Search
Close this search box.
Search
Close this search box.
Search
Close this search box.

بین الاقوامی چائے کا ثقافتی فیسٹیول بیجنگ کے شہر چاؤیانگ میں منعقد ہوا۔

2024 بیجنگ چاو ¿یانگ بین الاقوامی چائے کے ثقافتی فیسٹیول کی آرگنائزنگ کمیٹی

بیجنگ، 21 مئی 2024/ ڑنہوا۔ ایشیا نیٹ/–  2024 چاؤیانگ میں چائے کا بین الاقوامی ثقافتی فیسٹیول حال ہی میں چاؤیانگ پارک اور جون وانگفو ہوٹل میں شروع ہوا، جس میں ٹی پارٹی، چائے سے متعلق نظموں اور روایتی چینی طرز پرفارمنس کے لیے 100 سے زائد چائے کے برانڈز نے شرکت کی، اس فیسٹیول نے اندرون اور بیرون ملک کے متعددمہمانوں کو اپنی سمت متوجہ کیا۔

جون وانگفو ہوٹل میں داخل ہونے پر، کوئی بھی گوکین کی سریلی آواز دور سے سن سکتا ہے۔ باغیچے کی طرز کی اس عجیب و غریب عمارت کو چائے کی ثقافت کے استقبالیہ ہال میں تبدیل کر دیا گیا جس میں بالترتیب نمائش، انٹرایکٹو تجربہ، خوب خریداری اور نئے ثقافتی تجربہ کے لیے چار مخصوص جگہیں ، جو آنے والوں کو روایتی چینی چائے کی ثقافت نمایاں کرنے والے بہترین مواقع فراہم کرتی ہیں

اس کے علاوہ بخورکی رسومات، اکیبانا، ہنفو پرفارمنس، چائے سے متعلق نظمیں، چائےکا ذائقہ اور پھولوں کی شناخت کے ساتھ ساتھ “چائے اور کافی تھیم سیلون” اور “سن سیٹ میوزک پارٹی” جیسے نئے منظرنامے بھی میسر تھے، جو نوجوانوں کو چائے پر دوستوں سے ملنے کے خوبصورت مواقع فراہم کرتے تھے۔

اگرچہ بیجنگ کا چاو ¿یانگ ضلع چائے پیدا نہیں کرتا ، لیکن یہ ان علاقوں میں سے ایک ضرور ہے جہاں چائے کی سب سے زیادہ کھپت ہوتی ہے، روایتی چائے کے گھر اور چائے کے مشروبات کی جدید دکانیں بیجنگ میں پہلے نمبر پر ہیں۔

جس دن فیسٹیول کا آغاز ہوا، چاو ¿یانگ نے چائے کی خوشبو کے سفر کا نقشہ جاری کیا، جس میں 12 کاروباری اضلاع، بشمول سی بی ڈی، سنلیتن، وانگ جن اور شہانگ جن میں چائے کی خوشبو کے اعلیٰ ترین انڈیکس کو نمایاں کیا گیا۔

مستقبل میں، چاو ¿یانگ ضلع ثقافتی مواقع کی جدیدشکلوں کو مزید تقویت بخشے گا تاکہ بیجنگ کی کوششوں کو چائے کی بین الاقوامی خریداری کے مرکز، “چائے کی خوشبو کے شہر” اور “باغوںکے شہر” کے طور پر تیار کیا جا سکے۔

خارجہ امور کے لئے یہ چین کا نمبر ایک ضلع کے طور پر جانا جاتا ہے، چاو ¿یانگ ضلع چین میں متعدد سفارت خانوں، بین لاقوامی میڈیا تنظیموں، بین الاقوامی تنظیموں اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے علاقائی ہیڈ کوارٹرز موجود ہیں۔ چینی چائے کا منفرد ذائقہ کئی بین الاقوامی دوستوں کو چینی ثقافت اور جمالیات میںنت نئے تجربے فراہم کرتا ہے۔ مزید برآں، دنیا بھر سے چائے کے مشروبات، جیسے انگلش بلیک ٹی اور ارجنٹائن میٹ ٹی، یہاں پر پھلتے پھولتے ہیں۔ دوست بنانے کے لیے چائے کو ایک ذریعہ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے، چاو ¿یانگ پوری دنیا سے آنے والے مہمانوں کے ساتھ چائے کی خوشبو اور دلکشی سے لطف اندوز ہونے کا منتظر ہے۔

ماخذ: 2024 بیجنگ چاو ¿یانگ انٹرنیشنل ٹی کلچر فیسٹیول کی آرگنائزنگ کمیٹ

Copyright © 2024 Pakistan Press Release Point. All rights reserved.