Search
Close this search box.
Search
Close this search box.
Search
Close this search box.

‫TBO گروپ عالمی سفر کی ضروریات کے حصول کے لئے نئی شناخت متعارف کرا رہا ہے

ایک عالمی سفر کی تقسیم کے پلیٹ فارم تک برانڈ کی ترقی کی عکاسی کرنے والی اور صارفین پر مرکوز نئی شناخت، نام اور ٹیگ لائن

دبئی، متحدہ عرب امارات، 23 مارچ 2022 /PRNewswire/ —  اپنے پلیٹ فارم پر موجود دس لاکھ سے زائد ہوٹلز اور 110 ممالک میں 100،000 سے زائد خریدار رکھنے والا نامور عالمی سفری ڈسٹریبیوشن پلیٹ فارمTBO Group  صارفین پر مرکوز نئے برانڈ کا نام – TBO.COM، لوگو اور ٹیگ لائن “‎آسان سفر” کا اظہار متعارف کرا رہا ہے۔

اب جب کہ پوری دنیا میں سفر کی مانگ میں دوبارہ اضافہ ہو رہا ہے TBO.com اپنے برانڈ کی بنیادی اقدار کی عکاسی کرنے والے رنگوں کے ساتھ ایک نئی اور خاص شناخت کا انتخاب کر رہا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب یہ برانڈ ایک ہی پلیٹ فارم پر سفر سے وابستہ مصنوعات اور سہولیات کو یکجا کر کے خریداروں اور فروخت کنندگان کے پیچیدہ کاروباروں کو آسان بنانے کا خواہش مند ہے، یہ نئی پوزیشننگ ایک کلیدی سنگ میل ہے۔

مختلف شکل و صورت سے لے کر مصنوعات کی رینج میں اضافے تک، TBO.COM ایک ہمہ وقت بدلتی ہوئی دنیا میں سفر کرنے والوں اور فراہم کنندگان کی خواہشات اور ضروریات پوری کرنے کی کوششوں میں اضافے کا خواہش مند ہے۔

اب کئی مختلف ہوٹلز، تفریحی مقامات اور پیکیجز کم قیمتوں میں دستیاب ہیں۔ بکنگ کرنے والوں کو دستیاب فوائد اور ریوارڈز کی بدولت اب اخراجات اور متعلقہ پیچیدگیوں میں کمی واقع ہوئی ہے، جبکہ 56 دستیاب کرنسیوں اور بین الاقوامی ادائيگی سے بکنگ اب اور بھی آسان ہو گئی ہے۔ 

اس کے علاوہ، فراہم کنندگان کو 110 سے زائد ممالک میں 100،000 خریداروں تک فوری رسائی بھی حاصل ہے۔ ریوارڈز پروگرام، TBO+ اور معلومات کے اشتراک کے پلیٹ فارم TBO اکیڈمی تک رسائی کی بدولت فراہم کنندگان باآسانی اپنے مارکیٹنگ کے اہداف حاصل کر سکتے ہيں اور اپنے برانڈز اور منازل کی تشہیر کر سکتے ہيں۔

اس موقع پر TBO.COM کے مشترکہ مینیجنگ ڈائریکٹر گورو بھٹناگر نے کہا “ہمیں اپنی کمپنی کے برانڈ کے ارتقا کے مرحلے میں اپنی نئی شناخت متعارف کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری “سفر آسان” ممکن بنانے والی سہولیات بحیثیت ایک عالمی سفر کی تقسیم کے پلیٹ فارم کے ہماری پوزیشن کو مزید مضبوط کریں گی اور ہمارے پارٹنرز کی کاروباری ترقی میں معاون ثابت ہوں گی۔”

انہوں نے مزید کہا “دنیا بھر میں مسافر اب اپنا وقت بچانا اور اپنے سفر کے تجربے کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ آسان استعمال، سہولت اور تیز رفتاری کے فوائد کے امتزاج سے ہم بہتر تجربے ممکن بنانے کے لئے خریدار اور فراہم کنندگان کو ملانے اور سفر کے پیچیدہ ایکو سسٹم کو آسان بنانے پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔”

بکنگ کا آسان ترین سفر بنانے کی کوشش کر کے TBO.COM ایک ایسا ہم سفر بننے کا خواہشمند ہے جو نہ صرف ہر کسی کے سفر کو آسان بنائے بلکہ دنیا بھر میں یادگار اور لطف اندوز کرنے والے تجربے کو بھی ممکن بنائے۔

لوگو – https://mma.prnewswire.com/media/1772428/TBO_Logo.jpg

 

Copyright © 2024 Pakistan Press Release Point. All rights reserved.