Search
Close this search box.
Search
Close this search box.
Search
Close this search box.

‫ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے انسٹی ٹیوٹ آف پیس کا امن کے عالمی دن کے موقع پر 2021 کے خواتین بلڈنگ امن ایوارڈ کے فائنلسٹس کا اعلان

واشنگٹن، 22 ستمبر 2021 /پی آر نیوز وائر/ — ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے انسٹی ٹیوٹ آف پیس (یو ایس آئی پی) کو امن کے عالمی دن پر 2021 کے ویمن بلڈنگ پیس ایوارڈ کے فائنلسٹس کا اعلان کرتے ہوئے فخر ہے۔

یہ عالمی ایوارڈ ہر سال امن ساز خاتون کو دیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے ملک میں امن کے لئے خدمات سرانجام دی ہوں۔

اس سال یو ایس آئی پی کو 30 سے زائد ممالک سے نامزدگیاں موصول ہوئیں ہیں۔

محتاط اندازسے جائزہ اور غور و خوض کرنے کے بعد ممتاز ماہرین اور رہنماؤں کی ایک کونسل نے مندرجہ ذیل فائنلسٹوں کا انتخاب کیا ہے: پاکستان سے تبسم عدنان، کینیا سے جوزفین ایکرو، کولمبیا سے ٹیریسیتا گاویریا، کولمبیا سے والڈسٹروڈیس ہرٹاڈو، ڈیموکریٹک ریبلک کانگو سے تتیانا موکانیر، کیمرون سے ایستھر اوم، جنوبی سوڈان سے نیاچانگکوتھ تائی، کینیا سےجین ڈبلیو ویتیتو اور بنگلہ دیش سے رانی یان یان شامل ہیں۔https://mma.prnewswire.com/media/1274028/United_States_Institute_of_Peace_Logo.jpg

رواں سال کے ایوارڈ کے حاصل کرنے والوں کا اعلان 20 اکتوبر2021 کو واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل مال پر یو ایس آئی پی کے مشہور کیمپس میں ایک تقریب میں کیا جائے گا۔

یو ایس آئی پی کی صدر اور سی ای او لیز گرانڈے نے کہا کہ دنیا بھر میں خواتین تنازعات کی روک تھام، تشدد کو کم کرنے اور جنگوں کے خاتمے میں قائدانہ کردار ادا کرتی ہیں۔ ہمارے لیئے اعزاز ہے کہ ہم نمایاں کاوشیں کرنے والی خواتین کے کام کو سراہیں اور سیلیبریٹ کریں۔

سلیکشن کونسل کی شریک چیئر میگن بیئر نے کہا کہ ان خواتین کو روزانہ کی بنیاد پر بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو اکثر امن کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالتی ہیں۔ ہمیں ان کی ہمت و جرت میں انکے ساتھ کھڑے ہیں۔

کونسل کی شریک چیئر مارسیا کارلوچی نے کہا کہ ہم نے فائنلسٹ کے طور پر جن خواتین کا انتخاب کیا ہے ان میں سے ہر ایک کمیونٹی اور ملک کے ساتھ بہادری، قیادت اور عزم کو عملی شکل دیتی ہے جسے یہ ایوارڈ تسلیم کرتا ہے۔

کونسل کے اعزازی چیئر نینسی لنڈبورگ نے کہا کہ ان خواتین کی کہانیاں پڑھنا عاجزانہ، متاثر کن اور توانائی بخش ہیں۔ ان کی کوششوں سے خواتین امن قائم کرنے والوں کی نسلوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

کانگریس نے 1984 میں بیرون ملک پرتشدد تنازعات کی روک تھام اور خاتمے اور امن کے لئے امریکہ کے بنیادی عزم کو برقرار رکھنے کے لئے ایک آزاد، غیر جانبدار، قومی ادارے کے طور پر یو ایس آئی پی کی بنیاد رکھی۔

www.usip.org/womenbuildingpeaceایوارڈ سے متعلق مزید تفصیلات جاننے کےلیئے وزٹ کریں:

https://www.usip.org/aboutیو ایس آئی پی سے متعلق مزید تفصیلات جاننے کےلیئے وزٹ کریں:

لوگو: https://mma.prnewswire.com/media/1274028/United_States_Institute_of_Peace_Logo.jpg

Copyright © 2024 Pakistan Press Release Point. All rights reserved.