Search
Close this search box.
Search
Close this search box.
Search
Close this search box.

‫ٹیکنو (TECNO ) کیمن 19 (CAMON 19) پرو آرٹ ایڈیشن نے 2022 MUSE ڈیزائن ایوارڈ جیت لیا

ہانگ کانگ ایس اے آر – میڈیا آؤٹ ریچ – 20 اپریل 2022 – ٹیکنو نے  15 اپریل 2022 کو،  کیمن 19 پرو (آرٹ ایڈیشن) کی اپنی غیر معمولی کاریگری پر ، دنیا بھر میں تسلیم شدہ 6,000 اعلیٰ اہلیت یافتہ انٹریز کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے اپنا پہلا پروڈکٹ ڈیزائن سلور ایوارڈ حاصل کیا ۔

2015 میں نیویارک میں انٹرنیشنل ایوارڈز ایسوسی ایٹ (IAA) کا تخلیق کردہ ، MUSE ڈیزائن ایوارڈز ایک سرکردہ بین الاقوامی ایوارڈ مقابلہ ہے جس کا مقصد پیشہ ور افراد اور برانڈز کو عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرکے مختلف ڈیزائن کی صنعتوں میں عمدگی کو فروغ دینا ہے۔ MUSE ڈیزائن ایوارڈز اپنے سخت فیصلہ سازی سسٹم اور اعلیٰ درجے کے معیاری اصولوں کے لیے معروف ہے۔ معزز 37 رکنی جیوری ڈیزائن انڈسٹری کے پیشہ ور افراد پر مشتمل ہے جنہیں 18 ممالک میں سخت اسکریننگ کے عمل کے ذریعے منتخب کیا گیا ہے۔ فیصلہ سازی کے ایک اندھےطریقہ کار کے ساتھ یکجا ہوکر، ججوں کے تجربے اور مہارت نے ہر اندراج کو  صنعت کی ترتیب کے تعین کے معیار کے بالمقابل مناسب طور پر غور کیے جانے کا موقع فراہم کیا۔MUSE image

میوز ڈیزائن ایوارڈز کی جیوری نے تکنیکی جدت کے ذریعے فن کی خوبصورتی کے حصول کے لیے  ٹیکنو کیمن 19 پرو (آرٹ ایڈیشن) کو سراہتے ہوئے کہا، “مونڈریان (The Mondrian)  ایڈیشن آرٹ کا  ایک  شاہکارہے۔ انڈسٹری کی پہلی ‘سن لائٹ ڈرائنگ’ ٹیکنالوجی کو سٹائلسٹک آرٹ فارم کے ساتھ کامل طور پر  جوڑ دیا گیا ہے، جس سے فون شیل کا رنگ روشنی کے ساتھ بدل سکتا ہے،  اور جو ٹیکنالوجی کی جدت کی بدولت حاصل کیے گئے اسٹائلسٹک ماسٹر مونڈرین کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ پہلی بار،انڈسٹری آئیڈیل  “ایسا سیل فون جو  نہ صرف ایک ٹیکنالوجی پروڈکٹ ، بلکہ آرٹ کا ایک نمونہ بھی ہے” ، جوپورا ہو گیا ہے، جس سے ٹیکنالوجی کو اختراعی کامیابیوں کے ساتھ فنکارانہ احساس حاصل ہوتاہے۔TE2

صارف کے ہاتھ کی گرفت کو زیادہ سے زیادہ کے آرام دہ بنانے کے لیے  اسے اس کے ایرگونومک ڈیزائن کے ساتھ جوڑا گیا ہے، ٹیکنو کیمن 19 پُرو(آرٹ ایڈیشن) کی انتہائی محدود اسکرین اور بے مثال3D چوگنی خمیدہ مائیکرو آرک سطح کا بیٹری کور اور کریٹر ڈیزائن بارڈر لیس تجربہ صارف کے حتمی لطف میں مزید اضافہ کرتاہے۔ یہ سیریز رواں سال جولائی میں ریلیز ہونے کی امید ہے۔

#ٹیکنو

میڈیا ئی رابطہ:  pr.tecno@tecno-mobile.com

Copyright © 2024 Pakistan Press Release Point. All rights reserved.