P-type 670W  موڈیولز سے اپ گریڈ کرکے  n-type 720Wسیریز کے موڈیولز سے 23.2%تک استعداد حاصل کی جاسکتی ہے جو اضافی37KWفراہم کرے گی۔ یہ ممکنہ طور پر ماہانہ 4316 کلو واٹ اضافی پاور فراہم کرے گی جس کا مطلب ہے اضافی 215,800RH کی بچت ہوگی۔(215,800RH  اندازا) یہ اونچی استعداد اور ہائی پاورn-type موڈیولز عالمی مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر تسلیم کئے جاتے ہیں اور یوٹلیٹی اور کمرشل اور انڈسٹریل سیکٹرز میں استعمال ہوتے ہیں۔

یہ ورلڈ ریکارڈ توڑنے والے صف اول کےn-type موڈیولز پاکستان میں ٹرینا سولر کے ڈسٹری بیوٹرز کے ذریعے دستیاب ہوں گے۔ ٹرینا سولرنے پاکستا ن کے لیڈنگ سولر امپورٹرز بشمول میسول، دیوان انٹرنیشنل کے علاوہ سولر کمپنی زی سولر کے ساتھ ایم او یوز پر دستخط کئے  ہیں۔ میسول خصوصی طور پر کمرشل اور انڈسٹریل کے شعبہ جات پر فوکس کرتی ہے جو ٹرینا سولرکے گرین انرجی کے عہد کے مطابق ہے۔

ایم اویو کے تحت ٹرینا سولرمختلف استعمال کیلئے 200MW کے Vertex N موڈیولز فراہم کرے گی، جبکہ دیوان انٹرنیشنل 200MW کے Vertex N سے اپنی استعداد میں اضافہ کرنے کا مقصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔ اسی طرح ٹرینا سولر کے زی سولر کے ساتھ اشتراک  کے تحت 120MW کے Vertex N modules فراہم کئے جائیں گے جس سے زی سولر کو اپنے صارفین کو جدید سولر سلوشن فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

سولر ٹیکنالوجی میں عالمی لیڈر ہونے کی بناء پر ٹرینا سولرپاکستان میں غیر معمولی مہارت اور تجربہ کے ساتھ خدمات پیش کررہی ہے۔ کمپنی کے معیار، اعتماد اور صارف کے اطمینان کے وعدہ کے ساتھ یہ دنیا بھر میں سولر سلوشنز کیلئے ترجیحی انتخاب کی ساکھ رکھتی ہے۔ ٹیکنالوجی کی جدت اور استحکام پر مبنی، ٹرینا سولر پاکستان کی قابل تجدید توانائی کے منظر نامے میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

حکمت عملی پر مبنی اشتراک پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹرینا سولر ایشیا ء پیسفک کے سب ریجنل ہیڈ ڈیو وانگ کہتے ہیں،” ہمیں پاکستان کی سولر انرجی کے اہم اسٹیک ہولڈرزکے ساتھ اشتراک کرنے پر فخر ہے اور ہم ا س خطے میں مستحکم انرجی سلوشن کی پیش رفت کے عہد کا اعادہ کرتے ہیں۔ یہ معاہدے ٹرینا سولر کی سولر ٹیکنالوجی میں لیڈرشپ اورپاکستان کو ہمارے جدید ترین دستیاب سولر کی فراہمی کیلئے مخلص ہونے کی تائید کرتے ہیں۔

پاکستان کی مستحکم ترقی کی جانب بڑھنے کے سلسلے میں ٹرینا سولر اپنا بھرپور تعاون پیش کرتی ہے اور ملک میں اپنے  جدیدترین مارکیٹ لیڈنگ موڈیولز اور قابل تجدید توانائی کی فراہمی کا اعادہ کرتی ہے۔ معیار، اعتماد اور صارف کے اطمینان پرتوجہ مرکوز کرتے ہوئے، ٹرینا سولرآنے والے سالوں میں پاکستان کی قابل تجدید توانائی کے منظر نامے میں اہم کردار اداکرنے کیلئے پرعزم ہے۔

Copyright © 2024 Pakistan Press Release Point. All rights reserved.