Search
Close this search box.
Search
Close this search box.
Search
Close this search box.

گُڈ وی کو انورٹر مینوفیکچررز کے لیے پاکستان ٹاپ برانڈ پی وی 2021 ایوارڈ حاصل – جس سے پاکستان کی کاربن نیوٹرلٹی کی جانب تیز رفتار منتقلی میں شدت آگئی

اسلام آباد، 6 ستمبر، 2021 / پی آر نیوزوائر / – گُڈ وی یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہے  کہ، دنیا بھر سے پی وی انسٹالرز کے فیڈبیک ملنے کے بعد، گُڈ وی  کو آٹھ ممالک (پاکستان، نیدرلینڈز، آسٹریلیا، پولینڈ، اسپین، جنوبی افریقہ، برازیل اور ویت نام) میں سب سے اعلیٰ انورٹر برانڈ کے طور پر درج کیا گیا ہے،  جو انڈسٹری کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔ گُڈ وی برانڈ کی پہچان، کسٹمر کی ترجیح اور عالمی مارکیٹ کی تقسیم کے لحاظ سے بہت سے انورٹر برانڈز میں نمایاں ہے۔

پاکستان ہمیشہ سے گُڈوی کے لیے ایک اہم اسٹریٹجک مارکیٹ رہا ہے۔ 2018 میں پاکستان کی مارکیٹ میں داخل ہونے کے بعد سے، اس نے قبل از فروخت، دوران ٖفروخت اور بعد از فروخت اور ملک گیر ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے لیے ایک مربوط سروس سسٹم قائم کیا ہے۔ گُڈ وی انورٹرز قابل اعتماد آپریشن اور بہترین کارکردگی پیش کرتے ہیں اور دنیا بھر کے صارفین میں بہتر طور پر جانے جاتے ہیں۔گُڈ وی کا فلسفہ یہ ہے کہ فروخت کے بعد بے مثال سروس پیش کرتے ہوئے دستیاب جدید ترین اجزاء اور تکنیک کی شناخت اور ان کے انضمام کے ذریعے گاہکوں کے ساتھ ہمیشہ برابری کی سطح پر شراکتیں بنائی جائیں۔تکنیکی جدّت گُڈوی کی اصل بنیادی صلاحیت ہے۔   اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ کارکردگی اور معیار پورے سلسلے میں ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ ہوں،دوآر اینڈ ڈی  مراکز میں تقریباً 500 ملازمین پر مشتمل ایک ان۔ہاؤس آر اینڈ ڈی ٹیم کے ساتھ، گُڈ وی  رہائشی، تجارتی اور یوٹیلیٹی اسکیل پی وی اور اسٹوریج سسٹم کے لیے مصنوعات اور حل کا ایک جامع پورٹ فولیو پیش کر سکتے ہیں۔

گُڈ وی اب ہالینڈ میں مسلسل 5 سال سے  EuPD ایوارڈ حاصل رہا ہے ۔  گُڈوی  واحد انورٹر برانڈ ہے جس نے EuPD کے علاوہ، مسلسل پانچ سالوں سے TÜV Rheinland ایوارڈ بھی جیتا ہے، اور 2020ء میں  گُڈ وی کو 15 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ اسٹوریج انورٹر فراہم کرنے والا دنیا کا معروف سپلائر قرار دیا گیاتھا۔

گُڈ وی پاکستانی صارفین کے لیے مختلف النوع مخصوص حل فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، اور امید کرتا ہے کہ صارفین کو اور زیادہ متنوع توانائی کے حل فراہم کیے جائیں گے، تاکہ توانائی کی وسیع تر طلب پیدا کی جاسکے۔ گُڈ وی  ملک کے ساتھ خدمت، معیار اور مہارت کی بلندیوں تک جانے کے لیے تیار ہے۔

گُڈ وی کے بارے میں:

گُڈ وی دنیا کا ایک معروف پی وی انورٹر اور انرجی اسٹوریج حل بنانے والا ادارہ ہے اور شنگھائی اسٹاک ایکسچینج (اسٹاک کوڈ: 688390) میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر درج ہے۔ 2 ملین سے زیادہ انورٹرس کی مجموعی ڈلیوری اور 100 سے زائد ممالک اور علاقوں میں 23GW کی تنصیب کے ساتھ، گُڈ وی کے سولر انورٹرس رہائشی اور تجارتی  چھتوں، صنعتی اور یوٹیلیٹی اسکیل سسٹمز میں استعمال ہوتے رہے ہیں اور ان کی  حد 0.7kW سے 250kW تک ہے۔

مزید معلومات www.goodwe.com  پر دستیاب ہے۔

Copyright © 2024 Pakistan Press Release Point. All rights reserved.