Search
Close this search box.
Search
Close this search box.

یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سڈنی مئی میں ورچوئل اوپن ویک کا انعقاد کرے گی

سڈنی، 10 مئی 2022 /پی آر نیوز وائر/ — یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سڈنی (یو ٹی ایس) میں انٹرنیشنل ورچوئل اوپن ویک کے لئے رجسٹریشن اب کھل گئی ہے۔ توقع ہے کہ اس چار روزہ ایونٹ سے اعلیٰ تعلیم کی مانگ میں اضافہ ہوگا کیونکہ بین الاقوامی طلبہ دو سال کی سخت سرحدی بندش کے بعد آسٹریلیا واپس آ رہے ہیں۔

https://mma.prnewswire.com/media/1810543/UTS_student_Akash_Arora_journalism_sqr.jpg

یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سڈنی کے بین الاقوامی طالب علم آکاش اروڑا نے یو ٹی ایس اسکول آف کمیونیکیشن سے گریجویشن کرنے کے بعد آسٹریلیا کی معروف اشاعتوں میں کام کیا

اس پروگرام میں یونیورسٹی کی معروف ترین فیکلٹیز اور اسکولوں بشمول فیکلٹی آف ہیلتھ اور اسکول آف کمیونیکیشن کے آن لائن ماسٹر کلاسز اور انفارمیشن سیشنز شامل ہیں۔ بین الاقوامی طلبہ کورسز کی ایک وسیع رینج کی تلاش کرسکتے ہیں جس میں اتنا پوٹینشل ہے کہ زندگی بھر کے کیریئر کی رہنمائی ہوسکتی ہے۔

گریجویٹ آکاش اروڑا یو ٹی ایس ڈگری کی اہمیت کی تصدیق کرسکتے ہیں۔ بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک بین الاقوامی طالب علم اروڑا نے دوسال ہندوستان ٹائمز میں کام کرنے کے بعد یو ٹی ایس سے ماسٹر آف جرنلزم کرنے کا انتخاب کیا۔ وہ اپنے صحافتی تجربے کو رسمی بنانا چاہتے تھے وہ کہتے ہیں کہ یو ٹی ایس پروگرام باقی پروگرامز  سے کہیں بہتر تھا۔

اس ڈگری نے انہیں بنیادی مہارتوں سے آراستہ کیا، جس میں موثر خبریں لکھنے اور بہترین فیچر لکھنے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ ہتک عزت کے قانون سے متعلق سمجھ بھی شامل تھی۔ اس کورس نے انہیں مختلف خبروں کے ذرائع ابلاغ کے فارمیٹ میں موثر طریقے سے کام کرنے کے لئے بھی تیار کیا۔

گریجویشن کے بعد اروڑا نے ڈیلی ٹیلی گراف، کنٹاس میگزین اور گورمے ٹریولر سمیت معروف آسٹریلوی اشاعتوں کے علاوہ لندن اور نیویارک میں مختلف کرداروں میں 15 سال سے زائد عرصے تک پرنٹ جرنلسٹ کے طور پر کام کیا۔ آج وہ ڈیجیٹل صحافی اور آسٹریلوی نشریاتی ادارے ایس بی ایس کے ایڈیٹر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یو ٹی ایس نے مجھے جو کچھ سکھایا وہ پرنٹ جرنلزم نہیں تھا؛ اس نے مجھے اچھی صحافت سکھائی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ میں اچھی صحافت کا اطلاق کسی بھی ذرائع ابلاغ پر تھوڑی سی تربیت اور مطابقت کے ساتھ کر سکتا ہوں۔

اہم بات یہ ہے کہ یو ٹی ایس میں گزارے وقت نے اروڑا کو آسٹریلوی ثقافت سمجھنے میں بھی مدد کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحافت میں، آپ کو واقعی اپنے سامعین کی نبض پکڑنے کے قابل ہونے کی ضرورت ہے اور یہ اس وقت مشکل ہوتا ہے جب آپ  ثقافتی باریکیوں کو نہیں سمجھتے ہیں۔

ان تمام سالوں میں یو ٹی ایس سے مجھے جو مہارتیں حاصل یوئیں ان سے مجھے ان لوگوں کے ساتھ بائی لائنز کا مقابلہ کرنے میں مدد ملی جو آسٹریلوی ثقافت اور منظر نامے سے  واقف تھے۔

یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سڈنی معلومات حاصل کریں اور یو ٹی ایس ورچوئل اوپن ویک (10–12 مئی 2022) میں دوسرے طلبا کی کامیابی کی کہانیاں سنیں۔ آج رجسٹر کریں۔

یو ٹی ایس کے بارے میں

یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سڈنی (یو ٹی ایس) ٹیکنالوجی کی ایک معروف یونیورسٹی اور آسٹریلیا کی نمبر ایک یونیورسٹی ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں:  uts.edu.au

[1] QS Top 50 Under 50 2021

تصویری لنک:https://mma.prnewswire.com/media/1810543/UTS_student_Akash_Arora_journalism_sqr.jpg

 

Copyright © 2024 Pakistan Press Release Point. All rights reserved.