لاس ویگاس، 24جنوری 2022 /پی آر نیوز وائر/ — 2021-2022 گلوبل ٹاپ برانڈز (جی ٹی بی) ایوارڈز کی تقریب میں 5 سے 7 جنوری تک لاس ویگاس، سی ای ایس 2022 میں منعقد ہوئی، گھریلو آلات کے اعلیٰ درجے کے برانڈ چِک کو 2021-2022 کے لئے ٹاپ 10 کنزیومر الیکٹرانکس برانڈز میں سے نامزد کیا گیا ہے جبکہ اس کی پروڈکٹ کیو 8 آر میکس – چِک میٹا ورس سیریز نے اے آئی او ٹی اور ڈسپلے ٹیکنالوجی کے لئے گولڈ انوویشن ایوارڈ حاصل کیا ہے۔
جی ٹی بی کی سالانہ فہرست کو بین الاقوامی کنزیومر الیکٹرانکس سیکٹر میں سب سے بڑے اعزاز کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ اس سال کی جی ٹی بی ایوارڈز تقریب تھیم “ٹیکنالوجی برانڈز کی متنوع ترقی میں تعاون کرتی ہے”کو دنیا بھر میں اس شعبے کے برانڈز کو ٹیکنالوجی میں مسلسل جدت کے ذریعے اپنی بنیادی مسابقت بڑھانے میں مدد دے کر کنزیومر الیکٹرانکس سیکٹر کی ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینے کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ جیتنے والوں کا انتخاب گلوبل تھرڈ پارٹی اداروں، سینئر پیشہ ور افراد کی جیوری اور معروف مین اسٹریم ذرائع ابلاغ کی جانب سے چھ ماہ کی جامع تشخیص کے بعد کیا گیا تھا۔
چِک کی جانب سے یہ اعزاز حاصل کرنے سے ایک بار پھر نئی ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز، مصنوعات اور ایپلی کیشنز میں چینی ہوم گراؤنڈ برانڈز کی بھرپور اہلیت کا مظاہرہ ہوا جو انہیں عالمی کنزیومر الیکٹرانکس سیکٹر میں قائدانہ کردار حاصل کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
چِک میٹاورس کیو 8 آر میکس کے گولڈ انوویشن ایوارڈ حاصل کرنے سے کنزیومر الیکٹرانکس میں برانڈ کی تازہ ترین ایجاد کی نمائش بھی ہوئی۔ 5جی دور کی آمد کے ساتھ، یہ گھریلو آلات بنانے والوں کو ایسی مصنوعات تیار کرنے کے لئے پابند بناتا ہے جو مصنوعی ذہانت کی چیزوں (اے آئی او ٹی) اور الٹرا ہائی ڈیفینیشن ڈسپلے کے ساتھ مزید مربوط ہوتی ہیں، کیونکہ گھریلو منظر نامے زیادہ متنوع اور ذہین ہو جاتے ہیں۔ایک بڑھتا ہوا رجحان جس کے نتیجے میں صارفین الیکٹرانکس برانڈز کی بڑھتی ہوئی تعداد روایتی تنہا رہنے کے موڈ سے انٹرایکٹو موڈ میں اپ گریڈ ہو رہی ہے۔
فائیو جی ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) کے امتزاج کے نتیجے میں پیدا ہونے والے تجربات صارفین کو زندگی کو ان طریقوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع دے رہے ہیں جن کا ایک دہائی قبل تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔ مزید برآں، 5جی، اے آئی او ٹی اور 8کے بڑی اسکرینوں کا انضمام جاری صنعتی تبدیلی کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ ٹی وی ایکو سسٹم میں نئی جان ڈال رہا ہے، ایک ایسا مقصد چِک جس کی جانب کام جاری رکھے ہوئے ہے۔