Search
Close this search box.
Search
Close this search box.

وینٹیج کا بھارت میں تعلیمی اقدامات کی حمایت کے لئے یونیسکو کے ساتھ شراکت داری کا اعلان‫

سنگاپور، 20 ستمبر 2022ء/پی آرنیوزوائر/– بین الاقوامی کثیر اثاثہ تجارتی پلیٹ فارم وینٹیج نے آج یونیسکو (اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم) کے ساتھ اپنی شراکت داری کا اعلان کیا ہے، جو بھارت جیسی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں تعلیم کے مواقع کو مضبوط بنانے کے لیے سماجی ذمہ دارای(عزم) کا ایک حصہ ہے۔

اس شراکت داری کے تحت وینٹیج “بھارت کے لیے ریاستی تعلیمی رپورٹ، 2022 – تعلیم میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ” کی حمایت کر رہا ہے، جسے آج نئی دہلی، بھارت میں لانچ کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں مصنوعی ذہانت اور تعلیم کے درمیان متعدد متعلقہ امور کا احاطہ کیا گیا ہے ، جس میں اساتذہ کو بااختیار بنانے اور سیکھنے کے عمل کے بارے میں تفہیم کو بڑھانے کے لئے مصنوعی ذہانت کی صلاحیت بھی شامل ہے۔

اس شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے وینٹیج کے چیف اسٹریٹجی اینڈ ٹریڈنگ آفیسر مارک ڈیسپلیئرز نے کہا کہ “ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں ہمارے عالمی اثرات اور موجودگی نے ہمیں اپنی برادریوں کو درپیش مسائل کے بارے میں ایک منفرد نقطہ نظر فراہم کیا ہے۔ ہمارا مقصد یونیسکو کے ساتھ ایک طویل مدتی، اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینا ہے جو ہماری مشترکہ اقدار- شمولیت اور مساوات کی بنیاد پر قائم ہے۔ مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے کے طور پر، تعلیم میں ابھرتی ہوئی تکنیکی ترقی، جیسے تعلیم میں مصنوعی ذہانت اور بھارت میں طالب علموں اور سیکھنے والوں کو ڈیجیٹل خواندگی کے اقدامات پر ہماری حمایت فراہم کرنا، اس تعلیمی سفر کو آگے بڑھانے کے لئے ایک فطری پہلا قدم تھا۔

مالی شمولیت میں مصنوعی ذہانت کے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے بھوٹان، بھارت، مالدیپ اور سری لنکا میں یونیسکو کے نمائندے ایرک فالٹ نے کہا کہ “اگرچہ دنیا اے آئی کے بارے میں غیر یقینی ہو سکتی ہے، لیکن یہ بات یقینی ہے کہ اے آئی یہاں رہے گی۔ آئی سی ٹی اور ڈیجیٹل بینکنگ پلیٹ فارم کے عروج کے ساتھ ہی اے آئی نے بھارت میں مالی شمولیت کو حقیقت بنا دیا ہے۔ مالی تعلیم اور ہنرمندی لوگوں، خاص طور پر خواتین کی معاشی اور سماجی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کی کلید ہیں۔ اسی کی روشنی میں، ہم وینٹیج کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے بہت خوش ہیں جو ہمارے عزم میں شریک ہیں۔ “

یونیسکو نئی دہلی کے ساتھ وینٹیج کی شراکت داری دو تنظیموں کو ایک مشترکہ خواہش کے ساتھ  یکجا کرتی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کوئی بھی پیچھے نہ رہ جائے۔ آنے والے برسوں میں وینٹیج کا مقصد بھارت میں یونیسکو کے تعلیمی اقدامات کے لئے معاونت فراہم کرنے کے لئے اپنی مالی اور تکنیکی مہارت سے فائدہ اٹھانا ہے، تدریس تک رسائی میں اضافہ کرنا اور تعلیم کے فوائد ان لوگوں تک لانا ہے جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

یونیسکو کے ساتھ وینٹیج کی اسٹریٹجک شراکت داری اس کے کارپوریٹ ماحولیاتی، سماجی اور گورننس (ای ایس جی) کے سفر میں ایک اور سنگ میل کی علامت ہے، جسے جولائی 2022 میں باضابطہ طور پر شروع کیا گیا تھا۔ وینٹیج اٹلی کے شہر سارڈینیا میں ایکسٹریم ای ریس کے ہفتے کے دوران آب و ہوا کی تبدیلی اور خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لئے مقبول ڈیجیٹل میڈیا پروڈیوسر سپرکار بلونڈی کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی نے رواں سال ای ایس جی کی کئی دیگر سرگرمیاں بھی شروع کی ہیں جن میں یو این ایچ سی آر (اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین) کے اشتراک سے ڈالر کے بدلے ڈالر کے عوض فنڈ ریزنگ مشق اور ان کے دفاتر میں خون کے عطیہ کی عالمی مہم شامل ہے۔

وینٹیج کے بارے میں

 وینٹیج ایک عالمی، کثیر اثاثہ بروکر ہے جو گاہکوں کو فاریکس، کموڈیٹیز، انڈیکس اور حصص پر سی ایف ڈیز کی ٹریڈنگ کے لئے ایک تیز رفتار اور طاقتور سروس تک رسائی فراہم کرتا ہے۔

مارکیٹ کے 10 سال سے زیادہ کے تجربے کے ساتھ، وینٹیج کے پاس اب 30 سے زیادہ عالمی دفاتر میں 1،000 سے زیادہ ملازمین موجود ہیں۔

وینٹیج ایک بروکر سے بڑھ کر ہے۔ یہ ایک قابل اعتماد تجارتی ماحولیاتی نظام، ایک ایوارڈ یافتہ موبائل ٹریڈنگ ایپ، اور ایک تیز رفتار اور آسان تجارتی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جو گاہکوں کو تجارت کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے قابل بناتا ہے۔ ایپ اسٹور یا گوگل پلے پر وینٹیج ایپ ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

 جب آپ  @vantage.com پر ہوشیاری سے تجارت کریں تو مارکیٹ کے مواقع جیتنے کا بہتر فائدہ اٹھانے کے لیے بااختیار بنیں۔

www.vantagemarkets.com 

یونیسکو کے بارے میں

اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) 1945 میں تشکیل دی گئی تھی۔ اس میں تعلیم، سائنسز، ثقافت، مواصلات اور معلومات کے ذریعے امن اور بین الثقافتی مکالمہ قائم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یونیسکو کے پروگرام 2030 کے ایجنڈے میں بیان کردہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جسے 2015 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے منظور کیا تھا۔خیالات کی تجربہ گاہ کی حیثیت سے یونیسکو ممالک کو بین الاقوامی معیارات کو اپنانے میں مدد دیتا ہے اور ایسے پروگراموں کا انتظام کرتا ہے جو خیالات کے آزادانہ بہاؤ اور علم کے تبادلے کو فروغ دیتے ہیں۔

ویب  |فیسبک| انسٹا گرام | ٹیوٹر | یوٹوب 

Copyright © 2024 Pakistan Press Release Point. All rights reserved.