دوحہ، قطر، 19 نومبر 2022ء/پی آرنیوزوائر/– الیکٹرک ٹو وہیلر انڈسٹری میں مارکیٹ کے معروف برانڈ یادیا کو ایشیا پیسفک فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے علاقائی معاون کے طور پر متعارف کیا گیا ہے۔
یادیا کو قطر میں اسٹیڈیم پیریمیٹر بورڈ اشتہارات کے ساتھ ساتھ ٹورنامنٹ کے آفیشل مارکس اور عہدوں کے حق سے بھی فائدہ ہوگا۔
فیفا ورلڈ کپ روس 2018 سے لے کر فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 تک ، یادیا نے بین الاقوامیت کا بڑھتا ہوا راستہ اختیار کیا ہے۔ دنیا بھر میں 100 ممالک اور خطوں میں فروخت ہونے والی مصنوعات کے ساتھ، یادیا بین الاقوامی سطح پر اپنی ‘چین میں تیار کردہ’ معیاری مصنوعات دکھا رہا ہے جبکہ ای بائیکس اور الیکٹرک اسکوٹرز سمیت اپنی ماحول دوست مصنوعات کے ذریعے عالمی سبز نقل و حرکت(گلوبل گرین موبلیٹی) کو فروغ دے رہا ہے۔
یادیا کے ہائی اینڈ اور اوورسیز بزنس گروپ کے صدر ژو چاؤ نے کہا کہ “ہمیں ایشیا پیسفک فیفا ورلڈ کپ 2022 کے علاقائی معاون ہونے پر فخر ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2022 کا جوہر بھی یادیا کے ڈی این اے کا حصہ ہے – قائدانہ جذبہ ، حدود سے تجاوز کرنے کی استقامت ، اور مضبوط قوت ارادی جو آنے والے چیلنجوں کو شکست دیتی ہے۔ ہم اپنے نوجوان سامعین کے ساتھ رابطہ قائم کرنے اور ان اقدار کو تقویت دینے کے لئے اس موقع کا فائدہ اٹھانے پر خوش ہیں جو یادیا کو چلاتے ہیں۔ فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کے ذریعے یادیا خطے میں اپنے برانڈ کے حوالے سے آگاہی پیدا کرے گا اور یہاں کے پرجوش فٹ بال شائقین کو مشغول کرے گا۔
نک براؤن، فیفا ڈائریکٹر برائے تجارتی شراکت داری نے کہا کہ “فیفا ورلڈ کپ کے لئے فیفا کے تجارتی پروگرام میں ایک بار پھر یادیا کا خیر مقدم کرنا خوشی کی بات ہے۔ ان کے برانڈ اور مصنوعات کی توانائی، معیار اور جوش ہمارے ٹورنامنٹ اقدار اور شائقین کے ساتھ مضبوطی سے منسلک ہوتی ہے، اور ہمیں اس اہم مارکیٹ کے ساتھ مزید بھی منسلک کرنے میں مدد ملے گی۔