Search
Close this search box.
Search
Close this search box.
Search
Close this search box.

ٹوکو مال :انڈونیشیا کی پہلی ملٹی-کیٹگری این ایف ٹی مارکیٹ

 جکارتہ، انڈونیشیا،8ستمبر 2021  /پی آر نیوز وائر / –انڈونیشیا میں ڈیجیٹل انقلاب کی ابھرتی لہر میں،انڈونیشیا کی مقامی معیشیت اپنے عروج کے دنوں کا ازسر نو مشاہدہ کررہی ہے،ایسے میں  انڈونیشیا کی سرکردہ کرپٹو کرنسی ایکسچینج ،ٹوکو کرپٹو نے ٹوکو مال کو ملک کے پہلے ملٹی کیٹگری نان-فنج ایبل ٹوکن (این ایف ٹی) مارکیٹ کے طور پر متعارف کروایا جو مقامی فنون اور ثقافتی مرکز کے لیے ایک بلاک چین انقلاب کی نوید سنا رہاہے۔

ٹوکو مال : انڈونیشیا کی این ایف ٹی میٹا ورس میں ایک غیر معمولی سنگ میل

19آگست 2021 کو ٹوکو کرپٹو کی جانب سے این ایف ٹی کے مداحوں کی مانگ اور ضروریات کو پوری کرنے کے لیے متعارف کروایا گیا،ٹوکو مال پانچ شعبوں پر مشتمل ہے جن کے نام اوریجنل،لائف اسٹائل،کرییٹو،اسٹارز اور گیمز اور اسپورٹس ہیں، جس میں نامور تاجر  شراکت دار جن میں نیورٹولیویش،میکسیمل فٹ وئیر،ڈیم آئی لو انڈونیشیا،بانیان کور،سی جوکی، اور دیگر کئی سوداگران شامل ہیں۔درحقیقت ٹوکو مال بطور تجارتی اور ایکسچینچ مرکز کے کا م کرتاہے جو فنکاروں،صلاحیت کے حامل افراد،برانڈ کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور کھیل کی ٹیموں اور نمائندوں کو این ایف ٹی کلیکٹر کے ٹوکو ٹوکن (ٹی کے او) کے ذریعے جوڑتاہے اور ایکسچینج کے آلے کے طور پر کام کرتاہے۔ٹوکو مال کی استعدادی صلاحیت اپنے آپ میں ثبوت ہے جس میں 30سے زائد تاجران نے پہلے ہی 10,000سے زائد وصول کنندگان کو 100سے زائد این ایف ٹی فروخت کیے ہیں۔

ٹوکو کرپٹو کے چیف اسٹریٹجی آفسر (سی ایس او) چونگ یینگ لائی کا کہنا ہے،’’ٹی کے او ٹوکو مال کے پلیٹ فارم پر کی جانے والی تمام سرگرمیوں کی ریڑھ کی ہڈی ہوگی۔کاریگر این ایف ٹی کی شکل میں اپنا کام جمع اور پیش کرسکتے ہیں جبکہ وصول کنندگان ہر کام کی جاری کردہ قیمت کے حساب سے ٹی کے او کا تبادلہ کرکے این ایف ٹی وصول کرسکتے ہیں۔‘‘این ایف ٹی میٹا ورس کو ٹوکو مال کے ذریعے پھیلاتے ہوئے،این ایف ٹی  کے مداح کو ٹوکو کئیر منصوبےکے ذریعے اچھا کام کرنے کا موقع ملے گا جس کا مقصد غریب طبقہ افراد کے لیے فنڈ جمع کرنا ہے،خاص طور پر ان افراد کے لیے جن کی زندگی اور روزگار COVID-19کی وبا کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے۔

ٹوکو مال : ہر فرد کے لیے انڈونیشیا کی این ایف ٹی میٹاورس تک ایک راہ
بظاہر عالمی وبا کے ختم ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا مگرٹوکو مال این ایف ٹی کے مداحوں کوانڈونیشیا کے فنون اورثقافتی مرکز کو ٹوکنائزیشن کے ذریعے ملک کے تخلیقی کام کو این ایف ٹی میں  جدیدبنا کر دنیا بھر میں انتہائی ضروری تسلی  فراہم کرنے کے لیے پر امید ہے اور اس  وجہ سے مرکز کو تمام افراد کے لیے کھولا جا رہا  ہے جو جو بائینانس چین(بی ایس سی)اور میٹا ماسک والٹ اور کچھ ٹی کے اوز سے لیس  ہے۔

مزید انتظار کیے بغیر ہمارے ٹوکو مال گائیڈ کے ذریعے جانیں کہ انڈونیشیا کی میٹا ورس میں کیسے کام کریں اور ملک کی متمول اور متنوع فنی اور ثقافتی ورثے کے ایک حصے کی ملکیت حاصل کریں: https://mall.tokoscape.com/

Copyright © 2024 Pakistan Press Release Point. All rights reserved.