Search
Close this search box.
Search
Close this search box.
Search
Close this search box.

‫‫”ناقابل ملکیت کے مالک بنیں:” Mintus (منٹس) سرمایہ کاروں کو وارہول سے کونڈو تک کے معاصر فن پاروں میں حصص خریدنے اور سرمایہ کاری کرنے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے

فنون میں سرمایہ کاری کرنے کا نیا آن لائن پلیٹ فارم، منٹس، فنون کی سالانہ 65 بلین ڈالر کی مارکیٹ میں شروع ہونے والے غیر معمولی معاصر آرٹ میں حصص خریدنے اور سرمایہ کاری کرنے کا ایک نیا انداز پیش کرتا ہے

سب سے پہلے دستياب فن پارے اینڈی وارہول اور جارج کونڈو کی مشہور پینٹنگز ہیں، اور معروف اور ماہر مصوروں کے مزید فن پارے بھی بعد میں شامل کیے جائیں گے

Dمزید دریافت کریں: www.mintus.com

لندن، 21 اپریل، 2022 /PRNewswire/  — ایک نیا، آرٹ میں سرمایہ کاری کا پلیٹ فارم، منٹس، جو سرمایہ کاروں کو اعلیٰ قدر کے جدید اور معاصر آرٹ میں سرمایہ کاری کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، کا آج آغاز ہو رہا ہے۔ سرمایہ کار برطانیہ کی ایک ایسی کمپنی میں حصص خرید سکیں گے جو ان فن پاروں کی براہ راست مالک ہے اور ان کو منتظم کرتی ہے۔ اینڈی وارہول اور جارج کونڈو کی پینٹنگز، منٹس، جس کو فنانشل کنڈکٹ اتھارٹی کی جانب سے منظور شدہ اور زیر انتظام ہے اور برطانیہ میں اپنی نوعیت کا پہلا پلیٹ فارم ہے، کی جانب سے پیش کیے جانے والے پہلے دو فن پارے ہیں۔ 2022 کے دوران منٹس کے سرمایہ کاروں کو 200 ملین ڈالر سے زیادہ کی پینٹنگز کی پیشکش کی جائے گی، انفرادی طور پر اور ماہرین کی جانب سے منظم بنائے گئے آرٹ کے پورٹ فولیوز کے ذریعے۔https://mma.prnewswire.com/media/1797557/Mintus_1.jpg

منٹس کے پلیٹ فارم پر پہلی شاندار پینٹنگ اینڈی وارہول کی 1966 میں بنائی گئی سیلف پورٹریٹ ہو گی، جس کی قیمت USD $5 ملین ہے اور گزشتہ ماہ ایک آزاد، معروف تشخیص کار کی جانب سے اس کی قیمت $6.8 ملین لگائی گئی تھی۔ دوسری پینٹنگ جارج کونڈو کی 2018 میں بنائی گئی دی آؤٹ کاسٹہے،جسکیقیمت USD$2.775 ملین ہےاورپچھلےمہینےاسکیقیمت USD$3 ملین تھی۔دونوںپینٹنگزاپنےاپنےمصوّرکےدلکشاندازکےغیرمعمولینمونےہیں۔

وارہول کی سیلف پورٹریٹ 1991 سے ایک پرائیویٹ کولیکشن میں رکھی ہوئی ہے اور اس کی آخری بار 2003 میں نمائش کی گئی تھی۔ 31 سالوں میں پہلی بار اس کام کو عوامی سطح پر دستیاب کرواتے ہوئے منٹس ان لوگوں کو سہولت فراہم کر رہا ہے جو اپنی رقم کی سرمایہ کاری کرنے کے متبادل طریقے تلاش کر رہے ہیں تاکہ انہیں افسانوی پاپ آرٹسٹ کے ایک مشہور آرٹ ورک میں اپنے حصص کا مالک بننے اور اس میں سرمایہ کاری کرنے کا موقع ملے۔

جارج کونڈو مارکیٹ کے سب سے زیادہ مطلوب فنکاروں میں سے ایک ہیں اور وہ پابلو پکاسو سے بہت متاثر اور مرعوب ہیں۔ وہ اپنی قوت تخلیق اور فراست کے ذریعے اپنی مقبولیت اور فن پاروں کو جلا بخشتے ہیں دی آؤٹ کاسٹمیںدلودماغپرچھاجانےوالیانکیکاریگریسرمایہکاروںکوکونڈوکیجانبسےایکشاندارفنپارےمیںحصصکامالکبننےاورسرمایہکاریکرنےکاایکنادرموقعفراہمکرتیہے۔

منٹس کے مشاورتی بورڈ کے رکن اور چیف کیوریٹر بریٹ گوروی نے کہا:

