Search
Close this search box.
Search
Close this search box.
Search
Close this search box.

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے فِن ٹیک انفراسٹرکچر لیڈر کے ساتھ حکمت عملی پر مبنی شراکت داری کا اعلان کردیا: نیئم

دبئی، متحدہ عرب امارات، 30 ستمبر، 2021/پی آر نیوزوائر-ایشیانیٹ/– انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آج اعلان کیا کہ اس نے ایک معروف عالمی فنانشل ٹیکنالوجی (فِن ٹیک) انفراسٹرکچر کمپنی، نیئم (https://www.nium.com/) کے ساتھ کثیر سالہ اسٹریٹجک شراکت داری کرلی ہے۔ نیئم بینکوں اور کاروباری اداروں کو ایک اے پی آئی (API) کے ذریعے فنٹیک انفراسٹرکچر سروسز تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ اس شراکت داری میں 2023 کے آخر تک تین عالمی آئی سی سی ایونٹس میں شمولیت اور انضمام شامل ہیں جیسے متحدہ عرب امارات اور عمان میں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ، 2023 میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل اور آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 جس کی میزبانی بھارت میں ہونا ہے۔

آئی سی سی کے آفیشل پارٹنر کی حیثیت سے، نیئم براڈکاسٹ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اپنی ایسوسی ایشن کو فروغ دے گا، نیز آئی سی سی کے ان ایونٹس میں منفرد فین اور کلائنٹ ایکٹیویشنز کو انجام دے گا۔ یہ شراکت داری نیئم کو کرکٹ سے محبت کرنے والی عالمی کاروباری فین بیس کو جدید مہمات میں مصروف کرنے میں مدد دے گی جو کہ رقوم کی عالمی نقل و حرکت کو تیز، محفوظ اور آسان بنانے میں فن ٹیک کی صلاحیت کو نمایاں کرتی ہے۔https://mma.prnewswire.com/media/1639444/ICC_Nium_partnership.jpg

ایسوسی ایشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے آئی سی سی کے چیف کمرشل آفیسر انوراگ داہیا نے کہا، “ہم نیئم کے ساتھ اپنی باضابطہ شراکت داری پر بہت پرجوش ہیں، جس کا آغاز یہاں متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے والے انتہائی متوقع آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے ساتھ ہورہا ہے ۔ یہ تعلق نیئم کو کرکٹ کے پس منظر کو استعمال کرنے کا موقع دے گا تاکہ وہ دنیا بھر میں اپنے مؤکلین اور وسیع امکانات کے لیے فن ٹیک جدّت طرازی میں اپنے قائدانہ  کردار کو آگے بڑھا سکے۔ ہم مستقبل میں نیئم کے ساتھ ضروری مہمات کی تیاری کے لئے پُرامید ہیں، ہمیں یقین ہے کہ یہ مہمات وقت کے ساتھ ہمارے کھیل پر مثبت اثرات مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی ثابت کریں گی کہ ہم شائقین کے ساتھ اپنے تعلقات کیسے استوار رکھتے ہیں۔ ”

اس اسٹریٹجک شراکت داری پر بات کرتے ہوئے نیئم کے شریک بانی اور سی ای او، پراجیت نانو نے کہا، ” ہم آئی سی سی کے ساتھ ایک منفرد B2B تجارتی شراکت دار کے طور پر شمولیت کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ کرکٹ کی کشش مملکتوں، کرنسیوں اور ثقافتوں سے بالا تر ہے ۔ نیئم برسوں سے، فن ٹیک کا پس پردہ انفراسٹرکچر رہا ہے جو دنیا کی بہت سی مشہور برانڈز کو قوت فراہم کرتا ہے۔ یہ شراکت داری ہمیں اپنی فن ٹیک ٹیکنالوجی کو عالمی اسٹیج پر دکھانے اور کرکٹ سے محبت کرنے والے ماہرین فَن کو نئے پروگراموں کی تیاری میں شامل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے تاکہ کھیل کے عالمی تجربے کو آگے بڑھایا جا سکے۔

آئی سی سی کے بارے میں:

