Search
Close this search box.
Search
Close this search box.
Search
Close this search box.

‫چین میں مشہور لیپو شوگر اورنج — لیپو شوگر اورنج کی صنعت کے معیار میں بہتری اور اپ گریڈنگ کو فروغ دیتا ہے

لیپو، چین، 9 نومبر 2021 /ژن ہوا-ایشیانیٹ/– ہر سال جنوری اور فروری میں، لیپو شہر، گوانگ ژی میں شوگر اورنجز اپنے شوخ رنگوں کے ساتھ ملک بھر میں فروخت کیے جاتے ہیں، جس کا ذائقہ میٹھا ہے۔ 2021 میں لیپو میں شوگر اورنج کی شجرکاری کا رقبہ 302,000 ایم یو تک پہنچ گیا ہے جس کی متوقع پیداوار 620,000 ٹن ہے اور اس کی پیداواری مالیت تقریبا 2.48 بلین آر ایم بی ہے۔ شہر میں اب 2 علاقائی سطح کے بنیادی نمائشی (ڈیمونسٹریشن) زون، 1 کاؤنٹی سطح کا نمائشی (ڈیمونسٹریشن) زون اور شوگر اورنج کے لئے 15 ٹاؤن سطح کے نمائشی (ڈیمونسٹریشن) پارکس ہیں، جو پورے شہر میں زرعی پیداوار کے معیار میں بہتری اور اپ گریڈنگ کو موثر طریقے سے آگے بڑھاتے ہیں اور زرعی مصنوعات کی اضافی قدر میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔

لیپو شوگر اورنجزکو چننا

پھلوں کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے لیپو شہر سبز پودوں کے تحفظ کی ٹیکنالوجی کو موثر اور مربوط طریقے سے فروغ دیتا ہے اور گرین شوگر اورنج کی سرٹیفکیشن کرتا ہے۔ اکتوبر 2021 تک لیپو شہر میں چار کوآپریٹیو اور کمپنیوں نے “گرین فوڈ گریڈ اے پروڈکٹ سرٹیفکیٹ” کی قومی سرٹیفکیشن جیتی تھی جس کا سرٹیفکیشن ایریا 4,710 ایم یو تھا جس کی 2023 میں پورے شہر میں 180,000 ایم یو تک پہنچنے کی توقع ہے۔ عین اسی وقت پر معیاری شوگر اورنج کی پیداوار اور مارکیٹنگ کنسورشیم تکنیکی معاونت اور مارکیٹ کی ترقی کے ذریعے کاشت کی جاتی ہے تاکہ کاروباری اداروں کی ڈیمونسٹریشن اور قائدانہ کردار کو مستحکم کیا جاسکے اور شوگر اورنج صنعت کی ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔ لیپو شہر کے تشہیری محکمے کے مطابق اس وقت شہر میں 19 معروف کاروباری ادارے، 515 کسانوں کی پیشہ ورانہ کوآپریٹیو اور 81 فیملی فارم موجود ہیں۔

لیپو شوگر اورنجز کی چھانٹی

ہر سال، لیپو شہر باقاعدگی سے لیپو شوگر اورنج کلچرل فیسٹیول اور “اورنج کنگ” مقابلہ منعقد کرتا ہے۔ ان سرگرمیوں میں شرکت کے لئے زندگی کے ہر شعبے کے ماہرین اور اسکالرز کو مدعو کیا جاتا ہے اور مقامی پھلوں کے میلوں اور تشہیری تقریبات میں شرکت کے لئے بڑے کاشتکاروں اور سیلز انٹرپرائزز کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ شوگر اورنج کے برانڈ کی مقبولیت اور اثر و رسوخ میں اضافہ ہو سکے۔

گوانگ ژی کے شمال مشرق اور گیوئلن شہر کے جنوب میں واقع لیپو شہر جنوبی جیانگ ژی-شمالی گوانگ ژی اورنج مفید زون میں واقع ہے جس کی منصوبہ بندی ملک نے کی ہے، اور یہ چین میں شوگر اورنجز کا واحد خصوصی زرعی مصنوعات کا فائدہ مندعلاقہ ہے۔ لیپو شوگر اورنج نے 2017 میں نیشنل جیوگرافیکل انڈیکیشن سرٹیفیکیشن حاصل کی ہے اور 2015 اور 2017 میں اسے مشہور، خصوصی اور بہترین نئی زرعی مصنوعات کی قومی فہرست میں منتخب کیا گیا۔ لیپو شہر کے ژیورن ٹاؤن کو “گوانگ ژی میں شوگر اورنج کا ٹاؤن ” کا خطاب بھی دیا گیا ہے اور “لیژو” اور “سلور گارڈن” جیسے متعدد رجسٹرڈ ٹریڈ مارک کو “گوانگ ژی مشہور برانڈ مصنوعات” اور “گوانگ ژی معیاری زرعی مصنوعات” کے خطاب سے نوازا گیا ہے۔

لیپو شوگر اورنج کے پھلوں کے سائز معتدل اور یکساں ہوتے ہیں، چھلکا ہموار، پتلا اور چھیلنے میں آسان ہوتا ہے، اور گودا مزیدار اور میٹھے ذائقے کے ساتھ نرم اور رس دار ہوتا ہے۔ مزید برآں لیپو شوگر اورنج میں مختلف قسم کے وٹامنز اور پروٹین کے ساتھ ساتھ کیلشیم، فاسفورس، میگنیشیم، سوڈیم اور انسانی جسم کو درکار دیگر عناصر شامل ہوتے ہیں جو ہر عمر کے لیے موزوں ہوتے ہیں۔ اس وقت شوگر اورنج لیپو شہر میں زرعی معیشت کی ترقی کی ایک اہم صنعت بن چکی ہے۔

ماخذ: لیپو شہر کا تشہیری محکمہ

تصویر منسلک کرنے کے لنکس:
لنک: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=406755
لنک: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=406767

 

Copyright © 2024 Pakistan Press Release Point. All rights reserved.