Search
Close this search box.
Search
Close this search box.

‫شینزین-ہانگ کانگ کوآپریشن میکانزم انوویشن: کیانہائی شینزین-ہانگ کانگ وینچر کیپٹل جوائنٹ ڈویلپمنٹ کے لیے “18 اقدامات” کا اجرا

شینزین، چین، 5 ستمبر، 2022 /ژنہوا-ایشیانیٹ/– شینزین-ہانگ کانگ کوآپریشن میکانزم نے ایک نئی پالیسی متعارف کرائی ہے۔  کیانہائی شینزین-ہانگ کانگ ماڈرن سروس انڈسٹری کوآپریشن زون کی اتھارٹی کے مطابق، “شینزین کیانہائی شینزین-ہانگ کانگ ماڈرن سروس انڈسٹری کوآپریشن زون ایڈمنسٹریشن – ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کی مالیاتی خدمات اور ٹریژری بیورو کے تعاون کے 18 اقدامات پر مبنی کیانہائی شینزین-ہانگ کانگ ماڈرن وینچر کیپیٹل جوائنٹ ڈیولپمنٹ (“جن کا یہاں آگے چل کر “18 اقدامات” کے طور پر کا حوالہ دیا گیا ہے”)  کا اجراء 2 ستمبر کوشینزین اور ہانگ کانگ میں کر دیا گیا۔

ہانگ کانگ کی مالیاتی صنعت کی طرف سے شینزین اور ہانگ کانگ پرائیویٹ ایکویٹی فنڈز کے درمیان وسیع تر تعاون کے چینل کے مطالبے کے جواب میں، “18 اقدامات” میں واضح طور پر یہ شرط رکھی گئی ہے کہ کیانہائی وینچر کیپیٹل اداروں کوجو ہانگ کانگ ایکسچینج  میں درج ہیں یکبارگی 2 ملین یوآن کا ریوارڈ فراہم کیا جائیگا۔ کیانہائی ینچر کیپیٹل اداروں اور ہانگ کانگ میں ان کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنیوں کو خصوصی مقصد کے حصول کی کمپنی کو سپانسر کرنے اور اسے ہانگ کانگ ایکسچینج میں درج کروانے پر 1 ملین یوآن کا یکبارگی ریوارڈ دیا جائے گا۔ ہانگ کانگ ایکسچینج میں REIT کی شکل میں درج کیانہائی کے اعلیٰ معیار کے بنیادی تنصیبی ڈھانچےکے منصوبے کے لیے، پروجیکٹ کے ایکویٹی مالک کو 1 ملین یوآن کی یکبارگی ترغیبی  ادائیگی کی جائےگی۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ اقدام شینزین اور ہانگ کانگ کے درمیان دو طرفہ سرحد پار سرمایہ کاری کے تعاون کو مزید آسان بنائے گا۔

یہ پالیسی کیانہائی میں شینزین اور ہانگ کانگ کے درمیان تعاون کو گہرا کرنے کی ایک اہم کوشش ہے۔ تعاون کے طریقہ کار کی جدت، کلسٹر اکانومی کی تعمیر، بند لوپ کے لیے مراعات وہ نمایاں خصوصیات ہیں جنہوں نے صنعتی توجہ کو شعلہ دکھایا ہے۔

صنعت کے اندرونی ذرائع کا خیال ہے کہ “18 اقدامات” شینزین اور ہانگ کانگ میں نجی ایکویٹی انڈسٹری کے چیلنجوں کا حل ہے۔ ہانگ کانگ کی صنعت کے مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ کیانہائی کوالیفائیڈ فارن لمیٹڈ پارٹنرز (QFLP)، کوالیفائیڈ ڈومیسٹک انویسٹمنٹ انٹرپرائزز (QDIE) اور مکمل طور پر غیر ملکی ملکیت والے انٹرپرائز پرائیویٹ فنڈ مینجمنٹ (WFOE PFM) میں پائلٹس کو بہتر بنائے گا؛ عین اسی وقت، کیانہائیQDIE مینجمنٹ انٹرپرائزز کو ہانگ کانگ کی تکنیکی جدت طرازی میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی گئی ہے، اصل سرمایہ کاری پر 2% کے انعام کے ساتھ، یا واحد ان پٹ کے لیے زیادہ سے زیادہ 500,000 یوآن اور ہر انٹرپرائز کے لئے  2 ملین یوآن تک کی سالانہ جمع شدہ رقم۔

“18 اقدامات” کے مطابق، شینزین-ہانگ کانگ بین الاقوامی وینچر کیپیٹل کا ایک  کلسٹر کیانہائی میں قائم کیا جائے گا۔ یہ کلسٹر کیانہائی شینزین-ہانگ کانگ انٹرنیشنل فنانشل سٹی میں واقع ہے جس کا رقبہ تقریباً 800,000 مربع میٹر ہے۔ یہ بڑے فنڈز، بین الاقوامی سرمایہ کے انتظام کے اداروں، معروف وینچر کیپیٹل اداروں کے ساتھ ساتھ نجی ایکویٹی سرمایہ کاری کے اداروں کی میزبانی کرے گا۔

شینزین اور ہانگ کانگ کے درمیان مالی تعاون کی گہرائی سے ترقی کی بدولت، ہانگ کانگ کی مالی اعانت سے چلنے والے متعدد ایکویٹی انویسٹمنٹ انٹرپرائزز جن میں خصوصی فوائد اور بینچ مارک اثرات ہیں، پہلے ہی شینزین میں کاروبار قائم کر چکے ہیں۔  اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ شینزین میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی تمام  ایکویٹی انویسٹمنٹ مینجمنٹ انٹرپرائزز، جن کے پاس ہانگ کانگ کے فنڈز ہیں ان کا حصہ تقریباً 70% ہے۔ اسی طرح، QFLP پائلٹ انٹرپرائزز کی دو اقسام میں سے، جن میں ہانگ کانگ کے فنڈز شامل ہیں ان کا کل کا تقریباً 80% حصہ ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ “18 اقدامات” پرائیویٹ ایکویٹی سیکنڈری مارکیٹ فنڈز (ایس فنڈز) کو فروغ دیتے ہوئے وینچر کیپیٹل اداروں کے لیے ہمہ جہت مدد فراہم کرتے ہیں۔ اس میں فنڈ اکٹھا کرنا، سرمایہ کاری، انتظام اور انخلا، وینچر کیپیٹل انڈسٹری کا پورا عمل شامل ہے۔ فوائد کی وسیع رینج پالیسی کو ایک نئی پیش رفت بناتی ہے، جو عملی جدت  طرازی پر شینزین-ہانگ کانگ کے مالی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔

ماخذ: کیانہائی شینزین ہانگ کانگ ماڈرن سروس انڈسٹری کوآپریشن زون کی اتھارٹی

Copyright © 2024 Pakistan Press Release Point. All rights reserved.