پب جی موبائل پرو لیگ جنوبی ایشیا، پب جی موبائل پرو لیگ عربیہ اور دیگر متعلقہ خطوں کے سرکردہ 20 اسکواڈز وقار کی جنگ لڑیں گے۔
پاکستان، 12 نومبر، 2021/پی آرنیوزوائر/- پب جی موبائل(PUBG Mobile) پہلی بار بین علاقائی ٹورنامنٹ – پی ایم پی ایل مینا اور جنوبی ایشیا چیمپئن شپ متعارف کرانے کے لیے پرجوش ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 9 سے 14 نومبر کو ہونے والا ہے، جب پی ایم پی ایل عربک سیزن 2، پی ایم پی ایل ساؤتھ ایشیا سیزن 4، پی ایم سی او ایچ ٹی ایم فال اسپلٹ 2021، پی ایم سی او افریقہ فال اسپلٹ 2021 کی ٹیمیں 150,000 ڈالر پرائز پول کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ آئندہ پب جی موبائل گلوبل چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے طور پر بھی کام کرے گا، جو نومبر کے آخر میں شروع ہوگا۔ یہاں سے ٹاپ 4 اسکواڈز کو عالمی سطح پر کھیلنے کا موقع ملے گا۔
پی ایم پی ایل ایک پُرو لیول پب جی موبائل ای اسپورٹس ٹورنامنٹ ہے جو ماہرین کے دُوبدُو مقابلے کے لیے بہترین میں سے بہترین کا انتخاب کرتا ہے۔ اس بار، پب جی موبائل ای اسپورٹس ایکو سسٹم میں دو بڑے ریجن ایک ہی چھت کے نیچے آکر عالمی چیمپیئن شپ میں اپنے وقار اور اپنی جگہ کو مضبوط بنانے کے لئےلڑیں گے۔
مقابلے کی اطرافی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر، جنوبی ایشیا کے 2 بڑے علاقائی ریپ آرٹسٹ، ریپ ڈیمن اور توشی، جنوبی ایشیائی اسکواڈز کا ساتھ دیں گے اور ٹورنامنٹ میں جنوبی ایشیا کی حمایت میں ایک ریپ ترانہ جاری کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں روح پھونکنے کے لیے فنکاروں کو 14 نومبر کو مینا ریجن کے سُپر سپورٹرز کے ساتھ نمائشی میچز کھیلتے ہوئے بھی دیکھا جائے گا۔
توشی، ڈی جے/ پروڈیوسر کہتے ہیں،”مجھے اتنے بڑے ٹورنامنٹ میں شامل ہونے پر بہت خوشی حاصل ہوئی ہے جس میں پب جی موبائل کی مسابقتی دنیا کے دو بڑے خطوں کو شامل کیا گیا ہے۔ خطے کو سپورٹ کرنے کے لیے ایک اور سک ٹریک (sick track) کے ساتھ ریپ ڈیمن (Rap Demon) کی واپسی میں مزہ آئے گا۔ اپنے نمائشی میچ کے لیے بھی، ہم جنوبی ایشیا کے لیے تمام محاذوں پر فتح اور فخر پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔”
ریپ ڈیمن کا کہنا تھا کہ ، “جنوبی ایشیا باصلاحیت کھلاڑیوں سے بھرا ہوا ہے اور ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ان کے لیے گانا بہت اچھا لگے ہوگا۔ خطے کی ٹیمیں کافی جارحانہ ہیں اور ان کے پاس ٹائٹل جیتنے کا ایک اچھا موقع ہے۔”
میوزک ویڈیو یہاں دیکھیں۔
پی ایم پی ایل مینا اور جنوبی ایشیا چیمپیئن شپ میں ٹائٹل کی دوڑ میں ماضی کے ٹورنامنٹس کی ٹاپ ٹیمیں نظر آئیں گی۔
سلاٹ کی تقسیم درج ذیل ہے:
- پی ایم پی ایل جنوبی ایشیا چیمپئن شپ سیزن 12021 – موسم بہار – فاتح
- پی ایم سی او افریقہ – فاتح
- پی ایم سی او ایچ ٹی ایم – ٹاپ 2 اسکواڈز
- پی ایم پی ایل عربیہ – ٹاپ 8 اسکواڈز
- پی ایم پی ایل جنوبی ایشیا – ٹاپ 8 اسکواڈز
اس سال ٹورنامنٹ کے پی ایم پی ایل جنوبی ایشیا کے سیزن 4 نے بہت سارے زبردست ٹیلنٹ پیدا کیے جو دنیا کی کسی بھی ٹیم سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آئیے سب سے اوپر والوں پر ایک نظر ڈالیں:
- DRS Gaming: پی ایم پی ایل ، ایس اے 3کے فاتح اور پی ایم پی ایل ، ایس اے 4 لیگ سٹیج کے ٹاپرز۔ یہ نیپالی ٹیم کارکردگی کے لحاظ سے جنوبی ایشیا کی اب تک کی سب سے زیادہ مستقل مزاج ٹیموں میں سے ایک ہے۔
