Search
Close this search box.
Search
Close this search box.

‫130واں کینٹن فیئراختتام پذیر ہوا، جس میں چینی مینوفیکچررز کی رُوبہ اضافہ جدّت طرازی کا مشاہدہ کیا گیا

گوانگ زو، چین، 28 اکتوبر 2021/پی آرنیوزوائر/ — 130 واں چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ میلہ (کینٹن فیئر) 19 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوا۔ کینٹن فیئر کے ترجمان اور چائنا فارن ٹریڈ سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل زو بنگ نے کہا کہ کینٹن فیئر کے اس سیشن نے “کینٹن فیئر، گلوبل شیئر” کے فلسفے کے ساتھ ، برابری کی بنیا د پر ترقی میں اپنا حصہ شامل  کرتے ہوئے، عالمی خریداروں کے لیے وسیع دروازے کھول دیے ہیں اور دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہے۔

انٹرایکٹو ملٹی چینل نیوز ریلیز یہاں ملاحظہ کیجئے: https://www.multivu.com/players/English/8973351-130th-canton-fair-china/

130ویں کینٹن میلے کے موقع پر ایک شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پہلا پرل ریور انٹرنیشنل ٹریڈ فورم کامیابی سے منعقد ہوا۔ 14 اکتوبر کی سہ پہر کو ہونے والی افتتاحی تقریب پرل ریور انٹرنیشنل ٹریڈ فورم کا مرکزی فورم بھی تھی۔ مرکزی فورم کا موضوع تھا “چین کی نئی ترقیات دنیا کے لیے نئے مواقع فراہم کرتی ہے”، جس میں آزاد تجارت کے آغاز اور اسے فروغ دینے کے لیے چین کے عزم کو اجاگر کیاگیا، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ روشن مستقبل کے لیے چین دنیا کے ساتھ ترقی کے مواقع اشتراک کر رہا ہے۔

آن لائن اور آف لائن یکجا شرکت سے قابل ذکر نتائج حاصل کیے گئے۔ اندرون و بیرون ملک تقریباً 26,000 کمپنیوں نے آن لائن حصہ لیا، 2.87 ملین سے زیادہ مصنوعات اپ لوڈ کی گئیں، جو کہ گزشتہ سیشن کے مقابلے میں 113,600 اضافی ہے۔ آن لائن پلیٹ فارم کو مجموعی طور پر 32.73 ملین بار دیکھا گیا۔ نمائش کنندگان نے مجموعی طور پر 43,000 بار لائیو اسٹریم کیا، جبکہ 350,000 سے زیادہ لوگ آن لائن مشاہدہ کر رہے تھے۔ آف لائن نمائش کا رقبہ تقریباً 400,000 مربع میٹر تھا جس میں 7,795 نمائش کنندگان نے حصہ لیا۔ کینٹن فیئر کمپلیکس پر مجموعی طور پر 600,000 وزٹ کیے گئے۔

عالمگیر وبا اور دیگر عوامل کے باوجود، بیرون ملک مقیم خریداروں اور خریداری کے نمائندگان نے اس میں بدستور سرگرمی سے حصہ لیا۔ جنوبی چین میں امریکن چیمبر آف کامرس اور کوریا ٹریڈ-انوسٹمنٹ پروموشن ایجنسی سمیت کل 18 صنعتی اور تجارتی تنظیموں کی جانب سے آف لائن میلے میں شرکت کے لیے 500 سے زیادہ ممبر کمپنیوں کا انتظام کیا گیا۔ اور 18 بین الاقوامی شہرت یافتہ کاروباری اداروں جیسے کہ والمارٹ، اسٹیپلز، اور آچن نے بھی خریداروں کو میلے میں شرکت کے لیے منظّم کیا۔ 228 ممالک اور خطوں کے خریداروں نے شرکت کے لیے آن لائن رجسٹریشن کروائی، جس نے کینٹن میلے کے تنوع اور عالمگیریت کے درجے کو مزید وسعت دی۔

“130واں کینٹن فیئرزیادہ کاروباری ماڈلز اور فنکشنز کے ساتھ آسانی سے منعقد ہوا ہے۔ اس نے ایک محفوظ، منظّم اور انتہائی موثر انداز میں ایک جدت طراز میلے کو نمایاں خصوصیات کے ساتھ پیش کرنے کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اپنے منصوبوں کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا، اور اس نے بین الاقوامی تجارت اور عالمی اقتصادی بحالی کے اعلیٰ معیار کو فروغ دینے میں حصہ لیا،” زو بنگ نے مزید کہا۔

Copyright © 2024 Pakistan Press Release Point. All rights reserved.