Search
Close this search box.
Search
Close this search box.
Search
Close this search box.

‫امریکی انسٹیٹیوٹ آف پیس نے جوزفین ایکیرو کو 2021 وومن بلڈنگ پیس کے اعزاز سے نوازدیا۔

واشنگٹن، 21اکتوبر2021 /پی آر نیوز وائر/ دی یوایس انسٹیٹیوٹ آف پیس (یو ایس آئی پی) فخریہ طور پر یہ اعلان کرتاہے کہ 2021وومن بلڈنگ پیس ایوارڈ کینیا کی جوزفین ایکیرو کو نوازاگیاہے۔

یہ معتبر سالانہ ایوارڈ ان خواتین کو دیاجاتاہے جو تنازعات سے متاثرہ ممالک میں امن کے لیے کام کرتی ہیں۔نامور ماہرین کا ایک کونسل 30ممالک  سے 125 امیدواران میں سے 9 فائنلسٹ کو منتخب کرتاہے۔

یوایس آئی پی کی صدر لیزے گرانڈے کا کہناتھا’’اگر آپ دنیا بھر میں دیکھیں ،تو امن کے لیے زیادہ تر کام خواتین کررہی ہیں۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان خواتین کی معاونت کرنے اور انھیں سراہنے کے لیے مزید اقدامات کریں۔‘‘

ایکیرو کینیا میں نادرن رینج لینڈ ٹرسٹ کی پیس کو آرڈینیٹر ہیں،جو ایک منفرد امن کا گروپ ہے جو مشرقی اور شمالی کینیا سے 320,000 مقامی افراد کو ایک جگہ لاتاہے تاکہ تنازعہ کو ختم کیا جاسکے،علاقے اور جنگلی حیات کو محفوظ بنایاجائے اور غیرقانونی شکار کو ختم کیا جاسکے۔

یہ ایوارڈ امریکی بحریہ کی ایڈمرل (ر) میشل ہاورڈ نے ایک ورچول تقریب میں  دیا جس میں دیگر فائنلسٹ بھی شامل تھے اور افغانستان کی خواتین کو خاص خراج تحسین پیش کیا۔

وومن بلڈنگ پیس (ڈبلیو بی پی ) کونسل  کی اعزازی چیئر مین نینسی لینڈ بورگ کا کہناتھا’’ایکیرو ایک ہیروئن ہے ۔شمالی کینیا میں امن کے لیے ان کا کام ہمارے لیے ایک مشعل راہ ہے۔‘‘

ڈبلیو بی پی کونسل کی شریک چیئر مین مرسیا مائیرز کارلوچی کا کہناتھا’’ان خواتین کی زبردست داستانیں سننا ایک بہترین تجربہ رہا۔ امن،بےمثال رہنمائی کے لیے ان کا عزم اور ان کی برادریوں پر ان کے اثرات بہت متاثر کن ہیں۔‘‘

ڈبلیو بی پی کی شریک چیئرمین میگھن بیار کاکہناتھا’’ یہ سب سے زیادہ مضبوط اور جرات مند خواتین ہیں جن سے آپ کبھی ملے ہوں گے۔ہم ان کاموں کی قدر کرتے ہیں جو یہ  ہرروز کرتی ہیں۔‘‘

ایوارڈ کے لیے مزید معلومات کے لیے،برائے مہربانی  www.usip.org/womenbuildingpeace پر جائیے۔

یو ایس آئی پی کے بارے میں مزید جاننے کے لیے  https://www.usip.org/about پر جائیے۔

لوگو : https://mma.prnewswire.com/media/1274028/United_States_Institute_of_Peace_Logo.jpg

Copyright © 2024 Pakistan Press Release Point. All rights reserved.