Search
Close this search box.
Search
Close this search box.
Search
Close this search box.

‫2021 ماؤنٹین ٹورزم اور آؤٹ ڈور اسپورٹس پر بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح

ساتھ ہی 16ویں گوئزہو ٹورزم انڈسٹری ڈویلپمنٹ کانفرنس کا بھی آغاز

گوئزہو، چین ، 28 ستمبر ، 2021 / پی آر نیوزوائر / – ماؤنٹین ٹورزم اور آؤٹ ڈور اسپورٹس کی 2021 پر  بین الاقوامی کانفرنس اور 16 ویں گوئزہو  ٹورزم انڈسٹری ڈویلپمنٹ کانفرنس 26 ستمبر ، 2021 کو چین کے جنوب مغربی صوبے گوئزہو کے شہر ٹونگرین میں شروع ہوئی۔ اس سال کی تقریب کا محور یہ ہے کہ کس طرح ایک ایسا ماڈل بنایا جائے جو سیاحت اور متعلقہ شعبوں کے مابین ہم آہنگی پیدا کرے جس کا مقصد صنعت کے انضمام کو گہرا کرکے صوبے کے سیاحوں کے لیے سیاحت کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ یہ واحد کانفرنس ہے جس میں تھیم کے ساتھ نہ صرف چین بلکہ دنیا بھر کے ماؤنٹین ٹورزم اور آؤٹ ڈور اسپورٹس  کا امتزاج کیا گیاہے۔

افتتاحی تقریب میں سی پی سی کی صوبائی کمیٹی کے ڈپٹی سکریٹری اور گوئزہو کی عوامی صوبائی حکومت کے گورنر لی بنگ جن نے کہا ، ” گوئزہو ایک حیرت انگیز لینڈ اسکیپ پارک، ایک حیرت انگیز کلچر پارک، ایک قابل رہائش ہیلتھ پارک، ایک ایتھلیٹک سپورٹس پارک ہے۔”

افتتاحی تقریب میں کارکردگی۔

مزید برآں ، چین کے مغربی ٹرائینگل (صوبہ سیچوان ، صوبہ گوئیزہو اور چونگ کنگ) میں معیاری فرسٹ کلاس ثقافتی سیاحت کی صنعت کی ترقی کے لیے ، تینوں خطوں کے ثقافتی سیاحتی حکام نے تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے اور افتتاحی تقریب میں ویسٹ ٹرائینگل  کلچرل ٹورزم  کوآپریشن  الائنس کا باقاعدہ قیام کا اعلان کیا۔

اس تقریب  کو بین الاقوامی ذرائع ابلاغ اور چیمبرز آف کامرس کے نمائندوں کی طرف سے بھرپور توجہ حاصل ہوئی۔ گوئزہو  صوبے کی انگریزی زبان کی پبلسٹی ویب سائٹ “ایکسپلور بیسٹ ان گوئزہو” نے چین کے معروف میڈیا گروپوں کے صحافیوں کو مدعو کیا جن میں پیپلز ڈیلی ، چائنا میڈیا گروپ اور   huanqiu.com ، اس کے ساتھ ساتھ سمندرپار میڈیا تنظیموں بشمول پی آر نیوزوائر ، پولسکی ریڈیو ، یو کے کلچر ٹرپ ، انٹرنیشنل ڈیلی نیوز ، ایل ٹیمپو سینا یوروپا ، اور لا ووز چین ، اس کے علاوہ چیمبرز آف کامرس کے نمائندوں کے ساتھ نارتھ رائن ویسٹ فیلیا ، جرمنی کی بین الاقوامی کاروباری ایجنسی اور کونراڈ اڈینور فاؤنڈیشن کے نمائندوں  کو بھی گوئزہو کا دورہ کرنے اور  سیاحتی حکام کی جانب سے صوبے بھر میں صنعت کی تعمیر وترقی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کا مشاہدہ کرنے کی دعوت دی ، جس کا حتمی مقصد صوبے کو دنیا بھر سے آنے والے مسافروں کے لیے ’’ لازمی دورے‘‘  کی منزل میں تبدیل کرنا ہے۔

 

 

Copyright © 2024 Pakistan Press Release Point. All rights reserved.