آئی سی سی کرکٹ کا عالمی انتظامی ادارہ ہے۔ 105 ممبران کی نمائندگی میں، آئی سی سی کھیل کا انصرام اور انتظام کرتی ہے اور بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹس کے انعقاد کی ذمہ دار ہے جن میں آئی سی سی مینز ورلڈ کپ اور ویمنز ورلڈ کپ اور آئی سی سی مینز اور ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ تمام متعلقہ کوالیفائنگ ایونٹس شامل ہیں۔ آئی سی سی ذمہ دارہے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کا جو بین الاقوامی کرکٹ، کھیل کے حالات، بولنگ کے جائزے اور آئی سی سی کے دیگر قواعد و ضوابط کے پیشہ ورانہ معیارات طے کرتا ہے۔ کھیل کے قوانین ایم سی سی کی سرپرستی میں رہتے ہیں۔

آئی سی سی ان امپائروں اور ریفریوں کا بھی تقرر کرتا ہے جو تمام منظور شدہ ٹیسٹ میچز، ایک روزہ بین الاقوامی اور ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں فرائض انجام دیتے ہیں۔ اینٹی کرپشن یونٹ کی وساطت سے یہ کرپشن اور میچ فکسنگ کے خلاف کارروائی کو مربوط کرتا ہے۔

آئی سی سی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ایسوسی ایٹ ممبروں کے ساتھ مل کر بین الاقوامی کرکٹ کے معیار کو بہتر بنانے، بہتر کرکٹ سسٹم بنانے، زیادہ سے زیادہ لوگوں کے کرکٹ کھیلنے اور کھیل کی نشونماکے لیے کام کرتا ہے۔

نیئم کے بارے میں:

نیوم ایک مضبوطی سے قائم فن ٹیک کمپنی ہے جو بینکوں، ادائیگی فراہم کرنے والوں، ٹریول کمپنیوں اور کسی بھی سائز کے کاروبار کو ایک اے پی آئی کے ذریعے ادائیگی کی عالمی خدمات تک رسائی فراہم کرتی ہے۔ اس کا ماڈیولر پلیٹ فارم بلا تعطل تجارت کو فروغ دیتا ہے، دنیا بھر میں کاروباری اداروں کو ادائیگی کرنے اور ادائیگی وصول کرنے کے ساتھ منافع ادائیگی، منافع وصولی، کارڈ کے اجرا، اور بینکنگ-بطور-سروس کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ ایک بار نیئم پلیٹ فارم سے منسلک ہونے کے بعد، کاروبار 100 سے زیادہ کرنسیوں میں 190 سے زائد ممالک کو (جن میں سے 85 کو ریئل ٹائم میں)  ادائیگی کرنے کی صلاحیت حاصل کر لیتے ہیں۔ فنڈز جنوب مشرقی ایشیا، برطانیہ، ہانگ کانگ، سنگاپور، آسٹریلیا، انڈیا اور امریکہ سمیت 33 مارکیٹوں میں وصول کیے جا سکتے ہیں۔ نیئم کا بڑھتا ہوا کارڈ جاری کرنے کا کاروبار پہلے ہی یورپ (SEPA)، برطانیہ، آسٹریلیا اور سنگاپور سمیت 32 ممالک میں دستیاب ہے۔ نئیم کا اصل، اس کا لائسنس انفراسٹرکچر ہے، جو وقت کے ساتھ ساتھ تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشتوں میں تعمیر ہوا ہے۔ نئیم وسیع تر لائسنس پورٹ فولیو کا مالک ہے، جو دنیا کی 11 عملداریوں کا احاطہ کرتا ہے، اور جغرافیہ سے قطع نظر، بنا رکاوٹ عالمی ادائیگیوں اور تیز رفتار انضمام کو قابل عمل بناتا ہے۔

مزید معلومات کے لئے، ملاحظہ کیجئے؛ &#8239: https://www.nium.com

تصویر: https://mma.prnewswire.com/media/1639444/ICC_Nium_partnership.jpg

سورس: نیئم (NIUM)

Copyright © 2024 Pakistan Press Release Point. All rights reserved.