“اینڈی وارہول اور جارج کونڈو کے فن پارے آج کل جمع کرنے کے لئے سب سے زیادہ مطلوب اور متلاشی معاصر مصوروں میں سے ہیں۔ ان کی مارکیٹیں بین الاقوامی طور پر بہت مشہور ہیں اور دونوں مصور اس وقت عجائب گھر کے بڑے تجزیوں اور نیلامی میں حاصل کی گئی ریکارڈ قیمتوں کے نتیجے میں مقبولیت کی نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔”https://mma.prnewswire.com/media/1797559/Mintus_2.jpg

اس سے پہلے، اعلیٰ قدر کے مشہور فن تک رسائی بنیادی طور پر مخصوص افراد اور اداروں تک ہی محدود رہی ہے۔ منٹس، اپنے جدید ترین، آن لائن سرمایہ کاری کے پلیٹ فارم کے ذریعے، اب اسے تمام اہل سرمایہ کاروں کے لیے قابل رسائی بنا رہا ہے۔

ہم عصرآرٹمیں S&P 500 میں 9.5% کے مقابلےمیںپچھلے 25 سالوں میں 14% سالانہ نفعدیکھنےمیںآیاہے۔اسیطرح،اینڈیوارہولکے 411 فن پاروںنےجو 2003 اور 2017 کے درمیانمتعددبارنیلامیمیںرکھےگئے، 14.2 فیصد کیاوسطمرکبسالانہشرحافزائشحاصلکی۔

کسی کمپنی میں حصص رکھنے کے ذریعے آرٹ کی مشترکہ ملکیت کو فعال کرنا جو اسے خریدتی ہو، کو “فریکشنلائزیشن” کہا جاتا ہے، کا تصوّر اس وقت سامنے آتا ہے جب لوگ مشترکہ معیشت میں تیزی سے سرمایہ کاری کر رہے ہوں، جس سے ایک ایسا رجحان بنتا ہے جو اگلی دہائی اور اس کے بعد مالیاتی افزائش کو نئی شکل دے گا۔

منٹس کے فائن آرٹ ڈویژن کے منیجنگ ڈائریکٹر نکی کلارک  نے کہا:

“آرٹ کی جزوی ملکیت سرمایہ کاروں کو آرٹ مارکیٹ کے ایک حصے کا مالک بننے کے قابل بنا کر اس صنعت کو مزید کھول رہی ہے۔ حالیہ برسوں میں ہم نے دیکھا ہے کہ سرمایہ کار تیزی سے رسک ایڈجسٹڈ منافع پیدا کرنے کے لیے متبادل سرمایہ کاری کی حکمت عملی تلاش کرتے ہیں۔ ہم انہیں جذبے سے بھرپور اثاثہ کے حامل طبقات تک رسائی کا ایک نیا طریقہ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔”

ایڈیٹرز کے لیے نوٹس 

ماہرین کے ذریعے منتخب کردہ اور منٹس کی جانب سے مشترکہ ملکیت کے لیے پیش کردہ کوئی بھی فن، آزادانہ تصدیق اور تشخیص سے مشروط ہو گا۔ فن پاروں کو محفوظ اور آرٹ ذخیرہ کاری کی کسی ماہر سہولت گاہ میں رکھا جائے گا۔ اہل سرمایہ کاروں میں مصدقہ طو پر اعلیٰ مالیت کے سرمایہ کار اور خود تصدیق شدہ جدید سرمایہ کار شامل ہیں۔ سرمایہ کار سائن اپ کے عمل کے حصے کے طور پر تصدیق کر سکتے ہیں۔https://mma.prnewswire.com/media/1797560/Mintus_3.jpg

منٹس فن کی سرمایہ کاری کا فعال طور پر انتظام کرے گی جب تک کہ وہ بالآخر فروخت نہ ہو جائیں تاکہ سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری سے باہر نکلنے کے قابل بنایا جا سکے۔

منٹس کی مینجمنٹ ٹیم، قیادتی بورڈ اور مشاورتی بورڈ میں سرمایہ کاری کے انتظام، ٹیکنالوجی اور آرٹ کے کاروبار سے متعلق تجربہ رکھنے والے افراد شامل ہیں:

