ہیومن ، چین، 8 دسمبر 2021 /شنہوا-ایشیانیٹ/- ہیومن ای کامرس انڈسٹریل پارک (یہاں بعد میں جس کا “پارک” کے بطور حوالہ دیا گیاہے)، ڈونگ گوان کی ایک فلیگ شپ سائٹ پر آٹھویں ہیومن انٹرنیشنل ای کامرس فیسٹیول کا افتتاح اور دو سری باضابطہ دستاویزات کا اجراء 3 دسمبر 2021 کو ہوا۔ لائیو سٹریمنگ بیس میں سپلائی چین ایڈمنسٹریشن کے لیے اس وقت کے شائع کردہ معیارات اور ای کامرس سروس سینٹر میں خدمات کے لیے معیارات کو پورے ملک میں پارک کے ہمسروں ساتھ ہم آہنگ کر کے چین کے ای کامرس سیکٹر کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ڈونگ گوان کی مینوفیکچرنگ طاقت اور ہیومن کے فیشن وسائل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، ای کامرس فیسٹ چین میں ای کامرس کی ترقی کے پیچھے ایک بااثر قوت بن گیا ہے۔
ہیومن ای کامرس ایسوسی ایشن کے صدر لی ڈنگرو نے کہا، “اس فیسٹیول میں، ای کامرس کی بڑی کمپنی علی بابا نے ہیومن کے ساتھ مل کر ایک ایسا جدید ماڈل شروع کیا ہے جو کاروبار سے کاروبار (B2B)، کاروبار سے صارف(B2C)، اور گھریلو اور بیرون ملک مارکیٹوں کے پلیٹ فارمز کو ایک ہی خطّے کے ساتھ مربوط کرتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ اس ایونٹ میں ایک خصوصی ای کامرس نمائشی سیکشن میں 1,000 سے زائد نمایاں کاروباروں کی نمائش دیکھنے کو ملے گی۔
“گوانگ ڈونگ صوبے کے ای کامرس انڈسٹریل پارک کے معیاراتی عمل پر مامورتکنیکی کمیٹی نے پارک میں اپنا سیکرٹریٹ قائم کرلیا ہے۔ اور اس کے بعد سے، قصبے نے چار قومی معیارات، دو مقامی صنعت کے معیارات، اور دس اتحاد ی (گروپ) معیارات کی تشکیل اور ان پر نظر ثانی کرنے میں کمیٹی کی معاونت کی ہے،” ہیومن کے ٹاؤن میئر وو چنگکیو نے آگاہ کیا۔
ہیومن ای کامرس انڈسٹریل پارک کے صدر وانگ وی نے کہا، “حالیہ برسوں میں دیکھا گیا ہے کہ مقامی حکومتیں ای کامرس انڈسٹریل پارکس کی تعمیر کے لیے آگے بڑھ رہی ہیں جس سے فوری فوائد حاصل ہوئے ہیں۔” تاہم، ان کا ماننا تھا کہ ، مسابقت میں شدت اور ناظرین پربڑھتی ہوئی لاگت کے پیش نظر، یہ ای کامرس مراکز محض دلکش مصنوعات اور بہت زیادہ قابل توجہ آن لائن اثر انداز عوامل کی وجہ سے ہجوم میں نمایاں نہیں ہو سکتے اور انہیں اپنی توجہ عوامی خدمات کی طرف مرکوز کرنی چاہیے۔
اس مقام پر، پارک جو ایک صنعتی کی تخلیق کے لئے معروف ہے ، کسی پروڈکٹ یا سروس کو بنانے کے لیے درکار سرگرمیوں کی مکمل سیریزکی وضاحت کرتا ہے، جس میں تحقیق و ترقی (R&D) اور ڈیزائن اور مصنوعات کی جانچ سے لے کر اسٹوریج اور پلیٹ فارم کے آپریشن سے فوٹو گرافی تک، آرٹ ڈیزائن، لائیو اسٹریمنگ مارکیٹنگ اور فنانسنگ شامل ہیں۔
ہیومن نے درحقیقت عوامی خدمت کے پلیٹ فارمز کے ایک مجموعے کا آغازکیا ہے، جیسے سی این ٹی اے سی ٹیسٹنگ سینٹر(ہیومن)، ہیومن فیشن ڈیزائن اینڈ ریسرچ اند ڈویلپمنٹ سینٹر، چائنا فیبرک سیمپل ویئر ہاؤس ہیومن برانچ،ہیومن ای-کامرس سروس سینٹر، اور 1840 لائیو اسٹریمنگ بیس۔ اس کا مطلب ہے کہ ایک ابھرتے ہوئے صنعتی منظر نامے نے اپنی گرفت قائم کرلی ہے، جہاں خدمات فراہم کرنے والے کلسٹرز اور ای کامرس پلیٹ فارم مشترکہ ترقی کے لیے باہم مل کرکام کرتے ہیں۔
جہاں تک ہیومن کے فروغ پزیر شعبے کے مستقبل کا سوال ہے، وو کا خیال تھا کہ فیشن انٹرنیٹ کامرس فرنٹ رنر ملبوسات، الیکٹرانکس، کیبلز، سیاحت اور تجارت جیسے شعبوں میں ای کامرس ایپلی کیشنز کو اپنا کر مزید ہمہ گیر ترقی کا ضمانت دیتا ہے۔ اور اس طرح یہ قصبہ جنوبی چین میں ای کامرس پلیٹ فارمز کے لیے ایک اہم مرکز بنتا جارہا ہے۔
ماخذ: ہیومن ای کامرس انڈسٹریل پارک