‫لیاؤچینگ شہر نے وانوآتوکے دارالحکومت پورٹ ویلا کے ساتھ دوستی اور تعاون پر مبنی تعلقات قائم کر لیے

لیاؤچینگ، چین، 11 فروری، 2023/ژنہوا-ایشیانیٹ/–  حال ہی میں، لیاؤچینگ سٹی اور جمہوریہ وانوآتوکے دارالحکومت پورٹ ویلا، نے ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ تعاون پر مبنی تعلقات کے لیےمعاہدہ   دستخط کیے جانے  کی  تقریب منعقد کی۔

جمہوریہ وانوآتو میں چین کے غیر معمولی اور مکمل اختیار کے حامل سفیر لی منگ گانگ، شینڈونگ کی صوبائی عوامی حکومت کے دفتر خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر چن بائیوئی، پورٹ ویلا، وانوآتو کے میئر سٹیو کیل اور لیاؤچینگ سٹی پارٹی کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹری اور میئر  ژانگ باشون نے بالترتیب آن لائن دستخطی تقریب میں شرکت کی اور تقاریرکیں۔ لیاؤچینگ کے نائب میئر وانگ گینگ نے دستخطی تقریب کی صدارت کی۔

معاہدہ کاری کی تقریب

لیاؤچینگ کی عوامی حکومت کے انفارمیشن آفس کے مطابق، تقریب میں، لیاؤچینگ شہر کی ایک پروموشنل ویڈیو چلائی گئی، اور ژانگ باشون اور سٹیو کیل نے “شہر کے دوستی  اور تعاون پر مبنی تعلقات کے معاہدے” پر دستخط کیے۔

معاہدہ کاری کی تقریب

لیاؤ چینگ ڈونگ فیلڈ جھیل رات کے وقت

لیاؤچینگ شہر چین کے صوبہ شانڈونگ کے مغرب میں واقع ہے، جس کا کل رقبہ 8,628 مربع کلومیٹر اور آبادی 6.5 ملین ہے، جس کی ایک طویل تاریخ، طویل پانی کی نقل و حمل، آسان نقل و حمل اور مکمل صنعت ہے، جو”جیانگ بی واٹر سٹی، کینال  کے قدیم دارالحکومت” اور “مشرق کے وینس” کے نام  اور اس قومی شہر کی متعدد کاروباری تعاریف  جیسے قومی تاریخی اور ثقافتی شہر، چین کا بہترین سیاحتی شہر، قومی صحت کا شہر اور اسی طرح بہت سی ، کے ساتھ جانا جاتا ہے۔  جمہوریہ وانوآتو جنوبی بحر الکاہل کے مغرب میں واقع ہے، اور میلانیشیائی جزیرہ نما ہے۔ دارالحکومت کے طور پر، پورٹ ویلا جنوبی بحرالکاہل کا “دلکش دارالحکومت” ہے، جس میں آسان نقل و حمل اور سیاحت اور ماہی گیری کے بھرپور وسائل ہیں۔

لیاؤچینگ شان-شان گلڈ ہال

شرکاء نے متفقہ طور پر اس بات سے اتفاق کیا کہ لیاؤچینگ سٹی اور پورٹ ویلا سٹی میں نمایاں تکمیلی فوائد، تعاون کی بڑی  گنجائش اور روشن امکانات ہیں، اور امید ظاہر کی کہ دونوں شہر اس معاہدہ کاری  کو ایک مزید ہمہ گیرجڑواںشہری  تعلقات قائم کرنے کی منصوبہ بندی کے موقع کے طور پر لیں گے اور دونوں جگہوں کے درمیان تعاون کو ایک نئی بلندی تک پہنچائیں گے۔

ماخذ: لیاؤچینگ کی عوامی حکومت کا انفارمیشن آفس

منسلک تصایر  کا لنک:

لنک:   http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=437823

لنک: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=437830

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=437831

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=437832