شینزین، چین، 29 جون، 2022 /ژنہوا-ایشیاء نیٹ/– ہانگ کانگ ماڈرن سروس انڈسٹری کوآپریشن زون کی اتھارٹی کے اعلامیے کے مطابق 27 جون، 2022 کو “کیانہائی گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ-تائیوان یوتھ انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ مقابلے” کا باضابطہ طور پر آغاز ہو گیا ہے، جو مادر وطن ہانگ کانگ کی واپسی کی 25 ویں سالگرہ منانے کے لیے ” شینزن -ہانگ کانگ تعاون برائے مستقبل کی تخلیق” کے سلسلے کی سرگرمیوں کا آغاز ہے۔
بہت سے پرجوش نوجوانوں کے لیے، یہ مزید مواقع اور ایک بہتر آغاز کا وعدہ کرتا ہے۔ گوانگ ڈونگ سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان خاتون، سنی چاؤ، مکاؤ کے مالی تعاون سے قائم ایک کمپنی کی ڈائریکٹر ہیں۔ ان کے پروجیکٹ نے پچھلے سال مقابلے کے فائنل میں نقرئی تمغہ جیتا تھا۔ سنی چاؤ نے کہا، “مقابلے نے ہمیں مختلف جگہوں سے صنعت کے بہت سے ماہرین اور کاروباری شراکت داروں سے ملنے کا موقع فراہم کیا ہے، اور ہمیں انٹرپرینیورشپ کے لیے نئے آئیڈیاز فراہم کیے ہیں۔”
شرکاء کو زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کرنے کے لیے، اس سال کے مقابلے کو مکمل طور پر اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ جیتنے والے پراجیکٹس براہ راست انڈسٹری فائنل آف چائنا (شینزین) انوویشن اور انٹرپرینیورشپ مقابلے میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔ ون آن ون مشاورت فراہم کرنے کے لیے پیشہ ورانہ سرپرستوں کو متعارف کرایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، فاتحین کو کیانہائی شینزین-ہانگ کانگ یوتھ انّوویشن اینڈ انٹرپرینیور حب (QSHKYIEH) میں آباد ہونے اور متعلقہ ترجیحی پالیسیوں سے لطف اندوز ہونے کے لئے ترجیح دی جا سکتی ہے۔ یہ ایونٹ تخلیق کار کیمپ، کاروباری مشاورت کے سیشنز اور انویسٹمنٹ میچ میکنگ سیشنز جیسی سرگرمیاں بھی انجام دے گا تاکہ نوجوانوں کے لئے مذاکرات، تعاون اور آگے بڑھنے کا ایک اچھا پلیٹ فارم بنایا جا سکے۔ مقابلے کے لئے چار ذیلی خطوں کا تعین کیا گیا ہے ،جس کی مجموعی انعامی رقم 7 ملین چائنیز یوآن (CNY ) ہے۔
یہ مقابلہ 2016 سے لگاتار چھ سالوں سے منعقد کیا جارہا ہے، جس میں شرکاء کی مجموعی تعداد تقریباً 6,000 رہی ہے، جن میں سے تقریباً 3000 ہانگ کانگ، مکاؤ اور دیگر مقامات سے ہیں۔ متعلقہ سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کی تبدیلی کو فروغ دے کر، کیانہائی بہت سے نوجوانوں کے لیے ایک “خوابوں کی بڑی جنت” بن گیا ہے۔
