Search
Close this search box.
Search
Close this search box.
Search
Close this search box.

‫سعودی عرب میں 2021 کے دوران گھریلو کارکنان کی بھرتی کے معاہدوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

کئی نئے ممالک سے بھرتی میں2022 میں اضافہ ہوا ہے

ریاض، سعودی عرب، 12 فروری، 2022/پی آرنیوزوائر/ — سعودی وزارت برائے انسانی وسائل و سماجی ترقی کے پلیٹ فارم “موسانید”، جو خصوصی طور پر گھریلو ملازمین کی بھرتی کے لیے جانا جاتا ہے، کے مطابق مملکت سعودی عرب میں سال 2021 کی چوتھی سہ ماہی کے دوران گھریلو ملازمین کی بھرتی کے معاہدوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے مطابق اکتوبر اور دسمبر کے مہینوں کے درمیان اضافے کی شرح 15 فیصد سے زیادہ تک پہنچ گئی تھی۔

سعودی عرب موجودہ سال 2022 میں کارکنوں کی بھرتی کرنے کے لیے کئی نئے ممالک کو شامل کرنے کے لیے “موسانید” پلیٹ فارم کا استعمال کر رہا ہے۔ مملکت نئے ممالک سے منگوائے جانے والے گھریلو ملازمین کو سعودی خاندانوں کی ضروریات کے مطابق بنانے کی بھی خواہش مند ہے، جو متعدد مطالعات اور معیارات پر مبنی ہے، جن میں شامل ہیں: وبائی امراض، جرائم کی شرح، زبان، تعلیمی سطح، متوقع بھرتی کی لاگت، تنخواہیں اور دیگر معیارات۔

پلیٹ فارم سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گھریلو ملازمین کی بھرتی کے معاہدوں میں گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی کے دوران اکتوبر میں 65,000 معاہدوں کا اضافہ دیکھا گیا ہے جو نومبر میں بڑھ کر 69,000 سے زائد معاہدوں تک پہنچ گیا، جبکہ دسمبر میں یہ 76,000 معاہدوں کی حد سے تجاوز کر چکا تھا اور اس طرح 2021 کے اختتام پر بھرتی کے معاہدوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔

“موسانید” پلیٹ فارم پر یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ بنگلہ دیش 12 ہزار سے زائد معاہدوں کے ساتھ سال 2021 کے دسمبر کے مہینے کے دوران سب سے زیادہ گھریلو ملازمین کی بھرتی کے معاہدوں والے ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہا ہے، جبکہ پاکستان 11 ہزار سے زائد معاہدوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ہے اور اس کے بعد بھارت سے بھی تقریباً 11 ہزار معاہدے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ مؤخر الذکر نے دسمبر میں اکتوبر اور نومبر کے مہینوں کے مقابلے میں معاہدوں کے اجراء میں نسبتاً زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔

نومبر کے ریکارڈ کے مطابق، فلپائن سے 13 ہزار بھرتی کے معاہدے ریکارڈ کیے گئے جس کے بعد بنگلہ دیش سے 13 ہزار اور مصر سے 9 ہزار سے زائد معاہدے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ اکتوبر میں فلپائن سے یہی تعداد 13 ہزار معاہدے ریکارڈ کی گئی جبکہ بنگلہ دیش سے یہ تعداد 11 ہزار سے زائد معاہدوں تک پہنچ گئی اور یوگنڈا تقریباً 10 ہزار معاہدوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ “موسانید” پلیٹ فارم کا مقصد سعودی بھرتی دفاتر اور برآمد کنندگان ممالک میں گھریلو ملازمین کے دفاتر کے درمیان تعلقات کے انتظام کے علاوہ گھریلو ملازمین کی بھرتی کے طریقہ کار کو منتظم کرنا، خود کار بنانا اور آسان بنانا ہے اور اس کے علاوہ افراد اور بھرتی دفاتر کے درمیان معاہدے کے عمل کا انتظام کر کے تمام فریقین کے حقوق کے تحفظ کی سطح میں اضافہ کرنا ہے۔

Copyright © 2024 Pakistan Press Release Point. All rights reserved.