Search
Close this search box.
Search
Close this search box.

‫GSMA نے ایشیاء بحرالکاحل کے لئے 5G روڈمیپ جاری کر دیا

ایک نئی رپورٹ میں بتایاگیا ہےکہ APAC کے لئے 5G کی تیاری کےحوالےسےوسیع پیمانےپرتفاوت پایاجاتا ہے، جس کی کامیابی میں شعاع ریزی (سپیکٹرم) کی منصوب ہبندی اورانتظام کلیدی حیثیت رکھتےہیں

لندن، 26 اپریل، 2022 /PRNewswire/ — ایشیاء بحر الکاحل (APAC) بھر میں 5G کے حوالے سے جی ایس ایم اے کی جانب سے آج شائع ہونے والے ایک نئے تجزیے نے ظاہر کیا ہے پورے خطے میں 5G کی تیاری میں وسیع پیمانے پر تفاوت پایا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شعاع ریزی کی دستیابی اور انتظام کے بارے میں منصوبہ بندی کے مطابق APAC کی مسابقتی معیشتوں کے درمیان تیز رفتار 5G سروسز کے کامیاب آغاز میں کلیدی تفریقی عناصر پائے جاتے ہیں، بطور خاص 700MHz اور میڈ-بینڈز میں۔

GSMA کے ‘APAC خطے میں 5G شعاع ریزی کے حقوق دینے کے لئے روڈ میپ’ پورے ایشیاء بحر الکاحل کے ممالک میں 5G کے فروغ کے لئے مارکیٹ کا جائزہ اور رہنماء خطوط فراہم کرتے ہیں۔ یہ ان اقدامات کا خلاصہ پیش کرتا ہے جو حکومتوں اور انضباطی اداروں کو شعاع ریزی کی کارآمد اور مؤثر فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اٹھانے چاہیئں۔ انتہائی تیز رفتار 5G نیٹ ورکس کے فوائد حاصل کرنے کے لئے، پیش گوئی کی جاتی ہے کہ 2025-2030 کی مدت میں میڈ-بینڈ کی اوسط 2 GHz شعاع ریزی درکار ہو گی، لیکن بہت سی صورتوں میں، اس طرح کی شعاع ریزی کی طلب کو پورا کرنے کے لئے موجودہ اقدامات غیر واضح ہیں۔

APAC کا خطہ 5G کی تنصیب میں قیادت کرتا رہا ہے؛ کوریا اور جاپان دنیا کے پہلے ممالک میں سے ہیں جنہوں نے کمرشل نیٹ ورکس کی آزمائش کی اور انہیں شروع کیا۔ تاہم، APAC کے دوسرے حصوں میں، 5G کے حوالے سے تیاری میں بہت زیادہ خلیج پایا جاتا ہے اور ان ممالک کو متعدد مسائل کا سامنا ہے جن میں شعاع ریزی کی دستیابی، بطور خاص sub-1 GHz رینج میں، اور ان ممالک کے درمیان روابط میں کمی شامل ہیں۔ کچھ صورتوں میں، 5G شعاع ریزی کے حقوق ابھی بھی عطا کیے جانے ہیں۔

اس متنوع خطے میں مختلف آبادیات اور معیشتیں رکھنے والے ممالک کا مطلب ہے کہ بنگلہ ديش، کمبوڈیا، انڈونیشیا، پاکستان، تھائی لینڈ اور ویتنام جیسے ممالک کو اضافہ شدہ یا فرمائشی روڈ میٹ درکار ہوں گے۔ دریں اثناء، بھارت اپنے مضبوط مشاورتی پروگرام کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے جبکہ وہ کم قیمت کنکٹیوٹی کے لئے اپنے منصوبے تیار کر رہا ہے۔

GSMA کی شعاع ریزی کی سربراہ لوسیانا کامارگوس نے کہا، “کامیاب ترین ممالک وہ ہیں جو 5G کی تنصیب کے لئے ایک متعین منصوبہ رکھتے ہیں۔ پورے APAC میں، ہم 5G کے حوالے سے تیاری میں وسیع تفاوت دیکھتے ہیں اور کلیدی تفریقی عنصر شعاع ریزی کا انتظام ہے۔ یہ رپورٹ ایشیاء بحر الکاحل بھر کے ممالک میں حکومتوں اور انضباطی اداروں کو ممکنہ طور پر انتہائی کار آمد انداز میں 5G کو قابل عمل بنانے میں مدد دے گی۔”

5G روڈ میپ کی سفارشات

5G روڈ میپ ضروری اقدامات کا خاکہ پیش کرتے ہیں، جن میں شعاع ریزی کی شناخت اور کلیئرنس؛ ٹیکنالوجی کی تعریفات اور قیود؛ شعاع ریزی کی قدرپیمائی (روڈ میپ کا ایک اہم عنصر) اور ایواڈ کا ڈیزائن شامل ہیں۔

GSMA کی جانب سے “APAC خطے میں 5G شعاع ریزی ایوارڈ کرنے کے لئے روڈ میپ” ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے، یہاں کلک کریں۔

مزید جاننے کے لئے، یہاں کلک کریں۔

Copyright © 2024 Pakistan Press Release Point. All rights reserved.