Search
Close this search box.
Search
Close this search box.
Search
Close this search box.

کیانہائی، شینزین میں جی بی اے فورم برائے سائنس ٹیک ایجادات اور تعاون کا انعقاد

شینزین، چین، 2 جولائی، 2022 /ژنہوا-ایشیانیٹ/– گوانگ ڈونگ، ہانگ کانگ، اور مکاؤ سائنس ٹیکنالوجی ایجادات اور تعاون میں تیزی سے ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ 30 جون کو کیانہائی، شینزین میں گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ سائنس-ٹیک انوویشن کوآپریشن فورم منعقد ہوا۔ اس فورم کا مقصد سائنس ٹیکنالوجی کی ترقی کے طریقہ کار میں اصلاحات کو فروغ دینا، چینی سرزمین اور دو ایس اے آرز کے درمیان جدت طرازی کے سلسلے کو بہتر طریقے سے جوڑنا، اور سائنس ٹیک ایجادات میں سہ فریقی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ کیانہائی شینزین-ہانگ کانگ ماڈرن سروس انڈسٹری کوآپریشن زون کی اتھارٹی کے مطابق، یونیورسٹیوں، تحقیقی اداروں اور کاروباری انجمنوں کے نمائندوں نے آن لائن اور آف لائن فورم میں شرکت کی۔

ایچ کے ایس آر کے سکریٹری برائے انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی مسٹر الفریڈ سیٹ ونگ ہینگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہانگ کانگ سائنس ٹیک ایجادات کے سنہری دور میں داخل ہو چکا ہے اور گریٹر بے ایریا یقینی طور پر اس سلسلے میں ہانگ کانگ کے لیے بہترین شراکت دار ہے۔

کیاانہائی اتھارٹی اور ہانگ کانگ یونیورسٹی (ایچ کے یو) نے فورم میں، انٹرپرینیورشپ اکیڈمی، مالیاتی ٹیکنالوجی کے تحقیقی اداروں، جدید قانونی مطالعات، اور فرنٹیئر سائنس ٹیک انڈسٹریل پارک کی ترقی میں مشترکہ طور پر تعاون، اس کے ساتھ ساتھ کیانہائی میں کاربن نیوٹرل پائلٹ ڈیموسٹریشن زون کی تعمیر کے لیے اسٹریٹجک تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ سب سائنس ٹیک ایجادات کے طریقہ کار میں اصلاحات اور اپ ڈیٹ کو تیز کرکے اور مالیاتی صنعت اور قانونی امور کے راستے کھولنے کے ذریعے شہر کو بین الاقوامی تعاون اور مسابقت میں برتری فراہم کریں گے۔

ہانگ کانگ کے لوگ جو سائنسی تکنیکی ایجادات  کے سلسلے میں کیانہائی کے مستقبل  کی کامیابیوں  کے بارے میں پرامید ہیں وہ طویل عرصے سے گوانگ ڈونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ کی مشترکہ ایجادات پر کام کرتے  رہے ہیں۔ وہ اس نئے دور کے مفروضی “تلاطُم پیدا کرنے والے” ہیں۔

ہانگ کانگ کی الیکٹریکل انڈسٹری کے ایک جہاں دیدہ، پیٹرک چیانگ، پچھلے سال کیان ہائی میں کاروباری ماحول کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئے۔ تین دن بعد، انہوں نے یہاں اپنا بزنس ہیڈکوارٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ مسٹر چیانگ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ “میں کیانہائی کی تکنیکی ایجادات اور کاروباری ماحول سے بہت خوش ہوں۔” تکنیکی صلاحیتوں کے بہت سے حاملین کے وہاں جمع ہونے کے  سبب سے منصوبے آسانی سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔ موزوں مُعاون مینوفیکچررز کو تلاش کرنا آسان ہے۔ اس کے علاوہ، متعدد پالیسیاں کمپنی کے اخراجات کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔”

پچھلے سال، کیانہائی انٹرنیشنل ٹیلنٹ حب تیار کیا گیا۔  جس سے ہانگ کانگ میں زیادہ سے زیادہ نوجوان کیانہائی میں کاروبار شروع کرنے کی جانب راغب ہوئے۔ مثال کے طور پر، لی ؔجی بونگ، ہانگ کانگ کی نوجوان نسل کا ایک نمائندہ، یہاں اپنے سائنس ٹیک ایجادات کے خواب کی تعبیر میں سرگرداں ہے۔ “میری کمپنی، کیانہائی میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ اب عملے کی تعداد بھی کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ ہم نے شینزین، اور اس کے علاوہ پورے ملک سے بھی ہنر مندوں کو حاصل کیاہے۔ پچھلے سال ہمیں قومی ہائی ٹیک سرٹیفیکیشن دیا گیا تھا۔ اور ہماری  مصنوعات کو فارچیون 500 کے بہت سارے گھریلو انٹرپرائزز  نے استعمال کیا ہے۔”

اس سے پہلے، کیانہائی نے “2022 سالانہ ٹیلنٹ ریکروٹمنٹ ایکشن” شروع کیا، جس کے ذریعے ہانگ کانگ کے روزگار کے شعبے کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے ایک طریقہ کار وضع کیا گیا ہے، تاکہ شینزن میں ہانگ کانگ کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہم  کے لئے ترغیبات، ہنرمندوں کے لیے رہائش اور دیگر معاون پالیسیوں کے ساتھ سہولت فراہم کی جا سکے۔ ان سب اُمور نے ہانگ کانگ کے نوجوانوں کوکیانہائی میں خود کو سبقت دلانے کی راہ ہموار کی ہے۔

“کیانہائی زندگی کے بوجھ کو ہلکا کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے، تاکہ ہم کاروبار شروع کرنے میں آسانی محسوس کر سکیں اور بہتر مصنوعات تیار کرنے  اور بہتر کاروبار پر توجہ مرکوز کر سکیں،” مسٹر لیؔ نے کہا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ کیانہائی  ایک ترجیحی منزل بن گیا ہے، بلکہ یہ ہانگ کانگ کے لوگوں کے لیے اس سرزمین میں اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے اوّلین پسند ہے۔

ماخذ: کیانہائی شینزین-ہانگ کانگ ماڈرن سروس انڈسٹری کوآپریشن زون کی اتھارٹی

Copyright © 2024 Pakistan Press Release Point. All rights reserved.