ہانگ کانگ سےتعلق رکھنے والے لی جی بونگ، جو ایک بار مقابلے میں حصہ لے چکے ہیں، کیانہائی کے ایسے ہی کاروباری افراد میں سے ایک ہیں۔ گزشتہ سال ان کی کمپنی کے پروجیکٹ کو مقابلے کے فائنلز کی انٹرپرائز گروتھ کیٹیگری میں نقرئی انعام دیا گیا تھا۔ “ہماری پروڈکٹ کی تکنیکی ضروریات بہت زیادہ ہیں، اور ہمیں کافی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی ضرورت ہے۔ کیانہائی کے پاس ہنر مندوں کے لئے دلکش پالیسیاں اور خدمات ہیں، اس لیے یہاں بہترین فرد اور دماغ جمع ہوتے ہیں۔ گریٹر بے ایریا اور وسیع تر مقامی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنا آسان ہے۔ اسی لیے ہم یہاں مقیم ہیں،” لی جی بونگ نے کہا۔
“QSHKYIEH وہ جگہ ہے جہاں سے ہمارا خواب شروع ہوا تھا اور وہ جگہ ہوگی جہاں ہم اپنے خواب کو پورا کر سکتے ہیں،” لی جی بونگ نے کہا۔ انہوں نے جس QSHKYIEH کا ذکر کیا ہے وہ ہانگ کانگ کے کاروباری نوجوانوں کے حلقے میں بہت مشہور ہے اور بہت سے ہانگ کانگرز اسے کاروبار شروع کرنے کا پہلا انتخاب سمجھتے ہیں۔ یہاں، “ایک زنجیر میں چھ” کے مصداق اختراعی اور کاروباری ماحول کا ایک پورا سلسلہ قائم کیا گیا ہے: اختراعی سلسلہ، صنعتی سلسلہ، کیپٹل چین، پالیسی چین، انفارمیشن چین اور ٹیلنٹ چین، اور ہانگ کانگ کی نوجوان کاروباری ٹیموں کی ایک بڑی تعدادیہاں مرتکزہے۔ مئی 2022 کے آخر تک، QSHKYIEH نے کل 591 کاروباری ٹیمیں تیار کیں ہیں۔ حال ہی میں، کیانہائی نوجوان کاروباری افراد کے لیے مزید جگہ فراہم کرنے کے لیے QSHKYIEH میں مختلف شعبوں کی تعمیر کو آگے بڑھا رہا ہے۔ اسی کے ساتھ، معاون اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا ہے ،جیسے ہانگ کانگ اور مکاؤ کے نوجوانوں کے لیےخصوصی سپورٹ فنڈز کا اجراء، 15% کارپوریٹ انکم ٹیکس کا نفاذ، غیر ملکی سرمایہ کاری کی ترغیبات، دفتری کرایہ پر سبسڈی وغیرہ، جو نوجوانوں کی کاروباری صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے ہے۔
مقابلے کی افتتاحی تقریب میں، کیانہائی نے ہانگ کانگرز کے لیے نو (9)عملی فوائد کا اجراء کیا، جن میں ہاؤسنگ، انٹرپرینیورشپ، خدمات، روزگار، پلیٹ فارم، سائنسی اختراع، مالیات، آباد کاری، ذریعہ معاش، وغیرہ شامل ہیں، جن کا مقصد ہانگ کانگرز اور ہانگ کانگ انٹرپرائزز کے لیے کیانہائی میں ترقی کے لئے جامع مدد فراہم کرنا اور نوجوانوں کو شینزین میں کاروبار کرنے کے لیے سہولیات فراہم کرنا ہے۔
افتتاحی تقریب میں چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے رکن اور ہانگ کانگ کی قانون ساز کونسل کے رکن کینتھ فوک کائی کانگ نے کہا، “کیانہائی ہانگ کانگ-شینزن تعاون کا پل ہے اور ہانگ کانگ کے نوجوانوں کے لیے مین لینڈ میں ترقی کے لیے پہلا پڑاؤ ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہانگ کانگ کے مزید نوجوان اپنے خوابوں کا تعاقب کر سکتے ہیں اور کیان ہائی اور گریٹر بے ایریا میں انھیں پورا کر سکتے ہیں۔”
ماخذ: کیان ہائی شینزین-ہانگ کانگ ماڈرن سروس انڈسٹری کوآپریشن زون کی اتھارٹی