  • مارٹن سلینڈ بروک، منٹس کے چیئرمین اور بورڈ کے رکن۔ وہ روبیکو کے موجودہ چیئرمین ہیں، جو معروف یورپی ESG منیجر ہیں۔ اس حیثيت سے قبل وہ 2014 سے 2019 تک جوپیٹر فنڈ منیجمنٹ کے CEO رہے ہیں۔
  • ٹامیر اوزمین، منٹس کے بانی اور چیف ایگزیکیٹو۔ وہ برطانیہ کی خدمات چلانے کے لئے مائيکروسافٹ میں سینیئر ایگزیکیٹو تھے اور اس سے قبل اس ٹیم میں شامل تھے جس نے Priceline.com (جو اب بکنگز ہولڈنگ انکارپوریشن کے نام سے مشہور ہے) کی ابتداء کی، اسے لانچ کیا اور متعارف کرایا۔
  • منٹس کے فائن آرٹ ڈویژن کے منیجنگ ڈائریکٹر۔ نکی کلارک۔ اس سے قبل وہ نیو یارک میں ‘سودیبیز کنٹیمپریری آرٹ ڈیپارٹمنٹ’ کے بزنس ڈائریکٹر تھے۔ انہوں نے مختلف انواع کی نمائشوں کے لئے کام کیا جن میں فرانسس بیکن کی سٹڈی فار ہیڈاور مارک روتھکو کی اَن ٹائٹلڈ کی 2019 میں 50 ملین ڈالر کی سیلز شامل ہیں۔
  • منٹس کے مشاورتی بورڈ کے رکن اور چیف کیوریٹر بریٹ گوروی۔ بریٹ LGDR میں، جو دنیا کی معروف عصری آرٹ گیلریوں اور تخلیقی اشتراک میں سے ایک ہے، کے ایک منیجنگ پارٹنر ہیں اور وہ کرسٹیز میں پوسٹ وار اینڈ کنٹیمپریری آرٹ کے چیئرمین اور بین الاقوامی سربراہ کی حیثیت سے ہم عصر آرٹ بوم کے ابتدائی علمبردار بھی ہیں۔

بورڈ ممبران میں یہ بھی شامل ہیں: کرس کالاڈین، ہیڈ آف روتھسچلڈ اینڈ کمپنی انشورنس، اور انویسٹمنٹ مینجمنٹ بینکنگ بزنس؛ اور ڈیگلر سیزمیکی، جو ایک آگمنٹڈ ریالٹی اور میٹاورس کمپنی کے ایگزیکٹو چیئرمین ہیں۔ مشاورتی بورڈ میں ٹیڈ سمتھ بھی شامل ہیں جو ‘سودبیز’ کے سابق صدر اور CEO اور ‘میڈیسون سکوائر گارڈن’ کے سابق CEO ہیں۔

سرمایہ کاری اور خطرات کی مکمل تفصیلات سرمایہ کاری کے دستاویزات میں شامل ہیں جو ایسے تمام اہل سرمایہ کاروں کے لیے دستیاب ہیں جو منٹس کے ساتھ سائن اپ کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل کرتے ہیں۔ سرمایہ کاروں کی توجہ درج ذيل کلیدی خطرات کی جانب مبذول کرائی جاتی ہے:

  • لیکیوڈیٹی۔ سرمایہ کاروں کے حصص کی تجارت کسی تسلیم شدہ سرمایہ کاری کی ایکسچینج پر نہیں کی جاتی۔ سرمایہ کاریاں طویل مدتی ہوتی ہیں۔ منٹس مستقبل میں اپنی ویب سائٹ کے ذریعے حصص میں ثانوی لین دین کی اجازت دے سکتی ہے۔
  • نقصان کا خطرہ۔ حصص میں تمام سرمایہ کاری میں بہت زیادہ خطرہ ہوتا ہے اور سرمایہ کاری کے نقصان کے لئے تلافی کا معاوضہ دستیاب نہیں ہوتا۔
  • تنوع کا فقدان۔ سرمایہ کاروں کے حصص کسی مخصوص، پہلے سے شناخت شدہ آرٹ ورک میں دلچسپیوں کی نمائندگی کرتے ہیں اور آرٹ مارکیٹ کی ماضی کی کارکردگی، کسی خاص مصور کے کام یا دیے گئے آرٹ ورک اس کی مستقبل کی کارکردگی کا قابل اعتماد اشارہ نہیں ہیں۔

منٹس ٹریڈنگ لمیٹڈ کو فرم حوالہ نمبر 942522 کے تحت فنانشل کنڈکٹ اتھارٹی کی جانب سے منظور، منضبط اور محدود کیا گیا ہے۔

Photo – https://mma.prnewswire.com/media/1797557/Mintus_1.jpg
Photo – https://mma.prnewswire.com/media/1797559/Mintus_2.jpg
Photo – https://mma.prnewswire.com/media/1797560/Mintus_3.jpg

اخباری استفسارات کے لئے، براہ کرم رابطہ کریں:Nina Eadie, Head of Lifestyle PR, Keko London, nina.eadie@keko.london, +44 (0)7725 737984

Copyright © 2024 Pakistan Press Release Point. All rights reserved.