Search
Close this search box.
Search
Close this search box.

بین الاقوامی دوستوں کے لئے ژیان کو سمجھنے پر ژیان میں ورکشاپ، تاریخی مقامات اور جدید زندگی کے بارے میں گفتگو کا آغاز

ژیان، چین، 24 جون 2022 /ژنہوا-ایشیانیٹ/- قدیم اور بھرپور تاریخی مقامات اور جدید شہری زندگی کس طرح ہم آہنگ ہوتی ہے؟ 22 جون کو متعدد بین الاقوامی شرکاء نے مل کر “بین الاقوامی دوستوں کے لیے ژیان کو جاننے کےلئے ورکشاپ، قدیم شہر ژیان کی خوبصورتی دریافت کرنے کا سفر” میں ایک قدیم شہر ژیان کے بارے میں بات کی  اور اس کا تجربہ کیا۔اس تقریب کی میزبانی ژیان کی پیپلز گورنمنٹ کے انفارمیشن آفس نے کی اور تقریب کا انعقاد چین کے شہر ژیان کے ڈیمنگ پیلس نیشنل ہیریٹیج پارک میں ہوا۔

زائرین ڈیمنگ پیلس آرکیالوجیکل ایکسپلوریشن سینٹر میں آثار قدیمہ کے کام کو دیکھتے ہوئے

‎مہمانوں میں جاپان کے نارا، بیلجیم میں برسلز اور اٹلی کے پومپئی جیسے عالمی شہرت یافتہ قدیم شہروں کے نمائندے شامل تھے اور انہوں نے تاریخی مقامات اور باقیات کے تحفظ اور استعمال کے بارے میں آن لائن معلومات شیئر کی۔ نقلی آثار قدیمہ کا تجربہ کرنے، رات کی سواری سے لطف اندوز ہونے اور ڈیمنگ پیلس نیشنل ہیریٹیج پارک میں ایک ورکشاپ میں شرکت کے مواقع فراہم کیے گئے۔ 10 سے زائد ممالک سے آنے والے غیر ملکی زائرین، بین الاقوامی طلبا اور نوجوان واپس آنے والے افراد جو ایک طویل عرصے سے ژیان میں رہ رہے ہیں، نے قدیم مقامات اور جدید زندگی کو اکٹھا کرنے کی خوبصورتی دیکھنے کا موقع لیا۔

‎ڈیمنگ پیلس نیشنل ہیریٹیج پارک میں شرکاء نے سلسلہ وار سرگرمیوں جیسے کہ  تھری ڈی ڈیجیٹل پروجیکشن ٹیکنالوجی کے ذریعے فعال آثار قدیمہ کے تجربے اور رات کی سواری کے دورے کے ذریعے تانگ سلطنعت کا دورہ کیا۔ ژیان میں آثار قدیمہ کی تلاش کا واحد تجربہ مرکز آرکیالوجیکل ایکسپلوریشن سینٹر ڈیمنگ پیلس نیشنل ہیریٹیج پارک میں ہے جو تقریبا 4.23 ہیکٹر رقبے پر محیط ہے۔ یہ ایک جامع ثقافتی جگہ ہے جو آثار قدیمہ کی سائنس کی مقبولیت پر مرکوز ہے۔ تحقیقات سے لے کر تلاش، کھدائی اور ریکارڈنگ تک شرکاء نے آثار قدیمہ کے پورے عمل کا تجربہ کیا، تانگ سلطنت کے فن تعمیر کی خوبصورتی کو سراہا اور قدیم مقامات کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ ہوئے۔

‎ورکشاپ کے دوران عالمی معیار کے چار قدیم شہروں ژیان، نارا، پومپئی اور برسلز نے ایک آن لائن ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی جہاں شرکاء نے تاریخی مقامات اور جدید زندگی کے بارے میں بے شمار کہانیاں شیئر کیں اور بتایا کہ نوجوان کس طرح قدیم شہروں کی تخلیقی طور پر حفاظت کرتے ہیں۔اس تقریب میں فائیو جی اور ہولوگرافک پروجیکشن ٹیکنالوجیز کی مدد سے مہمانوں کو تاریخی مقامات کے بارے میں اپنی کہانیاں سنانے کے لئے دور سے جڑنے کی دعوت دی گئی۔ نارتھ ویسٹ یونیورسٹی سے ادب کے ترجمے میں مصری پی ایچ ڈی کے طالب علم مہد موسی نے کہا کہ مجھے ایسا لگا جیسے میں نے ایک رات میں کئی ہزار سال پیچھے کا سفر کیا ہے۔ اس تقریب نے مجھے واقعی ژیان ن میں تاریخی مقامات کی حیرت انگیز تاریخی تہذیب اور دلکشی کو محسوس کرنے کا موقع دیا ہے۔

‎شہر کے متنوع ماہانہ تجربات اور دیگر سرگرمیوں کے ساتھ، مطالعاتی ژیان مہم کا مقصد ژیان میں رہنے والے بیرون ملک سے آنے والے لوگوں کو ژیان کی دلکشی کو دیکھنے اور ژیان کی صداقت، کھلے پن اور شمولیت کو محسوس کرنے کی اجازت دینا ہے۔

ماخذ: ژیان کی پیپلز گورنمنٹ کا انفارمیشن آفس

‎تصویر منسلک کرنے کے لنکس :
لنک : http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=424066

Copyright © 2024 Pakistan Press Release Point. All rights reserved.