بیجنگ، نومبر 11، 2022/پی آر نیوز وائر/– ایک 116MW فوٹوولٹک(پی وی ) پراجیکٹ نے حال ہی میں مارانگ، ملائیشیا میں کام شروع کیا ہے جس میں تمام ماڈیولز جے اے سولر (“کمپنی”) کی جانب سے فراہم کیے گئے ہیں، جو عالمی سطح پر اعلیٰ کارکردگی والی پی وی مصنوعات کا معروف صنعت کار ہے۔
پاور چائنا ہواڈونگ انجینئرنگ کارپوریشن لمیٹڈ (“ہواڈونگ انجینئرنگ”) کی جانب سے معاہدہ کیے گئے ، اس پروجیکٹ میں جے سولر کے ڈیپ بلیو 3.0 بائی فیشل ڈبل گلاس ماڈیولز کا استعمال ہوتاہے۔ یہ ملائیشیا میں اب تک کا سب سے بڑا سنگل-ایکسس ٹریکنگ پی وی پروجیکٹ ہے۔
جزیرہ نما ملائیشیا کے مشرقی ساحل پر ریاست ٹیرینگانو میں واقع، اس منصوبے کی نصب شدہ کل استعداد 116MWہے اور یہ تقریباً 600 ہیکٹر کے رقبے پر محیط ہے۔ توقع ہے کہ اس سے ہر سال 220 ملین کلو واٹ بجلی فراہم کی جائے گی اور 200,000 گھرانوں کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا، اور جس سے معیاری کوئلے کے جلانے میں 80,000 ٹن کی کمی اور کاربن کے اخراج میں 200,000 ٹن سالانہ کی کمی آئے گی۔
جے اے سولر کے تیار کردہ ڈیپ بلیو 3.0 جدید پی وی ماڈیولز کو کمپنی نے مئی 2020 میں لانچ کیا تھا۔ 2020 سے جون 2022 تک دنیا بھر میں مصنوعات کی مجموعی ترسیل 24GWتھی۔ مارکیٹ کے متغیر تقاضوں کو پورا کرنے کے لیےجے اے سولر اپنی تکنیکی تحقیق اور اختراع کو مسلسل مضبوط بنا کر پی وی ماڈیولز کی پاور جنریشن کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا رہتاہے۔ مئی 2022 میں، جے اے سولر نے این-ٹائپ پی وی ماڈیول مارکیٹ میں اپنی پہلی پراڈکٹ ، ڈیپ بلیو4.0X کا آغاز کیا۔ ڈیپ بلیو 4.0X نہ صرف ڈیپ بلیو 3.0 کی کارکردگی کے فوائد کا حامل ہے بلکہ اعلی صلاحیت، زیادہ طاقت، بجلی پیدا کرنے کی ذبردست صلاحیت اور بہترین بھروسہ پیش کرتا ہے ۔ ڈیپ بلیو 3.0 اور ڈیپ بلیو 4.0X دونوں ہی حقیقی معنوں میں جے سولر کے پروڈکٹ ڈیزائن کے فلسفے کی واضح مثال ہیں جو “صارف کی قدر بڑھانے کے لیے بنایا گیا ہے”۔
جے اے سولر اس سے پہلے ملائیشیا میں متعدد اہم منصوبوں کے لیے اعلیٰ کارکردگی کے ماڈیولز فراہم کر چکا ہے، جس میں پہلا تیرتا ہوا پی وی پاور پلانٹ، پہلا بائیفیشل پلس ٹریکرز پروجیکٹ، وغیرہ شامل ہیں، جس نے ملک میں کئی اعزازات حاصل کیے ہوئے ہیں۔ 2021 میں، ملائیشیا میں جے اے سولر کا مارکیٹ شیئر 50فیصد سے زیادہ تک پہنچ گیا، جس نے مقامی پی وی مارکیٹ میں نمایاں حصہ ڈالا ہے۔ مستقبل میں، جے اے سولر ملائیشیا کی مارکیٹ کے لیے اعلیٰ کارکردگی والی پی وی مصنوعات کی خدمات فراہمی جاری رکھے گا، جس سے مقامی علاقے کو پائیدار ترقی سے مستفید ہونے میں مدد ملے گی۔
قابل تجدید توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے ٹھیکیداروں میں سے ایک کے بطور، ہواڈونگ انجینئرنگ نے حالیہ برسوں میں اندرون اور بیرون ملک اپنے معاہدہ کردہ پی وی پروجیکٹ کی استعداد کا مشاہدہ 3 ملین کلو واٹ سے زیادہ کیاہے، جو ویتنام، میانمار، لاؤس اور ملائیشیا سمیت 10 سے زیادہ ممالک کا احاطہ کرتی ہے۔ پچھلے کچھ سالوں میں، جے اے سولر نے ہواڈونگ انجینئرنگ کے ساتھ باہمی تعاون پر مبنی ایک شراکت داری قائم کی ہے، جس میں دونوں کے درمیان بیرون ملک پی وی پروجیکٹس کا توازن 2GWسے زیادہ ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے لیے پرعزم باہمی شراکت داروں کی حیثیت سے، دونوں فریقین مشترکہ طور پر دنیا کو سبز ترقی کی فراہمی میں فروغ دیتے رہیں گے اور کاربن تعدیل کو جلد از جلد حقیقت بنانے کےلیے کوششیں جاری رکھیں گے۔