Search
Close this search box.
Search
Close this search box.
Search
Close this search box.

‫ایور کیئر گروپ نے صحت کی دیکھ بھال میں عدم مساوات کے فرق کو ختم کرنے میں مدد کے لیے ایور کیئر فاؤنڈیشن کا آغاز کردیا

– فاؤنڈیشن 2030 کے پائیدار ترقیاتی اہداف میں حصہ لیتے ہوئے افریقہ اور جنوبی ایشیا میں صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے طویل مدتی حل فراہم کرے گی۔

اسلام آباد، پاکستان، 15 مارچ، 2022/پی آرنیوزوائر/ —  ایور کیئر گروپ نے آج ایور کیئر فاؤنڈیشن کے آغاز کا اعلان کیا، ایک غیر منافع بخش تنظیم جو افریقہ اور جنوبی افریقہ کے کم اور درمیانی آمدنی والے تمام ممالک میں سب کے لیے مساوی صحت اور میں صحت کے مزید لچکدار نظام کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔

یہ فاؤنڈیشن ایور کیئر گروپ کے فلاحی ادارے کے طور پر کام کرے گی اور ایور کیئر گروپ کے نقش قدم پر 29 ہسپتالوں، 13 کلینکوں، 88 تشخیصی مراکز کی تعمیر کرے گی اور جو بنگلہ دیش، ہندوستان، پاکستان، نائجیریا، اور کینیا میں 3.3 ملین سے زیادہ لوگوں کی خدمت کرتے ہوئے 11,400 دیکھ بھال کرنے والوں تک رسائی حاصل کرے گی۔

18 ویں دبئی انٹرنیشنل ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ڈیولپمنٹ کانفرنس اور نمائش (DIHAD) سے خطاب کرتے ہوئے، ایور کیئر کے سی ای او میسیمیلیانو کولیلا نے کہا: “فاؤنڈیشن ایک اور اہم شاہراہ  پیش کرتی ہے جس کے ذریعے ہم روایتی طور پر محروم کمیونٹیز کو بامعنی تبدیلی اور مثبت اثرات فراہم کرنا جاری رکھ سکتے ہیں۔ شراکت داری پر مرتکز اور مشاوراتی  سرمایہ کاری کے ذریعے، ایور کیئر فاؤنڈیشن ہمارے تمام شعبوں میں پائیدار ترقی کی تعمیر جاری رکھے گی۔”

کم اور متوسط آمدنی والے ممالک صحت کی دیکھ بھال میں ناکافی سرمایہ کاری کا شکار رہتے ہیں، جس کی وجہ اکثر انتہائی تناؤ اور بوجھ والے نظام ہوتے ہیں جو، خاص طور پر وبائی امراض کے اس دور میں مریضوں کی ضروریات کو پورا کرنے سے قاصر رہتے ہیں ۔ ورلڈ بینک کے مطابق، اگر موجودہ رجحانات جاری رہے تو 2030 تک 5 بلین تک لوگ صحت کی دیکھ بھال تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہوں گے جب کہ 56 فیصد آبادی عالمی سطح پر دیہی علاقوں میں صحت کی دیکھ بھال کی خاطر خواہ کوریج سے محروم رہے گی۔

ایور کیئر فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر جمُانہ اتوانی نے کہا: “فاؤنڈیشن کمزور کمیونٹیز،  جنہیں اچھی صحت اور تندرستی کا بنیادی حق ہے، کے لیے طویل مدتی مثبت سماجی تبدیلی پیدا کرنے کے عزائم کے تحت چل رہی ہے۔ ایور کیئر فاؤنڈیشن کے ذریعے، ہمارا مقصد ان کمیونٹیز پر توجہ مرکوز کرنا ہے جن کی معیاری صحت کی دیکھ بھال تک رسائی محدود یا بالکل نہیں ہے۔”

‘سب کے لیے مساوی صحت والی دنیا’ کے ہمارے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے، فاؤنڈیشن بنیادی طور پر خواتین اور بچوں پر اپنی توجہ مرکوز کرے گی – ترجیحاً خواتین اور لڑکیوں کی نوعمری کی صحت اور بہبود، بشمول قبل از پیدائش اور بعد از پیدائش دیکھ بھال، چھاتی اور سروائیکل کینسر جیسی متعدی بیماریوں کے لئے اسکریننگ  ۔  بچوں کی صحت کے معاملے میں، فاؤنڈیشن پیدائشی پیدائشی نقائص اور ٹراما سے متعلق کیفیات اور بچوں سے متعلق بیماریوں سے بچاؤ اور حفاظتی ٹیکوں کے علاج اور بحالی پر توجہ دے گی۔

