واشنگٹن، 30 نومبر، 2022/پی آرنیوزوائر/ — یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس (یو ایس آئی پی ‘USIP’) کولمبیا کی ماریا یوجینیا موسکویرا ریاسکوس کو انسٹی ٹیوٹ کے 2022 ویمن بلڈنگ پیس ایوارڈ کی وصول کنندہ قرار دیتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہے۔
یو ایس آئی پی کی صدر اور سی ای او لیز گرانڈے نے کہا، “ویمن بلڈنگ پیس ایوارڈ غیر معمولی عزم، قیادت اور اثر رکھنے والی خواتین کو اعزاز دیا جاتا ہے جو امن قائم کرنے اور اپنی برادریوں میں پرتشدد تنازعات کو سلجھانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔یہ باوقار سالانہ ایوارڈ ان خواتین کو اعلیٰ سماجی حیثیت تفویض کرتا ہے جو تنازعات سے متاثرہ ممالک میں امن قائم کر رہی ہیں۔”
گرانڈے نے کہا، “ماریا یوجینیا موسکویرا ریاسکوس کولمبیا میں انصاف، وقار اور امن کی چیمپئن ہیں۔ وہ ایک عظیم امن ساز شخصیت ہیں۔”
موسکویرا ریاسکوس کولمبیا میں امن قائم کرنے والی کمیونٹیز [Comunidades Construyendo Paz en Colombia (CONPAZCOL)] کی قانونی نمائندہ ہیں ، جو کہ کولمبیا ،جہاں پر تشدد تنازعات ہوتے رہتے ہیں ،کے 14 محکموں میں 140 متاثرین کی تنظیموں کا ایک بنیادی سطح کا نیٹ ورک ہے۔ ایک امن ساز شخصیت اور انسانی حقوق کی محافظ کے طور پر، موسکویرا ریاسکوس نے 30 سال سے زائد عرصے تک خواتین، افرو- کولمبیا، مقامی اور چھوٹے پیمانے پر کاشتکاری کرنے والی برادریوں کے ساتھ کام کیا ہے جو کولمبیا میں سماجی اور مسلح تنازعات کا شکار رہی ہیں۔
“کولمبیا انسانی حقوق اور ماحولیاتی محافظوں کے لیے دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے،”ایف او آر پیس پریزنس (FOR Peace Presence) (ایک آزاد تنظیم جو موسکویرا ریاسکوس کے ساتھ مل کر جسمانی تحفظ، سیاسی نمود اور یکجہتی فراہم کرتی ہے) کے پروگرام کوآرڈینیٹر مانوئل مولر کہتے ہیں ، “مشکلات کے باوجود، ماریہ یوجینیا سب سے زیادہ کمزور کمیونٹیز کے حقوق کا دفاع کرنے کے لیے اگلے محاذ پر ہیں۔”
صنف اور امن سازی کے شعبوں میں ممتاز ماہرین اور مشیروں پر مشتمل، خود مختار ویمن بلڈنگ پیس کونسل (Women Building Peace Council) نے اس سال کی نامزدگیوں میں سے چھ فائنلسٹ کے انتخاب کے عمل کی رہنمائی کی اور ایوارڈ یافتہ کا انتخاب کیا۔
موسکویرا ریاسکوس کو منتخب کرنے میں، کونسل نے امن سازی کے بہت سے ذرائع استعمال کرنے میں ان کی مہارتوں اور ٹریک ریکارڈ، ہوانا میں امن مذاکرات کے دوران روایتی طور پر پسماندہ کمیونٹیز کی نمائندگی کرنے میں ان کی مؤثریت ، اور کولمبیا میں امن کے فروغ کے لیے ان کے 30 سالہ عزم کے اثرات، کا حوالہ دیا۔
یہ ایوارڈ موسکویرا ریاسکوس کو 2023 کے اوائل میں واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل مال میں یو ایس آئی پی کے صدر دفتر میں ایک تقریب میں پیش کیا جائے گا۔
ایوارڈ کے بارے میں معلومات کے لیے، ملاحظہ کریں: www.usip.org/womenbuildingpeace
یو ایس آئی پی کے بارے میں معلومات کے لیے، ملاحظہ کریں: https://www.usip.org/about
لوگو: https://mma.prnewswire.com/media/1274028/United_States_Institute_of_Peace_Logo.jpg