Search
Close this search box.
Search
Close this search box.
Search
Close this search box.

مغربی چین کی چونگ کنگ ووشان کاؤنٹی میں سرخ پتیوں کی تھیم پر مبنی سیاحتی میلے کا آغاز

چونگ کنگ، چین، 2 دسمبر، 2021 /ژنہوا-ایشیانیٹ/– جیسے جیسے پتے سرخ ہوتے  جائیں   گے، وہ مغربی چین کی چونگ کنگ ووشان کاؤنٹی کی یاد تازہ کریں گے۔ چونگ کنگ میونسپلٹی کے ووشان کاؤنٹی پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 15 واں چائنا چونگ یانگزی ریور تھری گورجز (ووشان) بین الاقوامی ریڈ لیف فیسٹیول 26 نومبر کی شام کو شروع  ہوگیا۔

ووشان دریائے یانگزی کے ووکسیا گورج کے کنارے تھری گورجز ریزروائر ایریا کے قلب میں واقع ہے۔ یہ چونگ کنگ کے مشرقی حصے میں منفرد قدرتی مناظر اور تاریخی مقامات سےمتصل ہے۔

تقریباً 200,000  ایم یو (13,333 ہیکٹرز) پر محیط سرخ پتیوں والے ،  ووشان کو اندرون اور بیرون ملک سرخ پتیوں  کے وسائل کے حوالے سے پہچانا جاتا ہے کیونکہ یہ سب سے زیادہ قابل کاشت رقبے، سب سے زیادہ اقسام، سب سے خوبصورت مناظر، سب سے طویل حلقہِ نظر، سب سے زیادہ قابل قدر  نظارے، اور سب سے زیادہ ترغیب والے سیاحتی فہرست انتخاب کا حامل ہے۔

یہ تھری گورجز کے کنارے پر موسم سرما کے اوائل میں رنگوں کا  ایک مجموعہ ہے، جس میں سرخ پتیوں  سے ڈھکے پہاڑ ایک خوبصورت  قدرتی منظر کی تصویر پیش کرتے ہیں۔ دس کلومیٹر سے زیادہ رقبے پر  اس طرح کے مناظر ایک متاثر کن سرخ سمندر بنا دیتے  ہیں جو دیکھنے والوں کودیرتک ٹھہرائے رکھتا ہے۔

ریڈ لیف فیسٹیول 2007 سے 14 سالوں سے کامیابی کے ساتھ منعقد کیا جا رہا ہے، جس نے ملکی اور عالمی سطح پر توجہ حاصل کی ہے۔ اس برانڈ ایونٹ کی وجہ سے ووشان آنے والے سیاحوں کی تعداد 2007 میں 1.35 ملین سے بڑھ کر 2020 میں 19.57 ملین ہو گئی۔ دریائے یانگزی کے تھری گورجز  ایریا میں ووشان کے سرخ پتیوں  کا نظارہ ایک سیاحتی برانڈ بن گیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں آٹھ  ممالک، لاؤس، سنگاپور، اٹلی، تھائی لینڈ، ہالینڈ، جاپان، پاکستان اور برطانیہ کے سفارتکاروں  نے ویڈیو کے ذریعے نیک  خواہشات کا اظہار کیا۔

عالمی ثقافتی ورثے کے لیے لانگ گوپو سائٹ کی درخواست کا باضابطہ طور پر افتتاحی تقریب میں اعلان کیا گیا، جو وولیپو  کی کامیاب درخواست کے بعد ووشان میں ایک اور عالمی ثقافتی ورثہ کی درخواست کا منصوبہ ہے۔

ووشان میں لانگ گوپو سائٹ نے ، جسے مشرقی ایشیائی لوگوں کا گہوارہ کہا جاتا ہے، مشرقی ایشیا میں دریافت ہونے والے قدیم ترین ہومینیڈ فوسلز کا پتہ لگایا ہے، اور یہ یوریشیا کے قدیم ترین ماقبل تاریخ  ثقافتی مقامات میں سے ایک ہے جس میں سب سے زیادہ دریافتیں کی گئی ہیں۔ یہ مشرقی ایشیائی لوگوں کی ابتدا اور ارتقا کے مطالعہ کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

مزید برآں، اس سال کا ریڈ لیف فیسٹیول بالکل نئے بصری اور سمعی ڈیزائنوں کے ساتھ گہرے تجربے کو نمایاں کرتا ہے۔ بہتر تعامل اور ورچوئل اور حقیقی تجربے کے امتزاج کے ذریعے، اس نے ایک بالکل نیا سیاحتی موڈ بنایا ہے جس میں عمیق تفریحی سفر کیا جا سکتا ہے۔ سیاحوں کے لطف کو بڑھانے کے لیے، ووشان نے دریا کے کنارے عمارتوں کے جھرمٹ کے ساتھ تخلیقی لائٹ شو کا اہتمام بھی کیا ہے، جس سے ایک ہم آہنگ اور باہم عمیق نظارے کی دعوت  تیار کی گئی ہے۔

یہ میلہ 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔ اس عرصے کے دوران، کل 13 نفیس سرخ پتیوں کے سیاحتی راستوں کا افتتاح کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ وولیپو سائنسی مہماتی سیاحت، قدیم انسانی ثقافت کا تعارف، ووشان گرلڈ فش کا مزہ لینے  اور سیاحوں کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تھیم پر مبنی دیگرسرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔

ماخذ: ووشان کاؤنٹی پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ، چونگ کنگ میونسپلٹی

Copyright © 2024 Pakistan Press Release Point. All rights reserved.