بچوں کی مدد پر فاؤنڈیشن کی توجہ کی ایک مثال کینیا سے تعلق رکھنے والی  10 ماہ کی بچی ایلون کی کہانی ہے جو ڈاؤن سنڈروم کا شکار ہے اور اسے سینے میں شدید انفیکشن کے باعث ایور کیئر کے نیروبی خواتین کے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ فاؤنڈیشن نے گروپ کے مربوط میڈیکل کوریڈور کا فائدہ اٹھایا اور اسے زندگی بچانے والی اوپن ہارٹ سرجری کے لیے بھارت میں کیئر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، بالکل مفت۔ ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بچی ایلون کا آپریشن مکمل طور پر کامیاب رہا، اور وہ ٹھیک ہورہی ہے۔

ایک اور مثال پاکستان سے تعلق رکھنے والے 5 سالہ عبدالرحمان کی ہے، جو پیدائشی طور پر بہرے پن کے ساتھ پیدا ہوا تھا اور جس کا خاندان علاج کا خرچ برداشت نہیں کر سکتا تھا۔ ایور کیئر ہسپتال لاہور کے سرجنوں نے کامیابی کے ساتھ بلا قیمت کوکلیئر امپلانٹ لگایا اور اب عبدل وقتی طور پر سن سکتا ہے اور اسکول جانے کے قابل ہے۔

فاؤنڈیشن صحت کے معاملے میں انسانی وسائل سے متعلق منصوبوں میں یکساں طور پر سرمایہ کاری کرے گی اور ایور کیئر گروپ کے مربوط ہیلتھ کیئر کوریڈور کا فائدہ اٹھا کر صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے کلینکل ٹرائلز اور سرحدوں کے آر پار پیچیدہ صحت کی دیکھ بھال کے معاملات میں مدد کرے گی۔

ایور کیئر فاؤنڈیشن کے بارے میں

ایور کیئر فاؤنڈیشن ایک آزاد انسان دوست تنظیم ہے جو ایور کیئر گروپ کے اثرات کے حامل منصوبوں کی معاونت کے لیے قائم کی گئی ہے۔ فاؤنڈیشن کمزور کمیونٹیز کو معیاری صحت کی دیکھ بھال تک مساوی رسائی فراہم کرتی ہے اور طویل مدتی مثبت سماجی تبدیلی پیدا کرتی ہے۔

فاؤنڈیشن کے ترجیحی شعبے کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں کمزور کمیونٹیز ہیں، جن کی بنیادی توجہ خواتین اور بچوں پر ہے جو صحت اور سماجی و اقتصادی عدم مساوات کی وجہ سے پسماندہ ہیں۔

ایور کیئر گروپ کے بارے میں

ایور کیئر گروپ صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کے ایک بنیادی حق ہونے پر یقین رکھتاہے اور مقامی لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نجی، معیاری صحت کی دیکھ بھال لانے کے لیے ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔

ایور کیئر نے ایک عالمی چیلنج کا جواب دیا ہے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ابھرتی ہوئی مارکیٹوں  میں رہنے والوں کو ہر عمر میں  پائیدار اقتصادی ترقی کی معاونت کے لیے ایک ستون کے طور پر خوشحالی حاصل ہے۔ اس کے ساتھ، گروپ اپنے مربوط بین البراعظم پلیٹ فارم، اس کے اثرات کے حامل ماڈل، اور معیار کے حامل ہسپتالوں کے ذریعے صحت کی دیکھ بھال کے روایتی ماڈل کو تبدیل کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔

ایور کیئر گروپ سارے افریقہ اور جنوبی ایشیا کی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں بشمول ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش، کینیا اور نائیجیریا میں صحت کی دیکھ بھال کے ایک مربوط پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔

ایور کیئر مکمل طور پر ایور کیئر ہیلتھ فنڈ کی ملکیت ہے، جو کہ TPG کے زیر انتظام ایک بلین یو ایس ڈالر  (US$1bn) کا ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کا ہیلتھ کیئر فنڈ ہے اور اسے عالمی اثرات کی سرمایہ کاری کرنے والے پلیٹ فارم TPG Rise  کا تعاون حاصل ہے۔ ایور کیئر ہیلتھ فنڈ دنیا کے معروف پراثر سرمایہ کاروں اور عالمی ترقیاتی مالیاتی اداروں پر مشتمل ہے۔

Copyright © 2024 Pakistan Press Release Point. All rights reserved.