Search
Close this search box.
Search
Close this search box.
Search
Close this search box.

ہِیگر بس عالمی فٹ بال کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے

سوزو، چین، 18 نومبر، 2022/پی آرنیوزوائر/ — حالیہ  دنوں میں  ، سب سے زیادہ گرما گرم موضوع ہر چار سال بعد ہونے والے دنیا کے سب سے اعلیٰ فٹ بال مقابلے ہونا چاہیے۔ فٹ بال کے شائقین کے لیے ایونٹ سے دس دن پہلے سے لے کر ایونٹ کے پانچ دن بعد تک آسان اور مفت خدمات فراہم کرنے کے لیے، قطر نے دوحہ کے پانچ اہم علاقوں سے براہ راست بس لائنوں کا انتظام کیا ہے اور شائقین کی مرکزی رہائش سے اسٹیڈیم تک اور شائقین کے لیے ٹکٹوں کے ساتھ سب وے اسٹیشنوں سے ایکسپریس بس سروس کا اسٹیڈیم تک  انتظام کیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ بسیں زیادہ تر  چینی برانڈ ہِیگر بس سے آئی ہیں۔ بسوں کے ساتھ پیش خدمت ہیں، قطر کے ایک قومی نقل و حمل کے ادارے موصلات کے 9,000 سے زیادہ ڈرائیور، 2,000 گراؤنڈ سروس فراہم کرنے والے اور 3,000 سے زیادہ کاروباری اہلکار، جو شائقین کو موثر طریقے سے سواری کی سہولت فراہم کریں گے۔

ہیگر بس ایک بار دوحہ میں ایشین گیمز اور اے ایف سی ایشین کپ کے لیے خدمات فراہم کر چکی ہے۔ لوگوں کی بہت زیادہ آمدورفت اور ایونٹ کی انتہائی ٹریفک کو بہتر طریقے سے سنبھالنے کے لیے، ہیگر بس نے ایک خصوصی سروس پلان تیار کیا ہے اور پرسکون آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے بار بار مشق کی ہے۔  اسی دوران ، G-BOS سمارٹ فلیٹ مینجمنٹ پلیٹ فارم، جو ہیگر بس کا ایک منفرد نظام ہے، گاڑیوں کی دیکھ بھال، فالٹ الارم اور دیگر اہم معلومات سے نمٹنے کے لیے اپنایا گیا ہے تاکہ غلطیوں سے پاک معیاری خدمات پیش کی جا سکیں اور آپریشنل کارکردگی کو 10 فیصد زیادہ بہتر بنایا جا سکے۔

ہیگر بس کے پاس ایک مستحکم سروس ٹیم ہے جو ایونٹ کی ہر ضرورت کو پورا کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے بروقت جوابی خدمات  دے سکتی ہے۔ ٹیم کے ارکان ہر روز صبح 6:40 بجے اپنی پوزیشن پر موجود ہوں گے۔ ان کا کام سروس سٹیشنوں اور پارکنگ لاٹوں پر ہر گاڑی کو آپریشن میں ڈالنے سے پہلے اور اس کے واپس آنے کے بعد نئی گاڑیوں کے PDI کے طریقے  کے مطابق معائنہ کرنا  ہے تاکہ قطر میں 6,000 سے زیادہ ہائیگر بسوں کی سکیورٹی اور پرسکون  آپریشن کو یقینی بنایا جا سکے۔

آج، دنیا بھر سے شائقین قطر میں اکٹھا ہو چکے ہیں۔ کچھ شائقین پہلے ہی دوحہ میں ایکسپریس بس سروسز سے لطف اندوز ہو چکے ہیں اور ایک دن میں چار سٹیڈیم سے سفر کرنا ان کے لیے بہت آسان ہو گیا ہے۔ مزید برآں، شائقین نے  جب ہیگر بس کی بسوں سے سفر کیا تو آرام دہ اور پر سکون سفر سے متاثر ہوئے۔ “بسیں ایونٹ کے دوران سفر کے لیے بہترین انتخاب ہوں گی۔ ہم دوحہ اور چینی بسوں کی تعریف کرنا چاہیں گے،” کچھ شائقین کا یہ کہنا تھا۔

ہیگر بس کے سروس سٹاف نے کہا، “مشرق وسطیٰ میں منعقد ہونے والے پہلے عالمی فٹ بال ایونٹ میں شرکت کرنا ایک بڑے اعزاز کی بات ہے۔ ہم اپنے کام کو سرانجام دینے ، عالمی شائقین کے لیے آرام دہ اور آسان نقل و حمل کی خدمات فراہم کرنے اور ہیگر بس کے انداز اور چینی برانڈ کی فضیلت کا مظاہرہ کرنے کے لئے  اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔”

بین الاقوامی شہرت کا حامل  فٹ بال ایونٹ نہ صرف اس کے شائقین کے لیے ہے بلکہ ان اداروں کے لیے بھی ہے جو اپنے مشن اور اہداف سے مخلص ہیں۔ بہترین معیار، حفاظت، پُر آسائش  اور بہترین خدمات کے ساتھ، ہیگر بس  اپنے کندھوں پر اعلیٰ ایونٹس کو معاونت فراہم کرنے کی یہ ذمہ داری دوبارہ لیتی ہے اور دنیا پر مینوفیکچرنگ میں چینی طاقتوں کا اظہار کرتی ہے۔

بہتر ہیگر، بہتر ساتھ! ہیگر بس عالمی فٹ بال ایونٹ کی مکمل معاونت کرتی ہے۔

Copyright © 2024 Pakistan Press Release Point. All rights reserved.