ننجیانگ، چین، 9دسمبر، 2021 /ژن ہوا-ایشیانیٹ/ — 2021’’بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے‘‘کا یوتھ اسپورٹس ایکسچینج ویک (جیانگسو) میں 5دسمبر کو شروع ہوگیا۔ننجیانگ کریٹیو سینٹر کے مطابق ’’بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے‘‘کے 62ممالک اور خطوں سے 209نوجوان، جو طویل عرصے سے ننجیانگ میں تعلیم حاصل کررہے ہیں اور کام کررہے ہیں،انہوں نے باسکٹ بال، اور اورنٹییرنگ اور دیگر کئی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
اس ایکسچینج ویک کا موضوع ’’کھیل جذبہ کو ابھارتاہے، نوجوانوں کے خوابوں کو اونچائیوں پر لے جاتاہے،سلک روڈ کی روح کو آگے بڑھاتاہے،اورمل کر ایک نئی صبح کا آغاز کرتاہے،‘‘۔ان سرگرمیوں میں 2021 ’’بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے‘‘کا بین الاقوامی نوجوانوں کا 3×3 باسکٹ بال دعوتی ٹورنامنٹ، ’’بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے‘‘ یوتھ آوٹ ڈور اسپورٹس چیلنج، پانچواں ’’بیلٹ اینڈ روڈ ‘‘بین الاقوامی یوتھ اورینٹییرنگ تربیتی کیمپ اور یوتھ اسپورٹس اور ثقافتی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ شامل ہے۔جنوب مشرقی یونیورسٹی کےایک ترکمانی طالب علم، ٹیری نے امید ظاہر کی کہ وہ باقاعدگی سے مزید بین الاقوامی کھیلوں میں حصہ لے گااور ’’بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے‘‘ میں بطور حصہ دار، مشتہر، معاون بن کر’’بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے‘‘سے فائدہ اٹھاکر نوجوان نسل کو مضبوط بنا کر ’’بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے‘‘ کی تعمیر اور ترقی میں شریک ہوگا۔
جیانگسو کی صوبائی اسپورٹس بیورو کی نائب کاوٗنسل اور جیانگسو اسپورٹس فیڈریشن کی نائب صدر فین جنہوانے امید ظاہر کی کہ اس ایکسچینج ویک کے ذریعہ،نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد جیانگسو کی جدت اور چینی روایتی ثقافت کی گرمائش محسوس کریں گے،چین کے بارے میں معلومات اور جیانگسو کی معاشی اور معاشرتی ترقی مزید بڑھے گی اور یہ’’بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے‘‘کو دنیا کے سامنے’’امن اور تعاون، کشادگی اور اجتماعیت، مل کر سیکھنے اور باہمی فوائد‘‘کے بنیاد کے ساتھ نوجوانوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے نمائندے کے طورپیش کرے گا اور سلک روڈ کی اصل روح کو دنیا کے سامنے پیش کرے گا۔
’’بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے‘‘کے یوتھ اسپورٹس ایکسچینج ویک کوصوبہ جیانگسو میں’’بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے‘‘کے تشہیر کے ایک سرکرہ گروپ کی رہنمائی حاصل ہے،اور جیانگسو کی صوبائی اسپورٹس بیور، جیانگسو کے صوبائی محکمہ تعلیم، اور جیانگسو کی صوبائی عوامی حکومت کے محکمہ خارجہ نے اسپانسر کیاہے،اور اسے جیانگسو انٹرنیشنل اسپورٹس ایکسچینج سینٹر نے چین اسپورٹس لاٹری کے تعاون منتعقد کیاہے۔
ذریعہ : ننجیانگ کریٹیو سینٹر