- Wizzes With Vibes : پی ایم پی ایل ، ایس اے 4چیمپئنز جنہیں کسی نے آتے نہیں دیکھا۔ ان کی غیر متوقع صلاحیت انہیں ایک مہلک دستہ بناتی ہے۔
- Vibes: نیپال کی ستاروں سے جڑی لائن اپ پی ایم پی ایل ، ایس اے 4 میں اساسین جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سے ایک تھی جو زیادہ تر ٹورنامنٹس میں کِل لیڈر بورڈ میں سب سے اوپر پائے جاتے ہیں۔
- Deadeyes: مداحوں کی پسند میں سے ایک اور پی ایم پی ایل ایس اے سیزن 4 کی رنر اپ ، اس ٹیم نے لیگ کے مراحل میں اچھی برتری حاصل کی۔
- I8: پاکستان کا بہترین موجودہ پب جی موبائل سکواڈ جو اپنے اچھےدن پر عالمی معیار کی ٹیموں پر غلبہ حاصل کر سکتا ہے۔ ان کا کِل ماسٹر کریپٹو ہے اور ہمیشہ کِل لیڈر بورڈ میں سب سے اوپر ہوتا ہے۔
- T2K: نیپال کی ایک بہت ہی مستقل اور مہلک ٹیم جس کی پی ایم پی ایل جنوبی ایشیا میں اچھی جگہ بنانے کی تاریخ ہے۔ جین کی قیادت میں یہ ٹیم پی ایم پی ایل مینا اور جنوبی ایشیا چیمپئن شپ میں ایک حقیقی خطرہ ہے۔
- Stalwart Esports: ایک ٹیم جو ابتدا میں مستقل مزاجی کے مسائل سے نبردآزما تھی، پی ایم پی ایل مینا اور جنوبی ایشیا چیمپئن شپ میں جگہ حاصل کرنے کے لیے حقیقی جنگجوانہ جذبے کے ساتھ واپس آئی ہے۔
- A1 Esports: A1 بنگلہ دیش کی ایک بہترین اور حکمت عملی کے لحاظ سے بہترین ٹیم کے طور پر آتی ہے جس کے پاس پی ایم پی ایل کا بہت زیادہ تجربہ ہے اور وہ ٹائٹل کے لیے یقینی شاٹ کی دعویدار ہے۔
ٹورنامنٹ کو 2 مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے: لیگ کے دن اور فائنلز ۔ 20 اسکواڈز 9 سے 12 نومبر تک لیگ اسٹیج کھیلیں گے اور ٹاپ 16 اسکواڈز ،13 اور 14 نومبر کو فائنلز کھیلیں گے۔ فائنلز میں 2 دن کے دورانیہ میں کل 10 میچ کھیلے جائیں گے۔ لیڈر بورڈ کے لیے پوائنٹس معیاری پوائنٹ ڈسٹری بیوشن سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے بنائے جائیں گے۔
فاتح 40,000 ڈالر کی انعامی رقم لے گا اور ٹاپ 4 اسکواڈز پب جی موبائل گلوبل چیمپئن شپ میں آگے بڑھ جائیں گے، جو مسابقتی پب جی موبائل کا سب سے بڑا مرحلہ ہے جو ٹاپ ٹیموں کو اپنی بھرپورطاقت کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے دیکھنے کے لیے دنیا بھر کے لاکھوں ناظرین کو راغب کرتا ہے۔
2021 میں مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے خطوں میں پب جی موبائل ای اسپورٹس کے آفیشل اسمارٹ فون پارٹنر کے طور پر، OPPO خطے کے گیمنگ کے شوقینوں کے لیے غیرمعمولی طور پر عمیق اور متحرک گیمنگ کا تجربہ حاصل کرنے میں ایک فعال کردار ادا کرے گا۔
تمام میچز 9 تا 14 نومبر شام 6:30 جی ایم ٹی +5:30 سے براہ راست نشر کیے جائیں گے۔ میچوں کو لائیو دیکھنے کے لیے Youtube اور Facebook پر خطے میں آفیشل PUBG MOBILE Esports چینلز پر لاگ آن کیجئے۔
پب جی موبائل کے بارے میں
پب جی موبائل PLAYERUNKNOWN’S BATTLEGROUNDS کی بنیا د پر بنایا گیا ہے، وہ رجحان جس نے 2017 میں انٹرایکٹو تفریح کی دنیا میں طوفان مچادیا تھا۔ لگ بھگ 100 کھلاڑی پیراشوٹ کے ذریعے دور دراز جزیرے پر ایسی جنگ میں حصہ لیتے ہیں جہاں جیتنے والا تمام مقابلوں میں لڑتا ہے۔ کھلاڑیوں کو لازمی طور پر اپنے ہتھیاروں، گاڑیوں اور سپلائیز کو تلاش کرنا اور ان کا کھوج لگانا ، اور ہر کھلاڑی کو بصری اور حکمت عملی سے بھرپور میدان جنگ میں شکست دینا ہوتی ہے جو کھلاڑیوں کو تنگ ہوتے ہوئے پلے زون میں جانے پر مجبور کرتا ہے۔
مزید معلومات کے لیے، براہ کرم Facebook، Twitter، Instagram اور YouTube پر آفیشل پب جی اکاؤنٹس ملاحظہ کیجئے۔