Search
Close this search box.
Search
Close this search box.
Search
Close this search box.

‫امریکن مسلم میڈیکل ریلیف ٹیم پاکستان کے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں داخل ہوگئی

جیکب آباد، پاکستان، 25 ستمبر 2022ء/پی آرنیوزوائر/– امریکن مسلم میڈیکل ریلیف ٹیم (اے ایم ایم آر ٹی) کا قیام 2005 میں حضرت الشیخ سید مبارک علی شاہ گیلانی رحمۃ اللہ علیہ نے عالمی آفات سے متاثرہ افراد کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کے لیے کیا تھا۔ اس وقت خیبر پختونخوا کے علاقے میں 7.6 شدت کا ایک تباہ کن زلزلہ آیا تھا جس سے بڑے پیمانے پر نقصان اور تباہی مچائی تھی۔ اس کے بعد اے ایم ایم آر ٹی کو صحت کی دیکھ بھال (ہیلتھ کیئر) اور لاجسٹک مدد فراہم کرنے کے لئے بھیجا گیا تھا جس نے لوگوں کی صحتیاب ہونے میں مدد کی۔ گزشتہ چند ہفتوں سے، اے ایم ایم آر ٹی کا شمالی امریکہ میں انسانی ہمدردی کے کارکنوں کا دستہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے متاثرین کی مدد کر رہا ہے جس نے 33 ملین افراد کو بے گھر کر دیا ہے اور 400 بچوں سمیت 1500 سے زائد افراد کی موت کا سبب بنا ہے۔ غیر معمولی مون سون کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان صوبوں میں بڑے پیمانے پر سیلاب آیا ہے۔

پراجیکٹ منیجر سیدہ زینب ایڈمز گیلانی اور اسسٹنٹ پراجیکٹ منیجر سید شفاعت گیلانی کی سربراہی میں اے ایم ایم آر ٹی فلڈ رسپانس ٹیم آٹھ روز سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں موجود ہے۔ اے ایم ایم آر ٹی، محمد میاں سومرو اور ملیحہ سومرو ملک کے تعاون سے کام کر رہی ہے تاکہ تباہی کے اثرات کو کم کرنے میں مدد مل سکے۔ ڈاکٹروں، نرسوں، طبی پریکٹیشنرز اور تربیت یافتہ رضاکاروں پر مشتمل اے ایم ایم آر ٹی ماہر ہنگامی طبی نگہداشت، خشک راشن، مفت ادویات، اینٹی بائیوٹکس، آئی وی فلوئڈز، روزانہ پکا ہوا کھانا،  پانی کی بوتلیں اور مالی امداد فراہم کر رہا ہے۔ ٹیم نے رپورٹ کیا ہے کہ بے گھر ہونے، ٹائیفائیڈ، جلدی بیماریوں، خوراک اور پانی کی شدید قلت اور ہیضہ جیسی پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے ساتھ انسانی بحران تیزی سے بگڑ رہا ہے۔

جیکب آباد سے گفتگو کرتے ہوئے اے ایم ایم آر ٹی کی پراجیکٹ مینیجر مسز گیلانی نے کہا کہ “اس وقت ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی اداروں کی جانب سے بہت زیادہ ریسپانس ضروری ہے” انہوں نے مزید کہا کہ “بحالی کے عمل میں زیادہ وقت لگے گا اور آنے والے لاجسٹک چیلنجز توقع سے کہیں زیادہ بدتر ہیں۔تاہم، ہمارا کام، کوششیں، اور ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں وہ ہمارے واحد مقصد کی طرف ایک ذریعہ ہے: ایک قادر مطلق خالق۔”

نیویارک سے تعلق رکھنے والی خواتین اور بچوں کی نگہداشت کی ماہر ڈاکٹر بلقیس عبداللہ نے ٹیم کی اب تک کی پیش رفت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم نے سومرو صاحب کی رہائش گاہ پر ایک فوری نگہداشت کا مرکز قائم کیا ہے۔ ہر روز، مریضوں کی تعداد جنکی ہم خدمت کر رہے ہیں دوگنا اور تین گنا ہورہی ہے۔ مریضوں کی ایک بڑی تعداد خواتین، بچوں اور حاملہ ماؤں پر مشتمل ہے جو شدید پانی کی کمی اور غذائیت کی کمی کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے  کمزوری پیدا ہو رہی ہے۔ یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق 3.4 ملین بچوں کو “فوری، زندگی بچانے والی مدد” کی ضرورت ہے۔

اے ایم ایم آر ٹی کے ایم ڈی، ڈاکٹر جیمیل اسمتھ کا کہنا ہے کہ “ہمارا مقصد ہے کہ: بنی نوع انسان اللہ کی مخلوق ہے۔ جب جسم کا ایک حصہ متاثر ہوتا ہے تو ہم سب درد محسوس کرتے ہیں.” محترم اسمتھ نے فوری طور پر انسانی ہمدردی کے ساتھی  کارکنوں سے ریسپانس کی درخواست کی ہے کیونکہ پاکستان آہستہ آہستہ بحالی کے لئے تیار ہورہا ہے جو سیلاب کے پانی میں کمی کے بعد طویل عرصے تک جاری رہے گی.

اے ایم ایم آر ٹی کی سیلاب امدادی کوششوں میں عطیات دینے کے لیے وزٹ کریں:

https://www.launchgood.com/campaign/flood_relief_pakistan__ammrt?src=58968

رابطہ:
فارو بقی
فون:7357-994-559-1+
ای میل:  Public.relations@tmoamerica.org

4113275 301 92+  یا  8491366 332 92+

Copyright © 2024 Pakistan Press Release Point. All rights reserved.