Search
Close this search box.
Search
Close this search box.
Search
Close this search box.

‫چھٹی چین-جنوبی ایشیاء نمائش چین کے صوبہ یونّان میں ہوئی

کنمنگ، چین، 24 نومبر 2022/پی آرنیوزوائر/ — چھٹی چین-جنوبی ایشیا نمائش (سی ایس اے ایکسپو) اور 26 واں چائنا کنمنگ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ میلہ 19 سے 22 نومبر تک کنمنگ میں منعقد ہوا۔ “نئی ترقیات کے لیے نئے مواقع” کی تھیم پر مبنی اس سال کی ایکسپو آن لائن اور آف لائن دونوں طرح سے منعقد کی گئی تھی۔ 80 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے مہمانوں کے ساتھ ساتھ 30 سے زائد ملکی سرکاری محکموں اور 64 معروف ملکی اور غیر ملکی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

یہاں 13 پویلین تھے، جن میں سے آٹھ مخصوص تھیمز کے لیے وقف تھے جن میں سبز توانائی، جدید سطح مرتفع کی زراعت، بائیو میڈیسن اور اچھی صحت، جدید مینوفیکچرنگ، اور سیاحت اور ثقافت شامل ہیں۔

19 نومبر کو صدر شی جن پنگ نے چھٹی  سی ایس اے  ایکسپو کے لیے مبارکباد کا خط بھیجا۔ شی نے کہا کہ دوستانہ پڑوسیوں اور ترقیاتی شراکت داروں کے طور پر، چین اور جنوبی ایشیائی ممالک مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری  ہیں۔ حالیہ برسوں میں دونوں فریقوں نے مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کیا ہے اور اقتصادی اور تجارتی تبادلوں کی مستحکم رفتار کو برقرار رکھا ہے جس کے نتائج سے چین اور تمام جنوبی ایشیائی ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچا ہے۔

سی ایس اے  ایکسپو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر، آن لائن نمائش، لائیو سٹریمز، آن لائن مذاکرات، ای سائننگ کے لیے خدمات فراہم کی گئیں۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے نمائش کو آن لائن پیش کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے دو گھنٹے بعد ایکسپو لائیو سٹیمنگ “یونّان کے سامان” کی فروخت 1.14 ملین یوآن ہو گئی۔ لائیو اسٹریمنگ چینل نے یونّان  کی اقدار کے لحاظ سے کئی برانڈز اور مصنوعات کا انتخاب کیا، جو یونّان  کی خصوصیات، مقامی ثقافت اور اعلیٰ معیار کی نمائندگی کرتے ہیں۔

تقریب کے دوران، اقتصادی تعاون اور تجارت کے 169 منصوبوں پر 400 بلین یوآن سے زائد کی مجموعی سرمایہ کاری کے ساتھ دستخط کیے گئے، اور ایکسپو جگہ کے باہر 223 منصوبوں پر دستخط کیے گئے، جن پر متفقہ سرمایہ کاری 200 بلین یوآن سے زیادہ تھی۔

دستخط شدہ منصوبوں میں سے، 76 بڑے اہم منصوبے تھے جن میں سے ہر ایک کی مالیت 1 بلین یوآن سے زیادہ تھی، 25 منصوبے جن کی مالیت 5 بلین یوآن سے زیادہ تھی اور 12 منصوبے جن کی مالیت 10 بلین یوآن سے زیادہ تھی۔ یونّان  میں 12 اہم صنعتوں  کو مدّ نظر رکھتے ہوئے، دستخط کردہ  منصوبوں میں سبز توانائی سے متعلق 39، جدید سطح مرتفع کی زراعت پر 29، سیاحت اور صحت سے متعلق 15، مینوفیکچرنگ پر 14، نئے مواد پر 21 اور بائیو میڈیسن سے متعلق چھ منصوبے شامل ہیں۔

جب 2012 میں یہ ایکسپو شروع ہوئی تھی تب سے ، بین الاقوامی برادری کو چینی ترقیات  میں بڑے مواقع نظر آئے ہیں۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ایکسپو کے پچھلے پانچ ایڈیشنز میں 89 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں نے شرکت کی ہے، ان تقریبات میں 2,770 منصوبوں پر دستخط کیے گئے تھے۔ سی ایس اے ایکسپو بین الاقوامی تجارت، سرمایہ کاری کے مذاکرات اور ثقافتی تبادلوں کے لیے ایک اعلیٰ سطحی بین الاقوامی میلہ بن گئی ہے۔ دستخط کردہ منصوبوں کی کل مالیت 3.7 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی ہے، اور جنوبی ایشیائی ممالک میں چینی کاروباری اداروں کی مجموعی کنٹریکٹ ویلیو 296.624 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جو چینی سمندر پار منصوبوں کی کل معاہدہ شدہ مالیت کا تقریباً 10 فیصد ہے۔

یونّان  کو جغرافیائی امتیاز حاصل ہے اور اس نے جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ دیرینہ تعلقات استوار کیے ہیں۔ یہ جنوبی ایشیا میں کاروباری برادریوں کے ساتھ بات چیت، تعاون اور دوستانہ تبادلوں کو مضبوط بنانے اور اعلیٰ سطح پر علاقائی اقتصادی اور تجارتی تعاون کا ماڈل بنانے میں بڑا کردار ادا کر سکتا ہے۔

Copyright © 2024 Pakistan Press Release Point. All rights reserved.